مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا تعلق تحریک انصاف سے ہے جینا مرنا پارٹی کے ساتھ ہے حلقے کے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلوں گا الیکشن 2013اور2018میں جنہوں نے میرا ساتھ دیا انشاء اللہ ان کے تمام مسائل حل کرو ں گا۔2023میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہی حکومت ہو گئی اور حلقہ این اے 57سے ایم این اے صداقت علی عباسی ہی ہوں گے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ہمراہ راجہ ثقلین آف ممیام اور انجینئرراجہ بلال کے مواڑہ کے مقام پر جاری پل کے تعمیراتی کام کا معائینہ کر نے کے بعد نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کو بخوبی پتہ ہے کہ میں نے الیکشن 2013اور2018میں آزاد حثیت سے الیکشن لڑا اور تمام پارٹیوں کے امیدوار وں سابقہ ممبران اسمبلی کا شکست فاش کر کے کامیابی سے ہمکنار ہواحلقے کے مسائل اور عوامی خواہش پر PTIمیں شامل ہوحکومت بنانے کے لیے میں نے اپنی تمام ووٹ پی ٹی آئی کو دی ہیں ااور آج حلقے میں تر قیاتی کام کر ارہاہوں اور یہ کام جاری و ساری رہے گا انہوں نے کہا کہ میں اپنے گروپ کے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلوں گا تاکہ ہماری پارٹی مضبوط ہوں انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل حل ہوں گے۔
بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو نہ تو کبھی دبا سکا ہے
India will never been able to suppress the Kashmir movement
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ی عوام پر مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔بھارت کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم دیکھ کر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر بھی دیکھ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابق کونسلر راجہ عباس پپو اور راجہ افتخار احمد چیئرمین زکوۃ کمیٹی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے اس کا مکرہ چہرہ دنیابھر میں عیاں ہو گیا ہے کشمیر میں بھارت جس طرع نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں مسلہ کشمیرپر پاکستانی عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی کھڑی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستانی عوام اپنے ان بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم اپنے ان بھائیوں کو کبھی بھی مشکل گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں مودی سر کار کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم دو جسم ایک جان کی ماند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کی پر وزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو نہ تو کبھی دبا سکا ہے نہ آئندہ دبا سکے گا۔