DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Bazaars in Kallar Syedan region decorated on arrival of Jasahn e millad

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ،ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی کلر سیداں چوآخالصہ چوکپنڈوڑی اور گردونواح میں بازاروں،اداروں،کاروباری مراکز اور گھروں کو سجانے کا عمل شروع ہو گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ،ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی کلر سیداں چوآخالصہ چوکپنڈوڑی اور گردونواح میں بازاروں،اداروں،کاروباری مراکز اور گھروں کو سجانے کا عمل شروع ہو گیا کلر سیداں کے تمام بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیاگیا اسی طرح مختلف عمارتوں اور گھروں پر بھی چراغاں کر دیا گیا اور یہ عمل ربیع الاول کے وسط تک جاری رہے گا صرف کلر سیداں ہی نہیں بلکہ چوآخالصہ سر صوبہ شاہ دوبیرن سکوٹ دھمالی چوکپنڈوڑی شاہ باغ ساگری اور گردونواح میں مختلف میلاد کمیٹیاں بازار سجانے میں مصروف ہیں تو کاروباری اداروں نے اپنے اپنے مراکز پر خوبصورت چراغاں کر رکھا ہے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں نے گھروں کو سجانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا ہے جس سے رات کو خوبصورت سما ں بندھ جاتا ہے۔12ربیع الاول کو کلر سیداں میں مرید چوک سے جلوس نکالا جائے گا تحصیل کلر سیداں کا سب سے بڑا او قدیمی جلوس سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیر اہتمام سر صوبہ شاہ سے نکالا جائے گا جو موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ، لاری اڈا،مین بازار،بنک چوک،محلہ اکبری سے ہوتا ہوا دوبیرن روڈ پرواقع دارلعلوم انوار القرآن چوآخالصہ میں اختتام پذیر ہو گا اس کے علاوہ دوبیرن کلاں سکوٹ چوکپنڈوڑی شاہ باغ اور دیگر مقامات سے بھی میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکا لے جائیں گے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جامعہ مسجد کاہلیاں میں میلاد النبی ﷺ کی تقریب آج بروز اتوار دن ایک بجے منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ فخر نوید صدیقی،انجم ریاض نقشبندی، علی رضا چشتی، ہارون وحید، حافظ محمد ضمیر، حافظ علی اصغر اور دیگر خطاب کریں گے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سابق صدر حاجی محمد صغیر اور حاجی محمد اکرام کی رہائش گاہ پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج بروز اتوار صبح دس بجے منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت پیر سید منصور حسین شاہ کریں گے تقریب سے علامہ محمد علی نجم،شہزاد مجید، قاری شیر بہادر، قاری اجمل قادری،ڈاکٹر عبدالرؤف چشتی،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،حافظ کلیم یوسف، صوفی ضمیر ارشدی، سید ثاقب حسین شاہ اور دیگر خطاب کریں گے۔

چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف نے چوہدری جنید کے ہمراہ کلر سیداں کا دورہ کیا

Raja Abdul Latif along with Ch Junaid visit Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف نے چوہدری جنید کے ہمراہ کلر سیداں کا دورہ کیا انہوں نے چند ایام قبل لڑائی جھگڑے کے ایک واقعے میں زخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرچوہدری ظہیر محمود اور سابق صدر چوہدری محمد ایوب کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے بعد ازاں گاؤں چھپر جا کر معروف مسلم لیگی کارکن چوہدری ساجد محمود کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

گاؤں تریل میں ایک نجی ہسپتال کی جانب سے فری آئی کیمپ لگایا گیا

Free eye camp set up in village Tarrail

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)گاؤں تریل میں ایک نجی ہسپتال کی جانب سے فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں کلاڑی،تریل،موہڑہ بختاں،پیر گراٹہ اور دیگر علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی،250کے قریب مریضوں کی آنکھوں کا فری معائنہ اور تشخیص کی گئی۔

سب ڈویژن کے تمام دیہات و قصبات اور ملحقہ علاقوں میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی بند رہے گی

Sub division Choa Khalsa to close from 9am to 2pm

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق کل بروز پیر سب ڈویژن کے تمام دیہات و قصبات اور ملحقہ علاقوں میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button