DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Hamad Ijaz of village Arra Mohalla killed in a fatal accident in village Alliyot as his motorbike is hit by a car

کہوٹہ کے قریبی گاؤں علیوٹ کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم۔دو بہنوں کا اکلوتا جوانسالہ بھائی جانبحق۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے قریبی گاؤں علیوٹ کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم۔دو بہنوں کا اکلوتا جوانسالہ بھائی جانبحق۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حماد نامی نوجوان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کے نواحی علاقہ علیوٹ میں کارنمبری ایل،آر،کیو424 اور موٹر سائیکل آر،آئی، پی 6135کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دو بہنوں کا اکلوتا بھائی حماد ولد اعجاز ساکن آڑہ محلہ جانبحق، پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس جائے حادثے پر موجود نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا جا رہا ہے نوجوان کی اچانک موت کا سن کر گھر میں کہرام مچ گیا۔

کہوٹہ شہر کی سٹرکیں کھنڈرات کو منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کہوٹہ کے واحد فلٹریشن پلانٹ کی ٹوٹیاں کی بھی غائب

Kahuta only filtration plant being wrapped of its taps and road network falling apart

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کی سٹرکیں کھنڈرات کو منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کہوٹہ کے واحد فلٹریشن پلانٹ کی ٹوٹیاں کی بھی غائب۔ تحصیل انتظامیہ کے زمہ زار افسران”جی حضور”تک محدود۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں پر کام شروع نہ ہو سکا سلائٹر ہاؤس تا مٹور چوک تک سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑی سی بارش میں بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ٹی ایم اے آفس سے لیکر کلر چوک تک جو سڑک کی مرمت ہونی تھی وہ بھی مکمل نہ ہو سکی تھوڑا سا کام کر کے ٹھیکدار غائب ہو گیا جبکہ دونوں بائی پاس بھی کھنڈرات بنے ہوئے ہیں کے آر ایل پورے آزاد کشمیر کروٹ ڈیم اور آزاد پتن ڈیم پر کام کرنے والے بیس بائیس ریلر ٹریلے اکثر پھنسے رہتے ہیں جسکی وجہ سے گھنٹوں تریفک جام رہتی ہے ٹی ایم اے تا کلر چوک سڑک تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں شہریوں عوام عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کام ختم کیا جائے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم جبکہ ریسکیو1122 کی بلڈنگ بنے دو سال ہو گے

THQ Hospital Kahuta lacks basic facilities in this modern era, while the building of Rescue 1122 will be two years

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم جبکہ ریسکیو1122 کی بلڈنگ بنے دو سال ہو گے اسکو فعال نہ کیا جا سکا ایک ایمبولینس جو ہسپتال کی تھی وہ بھی کر سیداں لے گے لاکھوں کی آبادی کی یہ تحصیل اور پورے کشمیر کی گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں آئے روز ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں زخمیوں اور میت لانے لے جانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ روز بھی علیوٹ مین حادثہ ہوا جس میں دو بہنوں کا اکلوتا بھائی محلہ آڑہ کا رہائشی حماد ولد اعجاز جانبحق ہو گیا ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے نعش وہاں پڑی رہی پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کی چار گاڑیاں بھی بعض اوقات مصروفیت کی وجہ سے نہیں ملتی منتحب نمائندے الیکشن میں جھوٹے وعدے کر کے بعد میں نظر نہیں آتے سرجن ڈاکٹر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر ز کو حلقہ پی پی چھ کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں تبدیل کر دیا گیا اور اُنکی جگہ یہاں کوئی تعینات بھی نہیں ہوا جبکہ لیبارٹری کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگ باہر سے مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں کیا ایک ایم این اے اور ایم ایم پی اے ریسکیو1122کی تعمیر شدہ بلڈنگ فعال نہیں کرا سکتے شہریوں نے عوام علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کم از کم تین ایمبولینس مہیا کی جائیں ریسکیو1122کو فوری فعال کیا جائے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے ورنہ شہری سڑکیں بند کر کے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

دو ہفتے قبل کھنہ پل سے بک کرا کر کیری ڈبہ جیوڑہ لاکر چھین لیا گیا تھا جسکو ایس ایچ او کہوٹہ مرزا اصف کی نگرانی میں اے ایس آئی شوکت نیازی نے مردان سے بر آمد

Carry stolen in Khanna bridge found by police in Mardan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلا ف کاروائی دو ہفتے قبل کھنہ پل سے بک کرا کر کیری ڈبہ جیوڑہ لاکر چھین لیا گیا تھا جسکو ایس ایچ او کہوٹہ مرزا اصف کی نگرانی میں اے ایس آئی شوکت نیازی نے مردان سے بر آمد کر لیا جبکہ نا معلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ فدا محمد ولد مشل خان ساکن مردان سے 8ایم ایم رائفل بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا مزید کاروائیاں جاری ہیں۔

نارہ کے بازار میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی و گیس ری فلنگ (LPG) پر چھاپہ۔غیر قانونی پٹرول ایجنسی کی دکان سیل کر دی

Illegal run LPG shop shut down by police at Nara bazaar

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النسا ء ناصر کا تحصیل کہوٹہ کی یونین نارہ کے بازار میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی و گیس ری فلنگ پر چھاپہ۔غیر قانونی پٹرول ایجنسی کی دکان سیل کر دی۔ جبکہ گیس کی غیر قانونی فلنگ اور گراں فروشی پر متعدد اکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گی۔ غیر قانونی کاروباراور عوام کو لوٹنے والے گراں فروش قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النسا ء ناصر نے تحصیل کہوٹہ کی یونین نارہ کے بازار میں اچانک چھاپے کے دوران ایک دکان کے اندر غیر قانونی پٹرول فروخت پرنے پر دکان کو سیل کر دیا۔ جبکہ عاطف منظور نامی دکاندار جو کہ گیس ری فلنگ میں مصروف تھا کو 6000ہزار روپے موقع پر جرمانہ کیا۔اس دوران سبزی، پرچون اور فروٹ و اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت پر زیب النساء ناصر نے دکانداروں کو جرمانے کیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے اس موقع پر جمع ہو نے والے تاجروں اور علاقہ کے معززین و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لاؤں گی۔ نہ صرف چالان و جرمانے ہونگے۔ بلکہ قانون کی خلاف ورزی پر دکان سیل کر کے جیل بھیج دوں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button