Chakswari, AJK; All the contact roads of Union Council Faizpur Sharif (Dhangri Bala) are in need of major repairs, Ch M Arif Assi.
یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) کی تمام رابطہ سڑکیں مکمل طور پر تباہ و برباد سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں,چودھری محمدعارف آسی
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگر ی بہادر سہرکے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھنری محمدعارف آسی نے کہاہے یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) کی تمام رابطہ سڑکیں مکمل طور پر تباہ و برباد سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں جبکہ سڑکوں پر کام کرنے والے بیلدار وں نے بھی سڑک پر پڑے بڑے بڑے کھڈوں میں مٹی ڈالنا بھی گناہ سمجھ لیا بیلدار گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کرنے لگے عوام کو سفرکرنے میں دشواری تفصیلات کے مطابق یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا)جو سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی آبائی یونین کونسل ہے کی تمام لنک سڑکیں جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور سڑک پر بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں جسکی وجہ سے حادثات بھی معمول بن چکے ہیں اور قیمتی گاڑیاں بھی تباہ ہو رہی ہیں سڑک پر پڑے کھڈے جن کو بیلدار مٹی ڈال کر بھر دیتے ہیں مگر بیلدار بھی گھر بیٹھے تنخواہ لے لیتے ہیں مگر وہ اپنا کام سر انجام دینے سے قاصر ہیں یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل فیض پور شریف کی تمام سڑکیں جن پر کھڈے بن چکے ہیں ان کی نئے سرے سے تعمیر کی کی جائیں اگرازسر نوتعمیر ممکن نہ ہوتوکم از کم ضروری مرمت کردی جائے تاکہ سڑکیں قابل سفر ہوسکیں اور محکمہ شاہرات کے ملازمین (بیلدار) جو ماہانہ لاکھوں میں تنخواہ وصول کرتے ہیں وہ سڑکوں پر بنے بڑے بڑے کھڈ۲وں میں مٹی ڈال کر بھرے تاکہ سفرکرنے میں آسانی ہو سکے۔فیض پورشریف تاچکسواری روڈ جوتنگ دیو میں سے گزرتی ہے اورایک اہم سڑک ہے جومصروف ترین روڈ ہے کی حالت ناگفتہ بہ ہے ناقابل سفرہے عوام علاقہ کوشدیدسفری مشکلات کاسامناہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا علاقہ کے عوام کی پریشانی کوکم کرنے کے بجائے اس میں اور اضافہ کیاجارہاہے رابطہ سڑکوں کی مرمت میں غیر معمولی تاخیر سے عوام کے صبرکاپیمانہ لبریز ہورہا ہے سراپااحتجاج ہیں اورارباب بست وکشاد اور سیاسی قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی سفری مشکلات کوکم کرنے کے لئے رابطہ سڑکوں کی مرمت کاکام فوری طورپرکروایاجائے
برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد مصنف چودھری محمدہارون کی کتاب زندہ دلی سے آگے کی تقریب
British-based Pakistani writer Chaudhry Mohamed Harron publishes book
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد مصنف چودھری محمدہارون کی کتاب زندہ دلی سے آگے کی تقریب رونمائی آج 2نومبر2019 ء بروز ہفتہ دن 2بجے علامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی کوٹلی روڈ میرپور کیمپس میں منعقدہوگی ممتاز قانون دان سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے فیصل شہزاد ڈائریکٹرعلامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی میرپور کیمپس ذوالفقار اسد صدر ادبی تنظیم سخن کدہ میرپورڈاکٹرزبیر احمدقاضی ڈائریکٹرمیاں محمدبخش پبلک لائبریری میرپور اورکتاب کے مصنف چودھری محمدہارون نے تمام مہمانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اورتقریب میں شرکت فرماکرتقریب کی رونق بڑھائیں
سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ڈسٹرکٹ میرپور آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور میرپور کو ماڈرن ضلع بنانے میں ہمیشہ اپنا مثالی کردار ادا کیا۔ واجد حسین
Former Prime Minister Azad Kashmir Chaudhry Abdul Majeed has always played an ideal role in the construction and development of the district Mirpur Azad Kashmir and making Mirpur a modern district. Wajid Hussain
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبردوچکسوار ی کے سیکرٹری اطلاعات چودھری ثاقب ظفراور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈ ا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ڈسٹرکٹ میرپور آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور میرپور کو ماڈرن ضلع بنانے میں ہمیشہ اپنا مثالی کردار ادا کیا۔ میرپور آزاد کشمیر کے دیگر دعوے دار لیڈران ہر دفعہ فوٹو سیشن تک محدود رہے۔ سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنی وزارت عظمیٰ سے قبل بھی میرپور آزادکشمیر ضلع میں تعمیر و ترقی کے لیے اپنی بھر پور جدوجہد کی۔کمشنر آفس، ڈی آئی جی آفس سمیت دیگر ڈویژنل سطح کے دفاتر کا قیام ضلع میرپور میں لانا چوہدری عبدالمجید سابق وزیراعظم آزادکشمیر کے اہم کارناموں میں چند ایک ہیں۔ جب چوہدری عبدالمجید نے وزارت عظمیٰ کا اعلیٰ منصب سنبھالا تو ضلع میرپور آزادکشمیر کو ماڈرن اور سیر و سیاحت کے لیے موزوں ترین آزاد کشمیر کا خوبصورت ضلع بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے میڈیکل کالج، لگثری ہوٹل، جوڈیشنل ریسٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، شریعت کورٹ، ڈویژنل ہسپتال کی نئی جدید عمارات اور بچوں فیملیز کے لیے سیر و تفریح کے لیے مختلف پارکس اور منگلا کے مقام پر چڑیا گھر تعمیر کروائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر بالخصوص ضلع میرپور کے تمام ورکرز و کارکنان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید جیسی آزاد کشمیر کی قد آور شخصیت پر مکمل اعتماد و فخر کرتے ہیں۔