ایم این اے صداقت علی عباسی نے سموٹ والے چوہدری محسن فاروق کے والد محترم سے اپنا وعدہ وفا کیا کر دیا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس سے طویل میٹنگ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی نے سموٹ والے چوہدری محسن فاروق کے والد محترم سے اپنا وعدہ وفا کیا کر دیا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس سے طویل میٹنگ۔کیس کو مختلف پہلو سے دیکھنے کے بعد دوبارہ ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔والی بال کے کھلاڑیوں، شائقین والی بال،عوامی، سماجی،سیاسی،مذہنی، علمی، ادبی حلقوں کا ایم این اے صداقت علی عباسی اور آئی جی اسلام آباد پولیس کا تہ دل سے شکر یہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے والی بال کے عظیم کھلاڑی چوہدر ی محسن فاروق کی رہائش گاہ سموٹ جا کر ان کے والدین سے ملاقات کی ان کو اپنے بھر تعاون کا وعدہ کیا جس پر انہوں نے گذشتہ چوہدری محسن فاروق کے والد محترم کو آئی جی اسلام پولیس کے پاس لایا اور ان سے طویل بات چیت کی آئی جی اسلام آباد پولیس نے ان کی تمام باتیں سنیں اور ایم این اے صداقت علی عباسی کی در خواست پر ایک نئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جو کیس کی از سر نو جائزہ لے گئی اور لواحقین کے ساتھ بھی رابطے میں رہے اور بہت جلد رپورٹ آئی جی اسلام پولیس کو دے گئی۔والی بال کے کھلاڑیوں، شائقین والی بال،عوامی، سماجی،سیاسی،مذہنی، علمی، ادبی حلقوں کا ایم این اے صداقت علی عباسی اور آئی جی اسلام آباد پولیس کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔
چوہدری محسن فاروق کی موت ایک بڑا سانحہ ہے۔ پولیس ان کی کیس کی شفاف انکوائر ی کر کے لواحقین کو انصاف فراہم کر یں۔ملک کلیم حسین اعوان
An inquiry should be called in to murder of Ch Mohsin Farooq, Malik Kaleem Hussain Awan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک کلیم حسین اعوان معروف سماجی وکاروبای شخصیت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فخر پاکستان چوہدری محسن فاروق کی موت ایک بڑا سانحہ ہے۔ پولیس ان کی کیس کی شفاف انکوائر ی کر کے لواحقین کو انصاف فراہم کر یں۔صدراسلامی جمہوریہ پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وفاقی وزیر داخلہ،آئی جی اسلام آباد پولیس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہنشاہ والی بال چوہدری محسن فاروق خطہ پوٹھوار کا ایک قیمتی اثاثہ تھا جس نے پوٹھوار کو پورے ملک میں روشناس کرایا تھا مگر اس کی ناگہانی موت سے جہاں خطہ پوٹھوار ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے وہاں پر ہی بوڑھے والدین کا واحد سہارا اور اپنی بہنوں کا اکیلا بھائی چھن گیا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری محسن فاروق کی موت سے فضا انتہائی سوگوار ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے انہوں نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وفاقی وزیر داخلہ،آئی جی اسلام آباد پولیس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
خطیب جامع مسجد مکی ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے نماز جمعہ کےاجتماع سے خطاب
Qari Usman Usmani address at Jammia Masjid Makki
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے کہا کہ آج ہم اپنی ثقافت کو بھلا کر غیر وں کے کاموں کو اپنانے میں مصروف ہو گئے ہیں رب کائینات نے دنیا بھر اور آخرت کی کامیابی اپنے دین میں رکھی ہوئی ہے جبکہ ہم اس مادی دنیا میں اتنے کھو گئے ہیں کہ آخرت کی ہمیں فکر ہی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد مکی ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے نماز جمعہ کیااجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی زندگی ہمارے لیے انمول نمونہ ہے ہمیں وہ کام کر نے چاہے جو آپ ﷺ نے کیے اور وہ کام نہیں کر نے چاہے جن کاموں سے آپ ﷺ نے منع فر مایا ہے مگر افسوس آج ہم اس مادی دنیا میں اتنا کھو گے ہیں کہ آخرت کی ہمیں فکر نہیں ہے دین کے راستے پر چلنے کے بجائے غیروں کے طریقے کو اپنا کر فخر محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا اللہ پاک نے دنیا بھر اور آخرت کی کامیابی اپنے دین میں رکھی ہوئی ہے اس لیے ہمیں دنیااور آخرت میں کامیاب ہونے کے لیے مکمل دین اسلام پر چلنا چاہے اور دن پر اس طرع سے چلیں کہ ہمارا، اٹھنا، بیٹھنا،کھانا، پینا، چلنا، سونا دین محمدی ﷺ کی طرع ہواور جب ہم مکمل دین اسلام پر چلیں گے تو ہماری دنیا بھی اچھی ہو گئی اور آخرت بھی۔