DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Demanding the resignation of the elected prime minister and demanding premature elections is not a service to democracy, Allah Ditta, PTI, Bewal

منتخب وزیر اعظم سے استعفی مانگنا اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں,اللہ دتہ

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحریک انصاف بیول کے صدر اللہ دتہ نے کہا کہ منتخب جمہوری وزیر اعظم سے استعفی مانگنا قطعاً درست نہیں عوام کی بھاری اکثریت نے عمران خان کو منتخب کر کے ایوان میں بھیجا ہے منتخب وزیر اعظم سے استعفی مانگنا اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں بلکہ موجودہ نظام حکومت کو ڈی ریل کرنے کی سازش ہے جو لوگ سڑکوں اور پارکوں میں بیٹھ کر اقتدار مانگ رہے ہیں انکا ایک فیصد بھی ٹیکس نہیں دیتا یہ لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں عوام کی بھاری اکثریت نے عمران خان کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی غیر جمہوری قوتیں بیرونی آقاؤں کے اشارے پر خان سے استعفی نہیں لے سکتیں ہمیں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے قلیل عرصے میں ان پالیسیوں کے فوائد عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے مخالفین کو چائیے کہ وہ دھرنوں کی بجائے ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں۔

کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ٹماٹر 200روپے کلو،شملہ مرچ 300روپے کلو،ادرک80 روپے میں فروخت

Public concern over vegetable prices going through roof

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ٹماٹر 200روپے کلو،شملہ مرچ 300روپے کلو،ادرک80 روپے میں فروخت۔آئے روز مہنگائی میں اضافے نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ہر تیسرے دن مہنگائی کی نئی لہر آتی ہے روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں دکاندار حضرات بھی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی والے خوابِ خرگوش کی مانند سو رہے ہیں بیول شہر میں ریٹ لسٹ دن تین بجے وصول ہوتی ہے ریٹ لسٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے حکومت مہنگائی کو لگام دینے کی سنجیدہ کوشش کرے اگر مہنگائی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو محنت کش کا چولہا بجھنے میں دیر نہیں لگے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔

منیجر نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی کی پھوپھی اور محمد شبیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گی

Mother of Mohammad Shabbir passed away

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔منیجر نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی کی پھوپھی اور محمد شبیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گی نماز جنازہ میں سابق ناظم یوسی چنگا بنگیا ل راجہ جہانگیر احمد بھٹی،سابق وائس چیئرمین یوسی چنگا بنگیا ل انجم رشید وارثی،عادل مارٹ کے ایم ڈی چوہدری اورنگزیب،منیجر نیشنل بنک جی ٹی روڈ برانچ راجہ دولت، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول بھڈانہ جہانگیر افضل سابق کونسلر حاجی فیاض حاجی گلفرا ز خان،مہناج،ماڈل سکول اسلام پورہ جبرکے ایم ڈی حاجی ساجد حسین،ماسٹر غلام عباس،حاجی محمد شوکت،جہانگیر اختر بھٹی،آغا قاضی کلیم احمداور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button