کلر سیداں؛ محمد زاہد آف منجوٹھہ داخلی سموٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
سموٹ منجوٹھہ کا رہائشی محمد زاہد اپنےموٹر سائیکل پر بیول آرہا تھا تو پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ سے قتل ہو گیا۔ قاتل موقع سے فرار ہو گئے۔
Gujar Khan; Mohammad Zahid of village Manjotha, Samot was heading towards Bewal when he was shot and injured near exchange and died. The gunmen who shot Zahid fled after committing murder police are investigating the incident.
بیول(نامہ نگار)۔ خانگی تنازعے پر ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد زاہد ولد علی اکبر اپنے بچوں کو بیول سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ ٹیلی فون ایکسچینج بیول کے قریب گھات لگا کر بیٹھے شخص نے اچانک سامنے آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے زاہد شدید زخمی ہوگیا۔ اسے ہسپتال لے جارہے تھے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ تھانہ گوجرخان نے نامزد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزم اور مقتول رشتہ دار بتائے جاتے ہیں اور وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی جاتی ہے۔