Kahuta; Narala villagers reject PTI joining news
نڑالہ کی کیانی برادری کے معززین اور دیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر تردید کردی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
نڑالہ کی کیانی برادری کے معززین اور دیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کردی۔ہم مسلم لیگی ہیں جب سے شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑھ رہے ہیں اس وقت سے ان کو ووٹ دے رہے ہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا سوال ہی نہیں پیداہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تھے اس کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہیں گے ۔موضع نڑالہ کے پانچ گاؤں کے معززین نے کونسلر سیدصداقت شاہ کی موجودگی میں شاہد خاقان عباسی کے حق میں دعائے خیر ۔ہر الیکشن کی طرع آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت کامیاب کر نے کا عزم ۔ ان خیالات کا اظہار موضع نڑالہ کی کیانی برادری کے معززین نے علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر سید صداقت حسین شاہ کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی محمد ریاض ، حاجی محمد اسحق،راجہ غضنفر کیانی ،ممتاز کیانی عرف تاجی ، شاہد کیانی ،نمبردار حنیف کیانی ،قمر الزمان کیانی ،فاروق عظیم کیانی ،راجہ محمد سعید کیانی،محمد حنیف ستی ، محمد علی ستی ،محمد بشیر ستی ،محمد عبد الرشید ستی ،عابد ستی ،ظفر ستی ، راجہ فیاض ،ندیم اختر ستی،حاجی جاوید اخترستی ،محمد ظریف ستی ،محمد حمید ستی،محمد تنویر ستی ،طارق ستی ،راجہ قدرت اللہ ،حاجی پر ویز،عنصر محمود ،راجہ یسین، ،اصغر ، الیاس ،شبیر احمد حاجی سرور ،حاجی بشارت ،اقبال ، محمد اکرم،حاجی محبوب ، راجہ بنارس دھمیال راجپوت ،سید رجب حسین شاہ ،ظفر حسین شاہ،اخلاق حسین شاہ ،رخمت حسین شاہ ،نور حسین شاہ ،شبیر حسین شاہ ،تبیر حسین شاہ،فخرعباس شاہ ،اظہر حسین شاہ ،مٖظفر حسین شاہ حسین ، نیاز حسین شاہ ،سبطین نقوی علی شاہ سمیت دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے اپنے خطاب میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر سید صداقت حسین شاہ نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی اور سید نذابت حسین شاہ کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم اہل علاقہ کا سب سے دریرنیہ مسلہ بر ساتی نالے پر پل کی تعمیر اور سوئی گیس کو حل کیا ہم اہل علاقہ ان کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بھلا سکتے ہیں ۔انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں ہم شاہد خاقان عباسی کو ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی دیلاہیں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پانچ سالوں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔ اور حکمران ٹولہ عیاشیاں کر رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مرتضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل صدرراجہ خورشید ستی ،راجہ تسلیم اختر،راجہ عبدالمنان مسعود، سردار ارشد مجید،راجہ شوکت آف آئل اور فیصل محمود بھی موجود تھے۔ راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