Kallar Syedan; Millatry honour given to Pak Army solider Naeem Sajjad in Pehar Hali, Choa Khalsa
پہر حالی پاکستان آرمی کے جوان نعیم سجاد کی اچانک موت
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔پہر حالی پاکستان آرمی کے جوان نعیم سجاد کی اچانک موت نے اہل خانہ کو سوگوار کر دیا، پہرحالی ڈہوک سنگال محمد ارشاد (مرحوم)کا بیٹا، شفق ارشاد، احسن علی عاصم محمود کا بھائی کوئٹہ پاکستان آرمی میں بطور سپاہی خدمت سر انجام دے رہا تھا اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیے آبائی گاں پہر حالی آیا ہوا تھا کہ اچانک رات کو دل کا دورہ پڑنے سے خالقِ حقیقی سے جا ملامرحوم کی نمازہ جنازہ پہر حالی میں ادا کی جائے گی
Choa Khalsa; Pak Army solider Naeem Sajjad of Pehar Hali, Choa Khalsa sadly passed away while home on holidays from Army duty, he was given full military honour at his namaz e janaza.
پیرسیداصغرعلی شاہ کے سجادہ نشین پیر سیدشبیرحسین انتقال کرگے
Syed Shabbir Hussain passed away in Morra Nagrial, Choa Khalsa
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔پیرسیداصغرعلی شاہ کے سجادہ نشین پیر سیدشبیرحسین انتقال کرگے ان کی نمازجنازہ موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گی۔جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق صدر میرگالہ منگرال حاجی علی اصغر بھٹی انتقال کرگئے ان کی نمازجنازہ نمب میرگالہ ڈھوک بھٹیاں میں ادا کی گی ہردو نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیرمحمود، سابق ممبرضلع کونسل راجہ رب نواز خان،پیر سیدطاہرعباس شاہ،سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،سابق ناظم حاجی محمدتاج کیانی،خلفیہ حاجی محمد شریف، سابق نائب ناظمین حاجی احمد سعید،چوہدری بابر ضمیر،سابق وائس چیئرمین راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،سابق امیدوار ناظم الحاج ماسٹر محمد آزاد مغل،سابق امیدوار وائس چیئرمین چوہدری مختار احمد،سماجی کارکن عبدالقدوس بٹ،سماجی سیاسی شخصیت حاجی ماسٹر طارق محمود منہاس،سابق جنرل کونسلرزحاجی محمدقدیر راجہ،حاجی غضنفرعلی مغل،سیاسی سماجی کاروباری لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیلز منیجر محمد طارق نذیر نے منیاندہ میں راجہ گل نواز (مرحوم) کے ورثا کو ڈیتھ کلیم چیک کی ادائیگی کے موقع پر شرکا سے خطاب
Late Raja Gulnawaz family given death claim cheque in Manianda by Estate life assurance
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔اسٹیٹ لائف یتیموں اور بیواؤ ں کی مدد کر نے والا ادارہ ہے،ایشیا کے سب سے بڑے ادارے کو پاکرہ کی جانب سے ٹرپل اے ریٹنگ دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایر یا منیجر اسٹیٹ لائف چوک پنڈوری محمد اکرم ایاز اور سیلز منیجر محمد طارق نذیر نے منیاندہ میں راجہ گل نواز (مرحوم) کے ورثا کو ڈیتھ کلیم چیک کی ادائیگی کے موقع پر شرکا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف نے اپنے پالیسی ہو لڈر کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ ایفا کر دیا اور سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نواز کے صاحبزادے مرحوم راجہ گل نواز جن کا گزشتہ دنوں کینسر کے باعث جرمنی میں انتقال ہو گیا تھا جن کی پالیسی کی چند اقساط جمع تھیں کے ساتھ کیے گئے وعدے کو ان کی وفات کے بعد پورا کر تے ہو ئے انکی فیملی کے لیے27لاکھ 81ہزار روپے کا چیک جا ری کر دیا۔ چیک مرحوم کے والد محترم راجہ رب نواز نے وصول کیا۔ محمد اکرم ایاز نے کہا کہ اس رقم سے مرحوم کی کمی تو پوری نہیں ہو سکتی لیکن زندگی کے نشیب وفراز میں آسانیاں ضرور پیدا ہو ں گئے۔ اس موقع پر شرکا نے اسٹیٹ لائف انشورنس کی کار گردگی کو سراہا۔ ایر یا منیجر محمد اکرم ایاز نے ایف اے پاس بے روز گار خواتین وحضرات کو دعوت دی کہ وہ آگئے آئیں اور اسٹیٹ لائف بطور کیر ئیر اختیار کریں اسے سے جہاں ایک جانب انکی بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا وہاں دوسری جانب معاشرے کی بھی ایک خدمت ہو گی