ہر طرف رنگو نور کی برسات، جاتلی،رتیال،دیوی،سکھو،بھنگالی،چک دولت اور دیگر دیہاتوں میں 12ربیع اول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ہر طرف رنگو نور کی برسات، جاتلی،رتیال،دیوی،سکھو،بھنگالی،چک دولت اور دیگر دیہاتوں میں 12ربیع اول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا گاؤں جاتلی میں دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعدحنیفہ مسجد میں قرآن خوانی سے کیاگیا فضائیں مرحبا مرحبا کی صداوں سے مہک رہی تھیں صبع 9بجے مرکزی جلوس جامع مسجد جاتلی سے بر آمد ہوا جومقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا بابا روڈے شاہ کے دربار پر اختتام پذیر ہوا برقی قمقوں ااور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجائے گے راستوں سے گزرنے والے جلوس پر خواتین نے گھروں کی چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیامحلہ مدنی،میلاد،عاشقان مصطفی چوک کے مکینوں کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی لنگر کا اہتمام کیا ہوا تھا جو جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 12ربیع اول کے جلوسوں کی طرح گاؤں جاتلی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس مذہبی عقیدت احترام سے منایاگیا جامع مسجد جاتلی سے نکالے جانیوالے جلوس کی قیادت قاری محمد رفیق صاحب نے کی جلوس جب میلاد چوک پہنچا تو وہاں پر نعت خوانی کی گی اور علما کرام نے خطا ب کیا اس کے بعد جلوس مدنی چوک،عاشقان مصطفے چوک سے گزرا جلوس جن راستوں سے گزرا ہر طرف لبیک یا رسول ﷺ اور مرحبا مرحبا آمد مصطفے مرحبا کی صدائیں بلند ہو رہی تھی جلوس میں نوجوان،بچے،اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہر ایک کی زبان سے لبیک یا رسول ﷺکی صدا بُلند ہو رہی تھی لنگر میں ہر ایک نے بڑھ چڑھ کر حسب توفیق حصہ ڈالا جن راستوں سے جلوس گزر رہا تھا ان راستوں میں گاؤں کے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کے باہر لنگر کا اہتمام کیا ہوا تھا جو کہ جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا ینگ مسلم فیڈریشن جاتلی کے نوجوانوں نے بھی جلوس میں اپنے طور پر بھی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیے جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بابا نور محمد المعروف باباروڈے شاہ کے دربار پر پہنچ کر اختتام پذیر ہواوہاں پرعلما کرام حافظ آصف،مولوی توقیر،قاری محمد رفیق خطیب جامع مسجد جاتلی نے خطاب کیا بعد ازاں دعا کی گی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا