DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar announces to monitor situation at rural health centre Qazian

رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں کوخود مانیٹر کروں گا,ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

جبر(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں کوخود مانیٹر کروں گا سٹاف کی لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی جو بھی ملازم کام نہیں کرئیگا اس کے خلاف فوری کرروائی کی جائیگی،ہسپتال کے عملے کے ساتھ تعاون کر کے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کاہنگامی دورہ رورل ہیلتھ قاضیاں ہسپتال جہاں اہل مکین نے انچارج رورل ہیلتھ قاضیاں سید رسول بادشاہ کے خلاف متعدد شکایات درج کروائی تھی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے عملے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین سروسز عوام کومہیا کرئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ انہوں نے کہا عوام ہسپتال ملازمین کے ساتھ خوش سلوبی سے پیش آئیں اگر کوئی کوتاہی کرتا ہے تو مجھ سے رابطہ کریں اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی جبکہ انچارج رورل ہیلتھ قاضیاں سید رسول بادشاہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کسی مریض کے ساتھ کوئی ناانصافی ہوئی ہے نہ ہو گی ہسپتال کا عملہ متحد ہے مل جل کر کام کررہے ہیں ہم سے کسی کو ئی اعتراض نہیں ہے روزانہ کی بنیاد پر مریض چیک ہوتے ہیں ڈلیوری کیسز ہورہے ہیں عوام کو چاہیے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں انشاء اللہ دکھی مریضوں کی خدمت میں کوئی کمی پیشی نہیں آئے گی۔

Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar has announced that he will personally  monitor situation at rural health centre Qazian after he visited the centre, this was after local villagers had shown dissatisfaction over running of the centre.

Show More

Related Articles

Back to top button