Kallar Syedan; Ex Naib Nazim UC Choa Khalsa, Alhaj Habib Bhatti passed away due to Coronavirus
سابق ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کورونا سے جنگ ہار گئے اور پانچ ایام تک ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد دم توڑ گئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کورونا سے جنگ ہار گئے اور پانچ ایام تک ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد دم توڑ گئے ان کی نماز جنازہ آج بروزجمعہ دن گیارہ بجے گاوں ٹکال میں ادا کی جائے گی یاد رہے کہ چند ایام قبل ان کی والدہ اور ہمشیرہ کابھی انتقال ہوا تھا جس کے بعد انہیں علالت کی صورت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کی کرونا رپورٹ پازیٹو آئی یہ گزشتہ پانچ ایام سے وینٹیلیٹر پر تھے مگر جانبر نہ ہوسکے۔
Kallar Syedan; Former Nazim UC Choa Khalsa Alhaj Habib Bhatti lost the battle to Corona and died after being on a ventilator in the hospital for five days. His mother and sister also died, after which he was shifted to Rawalpindi in case of illness, where his coronary report came positive. He had been on ventilator for the last five days but could not recover.
دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں پاک آرمی کے جونیئر کمیشنڈ آفیسرراجہ شکیل آزاد شہید ہو گئے۔جمعرات کی رات آبائی گاؤں بکھڑال میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
Raja Shakeel Azad, a junior commissioned officer of Pakistan Army, was martyred in a clash with terrorists. namaz e janaza was held in village Bakhral
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں پاک آرمی کے جونیئر کمیشنڈ آفیسرراجہ شکیل آزاد شہید ہو گئے۔شہید کا تعلق کلر سیداں کے نواحی گاوں بھکڑال داخلی چوکپنڈوری سے تھا۔وہ وانا وزیرستان میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں جام شہادت نوش کر لیا جنہیں جمعرات کی رات آبائی گاؤں بکھڑال میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔چیف آف دی آرمی سٹاف اور کور کمانڈر کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔شہید نے بیوہ سمیت تین بیٹے سوگواران میں چھوڑے ہیں۔
کلر سیداں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں مطلقہ عورت اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
Mirza Rizwan shot dead by unknown gunmen as in a separate incident a Pathan women was murdered by her ex husband
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں مطلقہ عورت اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔جبکہ گاؤں ڈریال میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد بری طرح سے جھلس گئے قتل کاپہلا واقعہ کلر سیداں شہر کے محلہ عادل آباد میں پیش آیا جہاں 23 سالہ مطلقہ خاتون فاطمہ بی بی کو اس کے سابقہ شوہر چنار گل نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا اور اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے قتل کا دوسرا واقعہ بعد دوپہر کلرسیداں شہر کے وسط میں بلدیہ کے دفتر کے قریب تھانہ روڈ کے ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں جگہ کے تنازع پر مرزا رضوان سکنہ کلر سیداں کو قتل کر دیا گیا چوبیس سالہ مقتول رضوان شادی ہال سے کسی کو فون کر رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ادہر کلرسیداں کے نواحی گاؤں ڈریال میں گیس سلینڈر کی نوزل پھٹنے سے بچوں سمیت چھ افراد شدید جھلس گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے کھاریاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون مسماۃ (ش) بی بی اس کا دیور نوید،18 سالہ مسماۃ (ع) 9 سالہ (ا)،پانچ سالہ لائبہ اور چار سالہ عائین شامل ہیں۔ڈریال کے رہائشی نوید کے گھر میں دن کو چائے بنانے کیلئے بچی نے کچن میں جا کر گیس سلینڈر آن کیا تو اچانک نوزل پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا۔پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کر لی۔
شاہ باغ میں پٹرول پمپ پر پیمانے سےکم پٹرول فروخت کرنے پر 20000ہزار روپے کا جرمانہ
Shah bagh petrol station fined for selling less petrol then stating on pump
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصرولایت کا شاہ باغ میں پٹرول پمپ پر پیمانے سےکم پٹرول فروخت کرنے پر 20000ہزار روپے کا جرمانہ اسسٹنٹ کمشنر ملک ناصر ولائت لنگڑیال نے دوران جانچ, پڑتال کی تو واضع ہوا مذکورہ پٹرول پمپ پر فلر سے بھرے جانے پٹرول کی مقدار مقررہ پیمانے سے کم ہے, بین خلاف ورزی پر پٹرول پمپ مالکان کو بیس ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت کے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے, سینیٹر حافظ حمد اللہ
گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کو کم کرنے کے لیئے پولیس کا استعمال،پولیس اہلکار چوہدری نثارعلی گروپ کے راہنما راجہ شہزاد یونس کے گھر بھی پہنچ گئے
Police arrive to stop residence of Zubair Kiyani to stop participating in Gujranwala public rally
Gujranwala meeting has got on the nerves of the government, Senator Hafiz Hamdullah
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کو کم کرنے کے لیئے پولیس کا استعمال،پولیس اہلکار چوہدری نثارعلی گروپ کے راہنما راجہ شہزاد یونس کے گھر بھی پہنچ گئے سابق چیئرمین زبیر کیانی کے گھر کے باہر گھنٹوں پولیس موجود رہی پولیس کے پاس گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کے ناموں پر مشتمل فہرستیں موجود ہیں جن میں سے کئی تو دار فانی کو کوچ کر گئے کچھ چوہدری نثارعلی خان اور بعض پی ٹی اے میں چلے گئے پولیس نے ن لیگ کے سابق ارکان بلدیہ سے ملاقات کرکے انہیں جلسے میں شرکت نہ کرنے کے مشورے اور فوائد سے آگاہ کیا اور انہیں کم از کم کلرسیداں کی حدود میں ریلی نہ نکالنے کا بھی مشورہ دیا پولیس اہلکار سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے گھر گئے انہیں بتایا گیا کہ وہ گھر پر موجود نہیں مگر پولیس کافی دیر وہاں ڈیرے ڈال
کر بیٹھی رہی اور زبیر کیانی اپنی پجارو کی بجائے کیری ڈبے میں بیٹھ کر ایک جنازے میں شرکت کے لیئے نکل گئے روات پولیس گزشتہ رات اڑھائی بجے ساگری میں سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی گروپ کے سابق چیئرمین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس کے دروازے پر پہنچ گئی۔ادھر مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام نے گوجرانوالہ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیئے اپنے مشترکہ اجلاس میں اہم فیصلے کر لیئے۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ (ن) کے رہنما،امیدوار برائے چیئرمین بلدیہ کلر سیداں اور سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے جلسہ میں شرکت کیلئے پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،میرے گھر کے اطراف میں پولیس نے محاصرہ کر رکھا ہے جس سے علاقہ بھر میں سخت خوف و ہراس کی فضاپیدا کر دی گئی ہے،گرفتاریاں اور مقدمے مسلم لیگی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے اپنی موبائل فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی مرعوب نہیں ہونگے اور انشاء اللہ 16 تاریخ کو گوجرانوالہ کا جلسہ کامیابی کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گااور یہ جلسہ عوام کا حکومت پر عد م اعتماد ہو گا۔کلر سیداں سے ایک بڑی تعداد میں لیگی ارکان جلسہ گاہ میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور انہیں اپنا جانا نظر آ رہا ہے اس لئے اپوزیشن کے جلسہ کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک کے عوام نااہل حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،عوامی سمندر کے آگے بندھ نہیں باندھا جا سکتااب عوام انہیں گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت 16 اکتوبر کے جلسہ سے اتنی خوف زدہ ہے کہ لیگی رہنماؤں کی رہائش گاہوں کے اطراف میں بھی پولیس کا پہرہ لگا کر ہماری نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شریف کو فوری طور پر رہا کرے۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت کے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے اس کی مزاحمتی کوششوں اور سازشوں کے باوجود گوجرانوالہ جلسہ ہو گا اور سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی قیادت میں ملاقات کے لیئے آنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ان کے بیٹے کیپٹن شبیر احمد کی پاک آرمی کی پاسنگ آؤٹ میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مسلط کی گئی حکومت زندگی کے تمام شعبوں میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اس کی بیڈ گورنس نے عوام کے غصے میں اضافہ کیا ہے ماضی میں پٹرول آٹا چینی سستے داموں فراہم کرنے کے مطالبات کرنے والوں کی اپنی حکومت میں اشیا روزمرہ کی گرانی ملکی تاریخ میں آج بلند ترین سطع پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی حرمت کو کچل کر جنہیں اقتدار دیا گیا تھا وہ لوگ منتخب تھے نہ انہیں عوام کا اعتماد حاصل تھا یہ نااہل حکمران اداروں کی مکمل سرپرستی اور تعاون کے باوجود کارکردگی نہ دکھا سکے بلکہ آج کی نااہلی کے باعث آج اداروں کی سبکی ہو رہی ہے یہ فیڈر سے دودھ پینے کے بھی اہل نہ نکلے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ پر صورت ہوگا کے یو آئی کا ہر کارکن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اس جلسے میں بھرپور شرکت کرکے حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ دے کر ووٹ چوری کا بدلہ لے۔