DailyNews

Chakswari, AJK; Wedding of Ch Aqib Akhtar celebrated at marriage hall, Hamid Abbad

چودھری عاقب اختررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماوٹرانسپورٹر ماسٹرچودھری اخترحسین کے فرزندچودھر ی عاقب اختررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے عاقب اختر کی شادی چودھری غفاراحمدانچارج صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول پنڈخورد کی دختراورچودھر ی جباراحمدچودھری نثار احمدکی بھتیجی کے ساتھ انجام پائی چودھری غفار احمدکی دختر کے ولیمہ کی تقریب نشیمن میرج ہال حمیدآباد میں منعقدہوئی جس میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات معززین علاقہ عوام علاقہ اساتذہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں چودھری مسعود خالد وزیر زراعت آزادکشمیر کے فرزندوقاص خالدچودھری محمودحسین اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی راہنماچودھری محبوب اصغر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردوچکسواری مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس کے ممبرباوا محمدشریف حاجی غلا م رسول چودھری چیئرمین تعلیمی کمیٹی پلاک مولاناعبدالغفور نمبردار چودھری محمداکرم چودھری محمدبشیرپرواز (ر) صدرمعلم حاجی محمدممتاز (ر) اے ای اوچکسواری حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم سینئرکلرک ڈی ای او آفس میرپورچودھری غلام شبیرحاجی چودھری اورنگ زیب سینئرکلرک نظامت ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن چودھری محمودحسین محمدالطاف سینئرمدرس محمدشفقات محمدسرفراز داود احمد اوردیگر شامل تھے

اصغرراجہ خضرحیات خان صدرپاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاڈویژن پنجاب پاکستان نے پوٹھوارڈاٹ کوم کو خصوصی انٹرویو

