DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; In a major operation of Kahuta police station, a motorcycle thief was arrested for stealing a motorcycle from Kahuta city

پولیس تھانہ کہوٹہ کی بڑی کاروائی،کہوٹہ شہر سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے موٹرسائیکل چور گرفتار

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈا ٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی بڑی کاروائی،کہوٹہ شہر سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے موٹرسائیکل چور گرفتار کرکے یونین کونسل نڑھ کے علاقہ ڈنان سے 3 چوری شدہ موٹرسائیکل اور پارٹس برآمد کرلئے،تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی کہوٹہ میاں افضال شاہ نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزاآصف محمود کو موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کاروائی کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے سب انسپکٹر چوہدری اعجاز کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے ہمراہ اپنی ٹیم حوالدار عاصم بھٹی، چوہدری نذیر اور کانسٹیبل طیب جہانگیر ملزمان فاران اور شانی تک رسائی حاصل کی اور ملزمان کوڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا،لزمان کی نشان دہی پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے یونین کونسل نڑھ کے علاقہ ڈنان سے 3موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل کے مختلف پارٹس بھاری مقدار میں برآمد کر لئے۔ملزمان کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرنے کیبعد ڈنان لے جاتے تھے اور وہاں جاکر موٹرسائیکل کے پارٹس کھول کر مختلف علاقوں میں جا کر فروخت کرتے تھے۔عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او پولیس تھانہ کہوٹہ مرزا آصف محمود اور سب انسپکٹر چوہدری اعجاز احمد اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پولیس تھانہ کہوٹہ کی بڑی کاروائی قرار دیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Kahuta; In a major operation by Kahuta police station, a motorcycle thieves Farhan and Shani were arrested for stealing a motorcycle from Kahuta city.

کہوٹہ سے آڑی سیداں 4کروڑ کی خطیر گرانٹ سے رپیرہونے والی سڑک کا معائینہ

Inspection of road from Kahuta to Aari Syedan with cost of Rs. 4 crore grant

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈا ٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وفاقی حکومت کے ترجمان و ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی،سیکرٹری گوڈ گوورنس کرنل (ر) ظفر عباسی،صدر ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کا کہوٹہ سے آڑی سیداں 4کروڑ کی خطیر گرانٹ سے رپیرہونے والی سڑک کا معائینہ کیا اور ایس ڈی او محکمہ ہائی وے خالد ستی سے کہوٹہ سے آڑی سیداں اور کہوٹہ سے بیور بننے والی سڑک کے حوالے سے بریفنگ لی اس موقع پراے سی کہوٹہ رابعہ سیال،چیئرمین بیت المال تحصیل کہوٹہ راجہ اظہر مامون،کہوٹہ کے راہنما نمبردار راجہ ندیم رشید، سردار ارشد مجید اور دیگر بھی موجود تھے صداقت علی عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کو ہدایت کی کہ سڑک کے میٹریل میں ٹھیکیدار اور محکمہ کی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے عوام کو سہولیات پہنچانا حکومت کی زمہ داری ہے صداقت علی عباسی نے میڈیا کے سوال پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج صرف شجر کاری مہم کے سلسلے میں کہوٹہ پنجاڑ آ رہے ہیں کرونا ایس اوپی کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود لوگوں پر مشتمل پروگرام ہو گا۔

الیکشن جب بھی ہو نگے راجہ محمد علی اکثریت سے کامیاب ہونگئے۔عبد المجید مغل

Whenever elections are held, Raja Muhammad Ali will win by a majority. Abdul Majeed Mughal

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈا ٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن مہم میں بلند و بانگ دعوئے کر نے والی حکومت کے تمام باتیں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہیں مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی کو دوزخ بنا دیا ہے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کا ترس گیا ہے عوام موجو دہ حکومت سے اب سخت نالاں ہیں آمدہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنی ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کریں گئے ملک کی عوام کی نظریں پاکستان مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہیں انشااللہ آنے والی حکومت ن لیگ کی ہو گئی ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ایم اے راجہ محمد علی کا سابقہ دور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک سنہری دور تھاحلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق 1ارب روپے کی خطیر گرانٹ سے زاہد کام ہوئے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے جتنے کا کام کرائے ناں تو اتنے کوئی کام کر سکتا ناں ہی اتنے کام کرا سکتا ہے آہندہ بلدیاتی الیکشن اور عام جنرل انتخابات میں کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کی ہو گئی انہوں نے کہا ہمارے قاہد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ایم اے راجہ محمد علی عوام کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں وہ حلقے کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہیں وہ ہمارے قاہد تھے، قائد ہیں اورقائد رہیں گئے الیکشن جب بھی ہو نگے راجہ محمد علی اکثریت سے کامیاب ہونگئے۔

پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک محمد وحید کی دادی جان وفات پا گیں

Grandmother of Punjab Bank Kahuta Branch Manager Malik Muhammad Waheed passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈا ٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک محمد وحید کی دادی جان وفات پا گیں۔ ملک محمد وحید کی دادی کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈولیاں میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں تحصیل کہوٹہ کی ممتاز عالم دین صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ صاحبزادہ ادریس ہاشمی، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمدعارف قریشی، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض،سنیئر نائب صدر پریس کلب کہوٹہ ملک زاہد مظہر، سابق کونسلر راجہ افتخار آف جنڈی، راجہ ظہور آف گوہڑہ، راجہ ندیم آف کروٹ، راجہ عظیم آف کروٹ، راجہ افتخار آف کروٹ، ملک ماسٹر طاہر مبین، راجہ عبد الجبار، ملک محمد آصف آف چھنی، انجینئر واحد ستی، ٹھکیدار قمر عباسی، ٹھکیدار راجہ ساجد، ٹھکیدار سیکرٹری بشیر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کہوٹہ پنجاڑ ریسٹ ہاؤس میں تیاریاں مکمل

Preparations for PM Imran Khan’s visit to Kahuta Panjar Rest House are complete

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…تاریخی قدیم خوبصورت پر فضا مقام ”پنجاڑ ریسٹ ہاؤ س“ کی قسمت جاگ اٹھی۔ بھوت بنگلے کا شکار عمارت کو رنگ روغن کر کے دلہن کی طرح سجادیا گیا۔ بلکہ جنگل میں منگل ساسماں ہے۔ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کہوٹہ پنجاڑ ریسٹ ہاؤس میں تیاریاں مکمل۔ سخت سکیورٹی انتظامات اور ہیلی پیڈ بھی تیار۔ جبکہ ایٹمی شہر کہوٹہ کے شہری پانی جیسی بنیادی سہولت،سپورٹس اسٹیڈیم سے محروم۔ کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات۔ پنڈی تا کہوٹہ روڈ کی خراب سے خراب تر حالت اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو غیر فعال فائر بریگیڈ کی سہولت سے محروم۔ سیاحتی حوالے سے ”نرڑ تا مری پتریاٹہ براستہ کوٹلی ستیاں دورویہ معیاری ایکسپریس وے اور ٹورازم کو فروغ دینے کے لیئے پنجاڑ،نرڑ کے خوبصورت پر فضا مقام کو عالمی اورملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے لیئے میگاپراجیکٹس کا اعلان بھی متوقع ہے۔ گوکہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ صرف شجر کاری کی حد تک پودا لگانے تک محدود ہو گا۔ مگر ضلعی انتظامیہ اور مقامی افسران دن رات ”ریسٹ ہاؤس کے رنگ و روغن سمیت صفائی ستھرائی میں مصروف ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سے اور کچھ حاصل ہو نہ ہو البتہ تحصیل کہوٹہ کی تاریخی عمارت ”پنجاڑ ریسٹ ہاؤ س“ جو کہ بھوت بنگلے اور ٹوٹ پھوٹ کا منظر پیش کر رہی تھی۔ اس کو نہ صرف خوبصورت بلکہ دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ دریں اثناء شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بذریعہ سڑک کہوٹہ پنجاڑ کا سفر اسلام آباد تک کریں۔ تاکہ سابقہ دور حکومت میں (33) کروڑکی لاگت ٹھکیدار نے جو آڑی سیداں تا کہوٹہ انتہائی ناقص اور غیر معیاری تیار کی اس کی تباہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ وزیر اعظم خود دیکھ سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button