Chakswari, AJK; Maintaining the honor and security of the people is the responsibility of the police, Ch Azam
عوام کے جان ومال عزت وآبر و کاتحفظ اورامن وامان برقرار رکھناپولیس کی ذمہ داری ہے, یونین کونسل فیض پورشریف موضع تنگ دیوکے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف موضع تنگ دیوکے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال عزت وآبر و کاتحفظ اورامن وامان برقرار رکھناپولیس کی ذمہ داری ہے ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان اپنی پیشہ وارانہ ذ مہ داریاں کماحقہ اداکررہے ہیں ضلع کوٹلی کے عوام ان کی شاندار کارکردگی سے مطمئن ہیں اورشاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ اکمل خان ایس ایس پی کوٹلی فرض شناس باصلاحیت اوردلیرپولیس آفیسر ہیں ضلع کوٹلی کے تمام علاقوں کے انتہائی پرامن ماحول اور امن وامان کی مثالی فضابرقرار رکھنے کے لئے جذبہ فرض شناسی سے فرائض منصبی کی انجام دہی پرضلع کوٹلی کے عوام راجہ اکمل خان ایس ایس پی کوٹلی کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں چودھری اعظم لالہ مندری نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیا ن میں کیاہے۔