DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; A memorial martyrdom erected in memory of the martyred policemen of Kahuta at Kahuta police station

تھانہ کہوٹہ میں کہوٹہ کے شہید پولیس اہلکاروں کی یاد میں یادگار شہیداکی تعمیر

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ میں کہوٹہ کے شہید پولیس اہلکاروں کی یاد میں یادگار شہیداکی تعمیر۔ ASPسعود خان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمودسمیت دیگر کی شر کت۔گذشتہ روز قبل پولیس تھانہ کہوٹہ میں کہوٹہ کے شہید پولیس اہلکاروں کی یاد میں یادگار شہیداکی تعمیرکی گئی جو ان شہیدا کی یاد دیلاتی تھی جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے اپنی جان آفرین کی اس موقع پر ASPسعود خان،تحصیل کہوٹہ معروف مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود، ٹھکیدار قمر عباسی، ذوالفقار ستی، سہیل کیانی اور دیگرموجود تھے اس موقع پر موجود افراد نے یادگار شہدامیں دعا بھی مانگی۔

کہوٹہ پر یس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ کے نئے گھر کی تعمیر کے سلسلے میں محفل میلاد النبی ﷺ

Millad held at new home of journalist Kabir Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پر یس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ کے نئے گھر کی تعمیر کے سلسلے میں محفل میلاد النبی ﷺ کی محفل۔مذہبی، سیاسی،سماجی شخصیات کی شر کت۔ تفصیلا ت کے مطا بق ممتا زصحا فی و ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی پر یس کلب کہو ٹہ کبیر احمد جنجو عہ کی نئی رہا ئش گا ہ پر میلا د النبیﷺ اور دعا ئیہ تقر یب کا انعقا د کیامحفل پاک میں ایم پی اے و پا لیما رنی سیکر ٹر ی جیل خا نہ جا ت را جہ صغیر احمد،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معا ون خصو صی حا فظ عثما ن عبا سی،معروف ٹرانسپورٹر سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری حسین آف چکوال، چوہدری زوہیب ساجد آف چکوال،سٹی صد ر مسلم لیگ ن ڈا کٹر محمد عا رف قر یشی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سینئر رہنما ء پی ٹی آئی را جہ وحید احمد خا ن، سا بق چیر مین یوسی ہوتھلہ را جہ عا مر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم، سا بق چیر مین ظفر اقبا ل بگہا روی، وائس چیئرمین مر زا مسعود،صد ر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ را جہ رفا قت حسین جنجوعہ، را جہ نذاکت حسین صدر ن لیگ یوسی بیور، سید نجم الحسن شا ہ آف ڈیر ہ مشتا ق شا ہ،سابق کو نسلر حمید قر یشی ایڈوکیت، سا بق کو نسلر مظہر حسین بھٹی ایڈوکیٹ،سابق کونسلر حاجی ارشد محمود، ن لیگی رہنماء ملک منیر اعوا ن، معروف مسلم لیگی کارکن ملک زبیر، ٹھکیدارقمر عبا سی، راجہ ذوا لفقا رعلی ستی،سر پرست اعلیٰ پر یس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، جنر ل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی،نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم آف چھنی اعوان،راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل،سابق کونسلر راجہ گلزار احمد،صوبیدار نصیر ستی،جنر ل سیکرٹری یوتھ ونگ راجہ حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،نوجوان صحافی ارسلان کیانی،خرم عباسی مر ی، راجہ اظہار مجید المعروف زاری سمیت سینکڑو ں سیا سی و سما جی شخصیا ت سمیت صحافی برا دری نے شر کت کی، اس مو قع پر کبیر احمد جنجو عہ نے تما م آنے وا لے مہما نو ں کا شکریہ ادا کیا۔سیا سی و سما جی شخصیا ت کی جا نب سے کبیر جنجو عہ کو مبا رکبا دیں پیش کی گئی۔

غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ ووکیشنل سنٹر کا قیام خوش آئندہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر

Asst. Commissioner Kahuta Zaib Un Nasa Nasir praises kidney dialysis centre

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے کہا ہے کہ غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ ووکیشنل سنٹر کا قیام خوش آئندہ ہے۔ غریب،نادار، مستحق مریضوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ فوری سستے اور معیاری علاج کی خاطر راولپنڈی، اسلام آباد کے چکروں سے نجات ملے گی۔ آصف ربانی قریشی نے دکھی انسانیت کی خدمت کے عظیم منصوبے کی بنیاد رکھ دی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے صدر الفتح گروپ و صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی زیر سر پرستی غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ غلام ربانی قریشی ووکیشنل سنٹر کے دورے کے موقع پر شہریوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف ربانی قریشی نے غریبوں کے لیئے عملی طور پربڑا کارنامہ سرانجام دیا۔ اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے۔ میرے والد گردے کے مریض تھے۔ جسکی وجہ سے میں نے تہیہ کیا کہ ایسے مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔ ڈائیلاسز سنٹر میں ماہر ڈاکٹر کے ساتھ درجنوں بستروں پرتحصیل کہوٹہ، کلر سیداں، آزا دکشمیر اور ملحقہ دیہاتوں سے آئے مریضوں نے علاج کرایا اور اسے آصف ربانی کا عظیم انقلابی کارنامہ قرار دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button