London; The politics of those who violate party decisions will be eradicated from politics forever. Chaudhry Khurshid Zaman
پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سیاست کا ہمیشہ کے لئے سیاست سے خاتمہ ہو جائے گا۔ چوہدری خورشید زمان
سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری خورشید زمان نے کہا کے تحصیل گوجرخان میں پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔ چوہدری خورشید زمان نے سلاو میں مقیم بیول کے رہائشی چوہدری محمد عارف کی خوشدامن کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق چئرمین چنگا بنگیال راجہ اظہر محمود مندری، چوہدری خاور زمان، چوہدری امجد عباس، چوہدری صفدر حسین، چوہدری یاسر علی، یوسف افتخار اور راجہ عمر حیات بھی موجود تھے چوہدری محمد عارف کی رہائش گاہ پر پوٹھوار ڈاٹ کام کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کے میں تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن کی طرف سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں ہوں مسلم لیگ گوجرخان میں متحد ہے مسلم لیگ کے کارکن گوجرخان میں مسلم لیگ کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں مسلم لیگ کو پچھلے کچھ برسوں سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ اتفاقی تھی چوہدری خورشید زمان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اب بھی پوٹھوار ڈاٹ کام کی توسطت سے کہتا ہوں کے اگر پارٹی نے مجھے ٹکٹ دیاتو میں الیکشن لڑوں گا اور پارٹی مجھے ٹکٹ نہیں دیتی تو میں ٹکٹ ہولڈر کی بھرپور حمایت کروں گا اور ان کی الیکشن مہم بھی چلاوں گا۔ چوہدری خورشید زمان نے کہا کے راجہ جاوید اخلاص اور میں دونوں ایم این اے کے امیدوار ہیں ہم آپس میں گھر بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کر لیں گے اگر کوئی کمی پیشی ہوئی تو وہ پارٹی قیادت دور کر دے گی چوہدری افتخار وارثی کے حوالے سے سوال پر چوہدری خورشید زمان نے کہا کے چوہدری افتخار وارثی میرے بزرگ ہیں اگر ان کو ٹکٹ ملا تو ان کے ساتھ بھی کھڑا ہوں گا چوہدری خورشید زمان نے سیاست سے دوری کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کے میں گیارہ سال سیاست سے باہر رہا ہوں مگر گوجر خان کی عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہا ہوں اب بھی رابطے میں ہوں کرونا کی وجہ سے فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں موجود ہوں بہت جلد روانہ ہو رہا ہوں پاکستان کے لیے چوہدری خورشید زمان نے برطانیہ کے مختلف علاقوں کے حوالے سے بتایا کے میں نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں مقیم مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کی انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چوہدری خورشید زمان نے مزید کہا کے چوہدری محمد ریاض ہماری فیملی کے سربراہ ہیں انہوں نے مسلم لیگ کے لییبہت قربانیاں دی گوجر خان کی عوام ان کو قائد مانتی ہے گوجرخان میں با اصول سیاست کی بنیاد چوہدری محمد ریاض نے رکھی تھی راجہ جاوید اخلاص بھی چوہدری محمد ریاض کو بھائی مانتے ہیں انشااللہ گوجرخان سے مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گئ آخر میں چوہدری خورشید زمان نے پوٹھوار ڈاٹ کام کی ٹیم او راجہ عمر حیات کا شکریہ ادا کیا۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے
London; Ex MNA Chaudhry Khurshid Zaman was at the residence of Ch M Arif of Bewal in Slough where he said in his statement that those who violate party decisions will be eradicated from politics forever. Please see video above.