چکسواری (حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) قائدمسلم لیگ ن میاں محمدنواز شریف سے پی ٹی آئی کی حکومت انتقام لے رہی ہے کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکاموجودہ حالات سے یہ ثابت ہوگیاہے عمران خان اپوزیشن کایکطرفہ احتساب کررہاہے حکومت پارٹی کااحتساب نہیں ہورہا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اوربھارت میں متنازعہ قانون لاگوکرکے بھارت نے بہت بڑی غلطی کی ہے اس کااسے خمیازہ بھگتناپڑے گااوربھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے مقبوضہ کشمیرجلدآزادہوگاکشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی مقبوضہ کشمیراوربھارت میں آبادمسلمانوں کے ساتھ بھارت نے مظالم کی انتہاء کردی ہے عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عالمی برادری کواپنارول ادکرناچاہیے اوربھارت پردباؤ ڈالے تاکہ وہ فوری طورپرمظالم بندکرے راجہ فاروق حیدرخان آزادکشمیر کے کامیاب ترین وزیر اعظم ہیں ان کاکشمیر اورتحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے جاندارپالیسی اورمقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ دلی ہمدردی کاجذبہ قابل ستائش اورقابل تقلید ہے بہترین ویژن اور کشمیری عوام کے ساتھ مخلصانہ ہمدردانہ رویہ پرآزادکشمیر کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن جذبات کااظہارانہوں نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کیساتھ کیاہے اس پراپنے پرائے سب ان کے ساتھ ہیں مخلص نڈر اور بہترین فہم وفراست کے مالک لیڈر ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے راجہ جاویداقبال کووزارت کے منصب پرفائز کرکے چکسواری اورسرگودھاکے عوام کے ساتھ شفقت کی ہے اوربڑااحسان کیاہے اہلیان چکسواری ان کاشکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے راجہ جاویداقبا ل کابطورمشیرحکومت اوراب وزیرحکومت انتخاب کرکے بہترین فیصلہ کیاہے راجہ جاویداقبال نے بطور ایم ایل اے برائے اوورسیز کشمیریز اوربطور مشیرحکومت چکسواری میں تعمیروترقی کی ایک ایسافضاقائم کی ہے جس سے سیاسی بیدار ی کی ایک نئی لہرپیداہوئی ہے بلاتخصیص ترقیاتی وتعمیراتی کام جاری ہیں جن کے اثرات وثمرات نمایاں طورپرنظرآرہے ہیں ان خیالات کااظہارراجہ جاویداقبال وزیر حکومت آزادکشمیر کے برادراصغرراجہ خضرحیات خان صدرپاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاڈویژن پنجاب پاکستان نے پوٹھوارڈاٹ کوم کودیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویومیں کیاہے راجہ خضرحیات خان کے بارے میں صرف ایک دوجملے رقم کیے گئے ہیں ان میں کوئی خوشامداوربے جاتعریف نہیں ہے راجہ جاویداقبال صاحب کومبارک بادپیش کی جاتی ہے کہ راجہ خضرحیات خان ان کے چھوٹے بھائی ہیں ان پرجتنافخرکیاجائے کم ہے ان کی مخلصانہ کاوشوں پرجتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ان کے اہل وعیال برطانیہ میں ہیں اوروہ برطانیہ اورسرگودھاکے بجائے چکسواری میں اپنے اہل وعیال اورعزیز واقارب سے بہت دور چکسواری میں عوام کی خدمت کے لئے شاندارخدمات انجام دے رہے ہیں ان کی شانداراوربے لوث خدمات کاصلہ عوام کی دعائیں ہیں جن کے لئے شبانہ روزاورانتھک محنت کررہے ہیں انٹرویو کاسلسلہ آگے بڑھاتے ہیں راجہ خضرحیات خان نے کہاکہ راجہ جاویداقبال نے حکومت کی توقعات پرپورااترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاوزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق اپنارول اداکررہے ہیں حلقہ نمبردوچکسواری میں جہاں جہاں سہولتوں اوراداروں کی ضروریات میں کمی تھی سہولتیں بہم پہچانے اورضروریات پوری کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جہاں جہاں احساس محرومی تھااورہے بلاتخصیص ان محرومیوں کاازالہ کیاگیااورکیاجارہاہے جن ترقیاتی وتعمیراتی (تعمیروترقی) کے کاموں چھوٹے بڑے منصوبوں پرکام کیاگیا اورجاری ہے ان میں خالق آباد سے لیکرچکسواری تک تعلیمی اداروں کی عمارات کی تعمیرومرمت اسپتالوں کی تعمیر باالخصوص رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں زچہ بچہ سنٹر کی عمارت کی 35لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر محکمہ برقیات ڈویژن چکسواری کی 10لاکھ روپے کی لاگت سے چاردیواری کی تعمیراسلام گڑھ میں قبرستانوں کی چاردیواریوں کی تعمیر اورخالق آبادکاکڑہ ٹاؤن میں پینے کے پانی کے متعددمنصوبے اوراسکمیں شامل ہیں ان تمام تعمیراتی وترقیاتی کامنصوبوں پردوکروڑ سے زائدخطیررقم خرچ ہوچکی ہے یہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی آزادکشمیر کے عوام باالخصوص حلقہ نمبردوچکسواری کے عوام کی بہترین خدمت اورتاریخی تعمیروترقی کی طرف زبردست پیش رفت ہے اور حکومت کی کامیاب حکمت عملی ہے حقیقی معنوں میں تعمیروترقی ہے ہوائی اعلانات نہیں ہیں جس طرح ماضی میں ہوائی اعلانات کے گئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کویہ کریڈت جاتاہے کہ سب کام عملی طورپرہوئے ہیں اورجن کے اثرات وثمرات نظربھی آرہے ہیں اس حکومت نے یہ ثابت کیاہے کہ یہ عوامی حکومت ہے اورعوام کی خدمت کی ہے عوام کی خدمت اس حکومت کامنشور ہے جس پرعمل ہورہاہے چکسواری کے عوام وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان اوروزیر حکومت آزادکشمیرراجہ جاویداقبال کادلی شکریہ اداکرتے ہیں جن کی ذاتی اور گہری دلچسپی کایہ نتیجہ ہے کہ حلقہ نمبردوچکسواری کے عوام کی بے لوث خدمت اوربلاتخصیص تعمیروترقی جاری ہے

Show More

Related Articles

Back to top button