DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Free eye camp held at Balwara Shareef under the supervision of Capt. (Retd) Tariq Mehmood Satti, a leading social and pollical of Tehsil Kotli Sattian.

امیدوار تحصیل ناظم کوٹلی ستیاں معروف سماجی رہنماء کیپٹن (ر) طارق محمود ستی کی زیر نگرانی بلاوڑہ شریف میں فری آ ئی کیمپ کا انعقاد

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )امیدوار تحصیل ناظم کوٹلی ستیاں معروف سماجی رہنماء کیپٹن (ر) طارق محمود ستی کی زیر نگرانی بلاوڑہ شریف میں فری آ ئی کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سماجی رہنماؤں صحافیوں سمیت عوام علاقہ اور مریضوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون اس کیمپ کاانعقاد کیا گیاتھا مجموعی طور پر کیمپ میں 270 سے زائد مرد اور خواتین مریضوں کا مفت آئی میڈیکل چیک اپ ہوا اور 147 مفت عینکیں تقسیم کی گئی جبکہ 205 متفرق ادوایات بھی تقسیم کی گئی۔اس کے علاوہ نارمل آپریشن بھی کیے گئے فری آئی کیمپ کے انعقاد پر علاقہ معززین سماجی رہنماء نشاط ستی، علامہ قاری ظہیراقبال ستی،ڈاکٹر آفتاب ستی، ماسٹر مسعود ستی۔سنئیر صحافی اکمل محمود ستی،صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی،نمبردار اخلاق ستی،ودیگر نے فری میڈیکل کیمپ کی سہولت کا شاندار انتظام کرانے پر کپٹن (ر) طارق محمود ستی کاشکریہ اداکیا اس موقع پر کیپٹن (ر) طارق محمود ستی کا کہنا تھا کہ سماجی کا مو ں میں حصہ لینا مجھے ورثے میں ملا میرے خاندان کی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سیاست کو بھی خدمت سمجھ کر کروں گا سیاست کا انتخاب ہی اسی لیے کیا کہ اس پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت بہتر انداز میں ممکن ہے تحصیل کوٹلی ستیاں کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آ نسو روتا ہے ماضی میں منتخب نمائندوں اور مخیر حضرات نے عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے دلچسپی نہیں لی اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں گے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں، آر ایچ سی لہتراڑ، بی ایچ یو کرو ر کا دو رہ، لہتراڑ بگا رو ڈ پر جا ری کا م کا بھی معا ئنہ کیا اور ٹھیکیدا ر کو جنوری کے اختتام تک کا م مکمل کر نے کی ہدا ئت ہدا ئت اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب نے اعلی افسران کی ہدا ئت پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں کا دو رہ کیا جس میں انہوں نے تما م وارڈز کا تفصیلی دو رہ کیا جس میں مریضوں سے علاج کے با رے معلومات حاصل کیں اور صفائی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جا ئزہ لیا بعد ازاں انہوں نے آر ایچ سی لہتراڑ اور بی ایچ یو کرو ر کا بھی وزٹ کیا جہاں ہسپتا لوں میں صفا ئی کے نظا م کو بہتر بنا نے سمیت عملہ کو مریضوں کیساتھ حسن سلو ک کیساتھ پیش آنے کی بھی ہدا ئت کی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب نے لہتراڑ بگا رو ڈ پر جا ری کا م کا بھی تفصیلی وزٹ کیا جس میں انہوں نے ٹھیکیدا ر کو اسکے معا ئدے کیمطا بق جنوری کے اختتام تک کا م مکمل کر نے کی ہدا ئت کی

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )لیاقت باغ جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں لیاقت باغ کے اندر اور باہر عوام کا ایک سمندر تھا اہلیان راولپنڈی نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلزپارٹی کوٹلی ستیاں اسد ستی، سنیئر نائب صدر سردار شیر باز خان جنرل سیکرٹری راشدمحبوب ستی سیکرٹری اطلاعات ضیاء الرحمٰن ستی نائب صدر اقتدارنقوی اسد شاہ نقوی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے بھٹو کے نظریہ اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا پنجاب کی قیادت قمر زمان قاہرہ چوہدری منظور ڈویژنل صدرسردار سلیم کی انتھک کوششوں نے اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا پوٹھوار کوہسار کی عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے حق ادا کر دیا۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء چئرمین و ایڈوائزر مصحا لتی کو نسل تحصیل کو ٹلی ستیاں حا جی شمیم ستی کی بیٹی اور شمشیر ستی سنئیر وائس پریڈیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان کی بھتیجی کی دعوت ولیمہ ایک بڑے سیا سی اجتما ع میں تبدیل ہو گئی جس میں جزل ثبائت ایم ڈی فو جی فا ؤ نڈیشن، کرنل خالد محمود، ایم این اے صدا قت علی عبا سی، ایم پی میجر لطا سب ستی،رہنما ء پاکستان پیپلز پا رٹی این اے 57آصف شفیق ستی، سابق تحصیل نا ظم مری سردا ر سلیم خا ن، رہنما ء پاکستان تحریک انصا ف راجہ محمد احسان ستی، ضلعی رہنما ء پی پی پی سابق نا ظم واجد ستی،صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی،گو لڈ میڈلسٹ و معروف سیاسی و سماجی رہنما ء و صحا فی حا فظ عبد الستار الخیری، سنئیر صحا فی امجد محمو د ستی، لیگی رہنما ء حا جی زاہد حسین ستی،، سردار بلا ل،رئیس راولپنڈی ملک ابراہیم،ڈاکٹر جاوید، سمیت بڑی تعدا د میں تما م مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و عسکری رہنما ؤ ں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button