
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاڈویژن کے صدر راجہ خضرحیات خان نے کہاہے راجہ جاویداقبال مشیرحکومت آزادکشمیر کی صدارت میں گزشتہ اتوار کے روز برطانیہ کے شہربرمنگھم میں ایک اہم میٹنگ منعقدہوئی جس میں تمام جماعتوں کے راہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ15 اگست کو برطانیہ میں بھار تی سفارخانہ کے سامنے ااحتجای مظاہرہ کیاجائے گا احتجاجی مظاہر ے میں پاکستانی کشمیری اوربرٹش کمیونٹی بھرپور شرکت کرے گی احتجاجی مظاہرے میں بھارتی کالے قوانین کی بھرپور مذمت کی جائے گی حکومت برطانیہ کویاداشت پیش کی جائے گی جس میں بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی متنازعہ بھارتی بل فوری طورپرواپس لینے کامطالبہ کیاجائے گاجس سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کوختم کرنے کی مذموم جسارت کی جارہی ہے کشمیریوں نے پہلے بھی بھارت کے ہرکالے قانون کومسترد کیاہے اب بھی کریں گے بھارت کے ہر ظلم کاڈٹ کامقابلہ کیاہے اورآئندہ بھی ہرظلم کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے لیکن کوئی ایساقانون تسلیم نہیں کریں گے جس سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہو کشمیر ی کشمیرکی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہین اوران کے ساتھ اظہاریک جہتی کرتے ہیں بھارتی متنازعہ بل کی مذمت کرتے ہیں بھارت کالے قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پراپنے غاصبانہ ظالمانہ قبضے کوبرقرار رکھنے کی سازش کررہاہے یہ بھارتی سازش ناکام ہوگی ہم بھارتی مظالم اوربھارتی مذموم ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے نہتے اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم انہیں کبھی تنہانہیں چھوڑیں گے ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے اورکشمیرکی مکمل آزادی تک ہم کشمیریوں کی ہرسطح پرحمایت جاری رکھیں گے مسئلہ کشمیر دنیاکاسب سے بڑا اوراہم ترین مسئلہ ہے اس کے حل کے بغیر پوری دنیاکاامن خطرے میں رہے گاپائیدار عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں فوری طورپراس مسئلہ کے حل کے لئے اپناکردار اداکریں دیر کی صورت میں عالمی امن تباہ وبرباد ہوجائے گاپاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں ان کے درمیان مسئلہ کشمیر بہت بڑاایشو ہے جس پرکسی بھی جنگ برپاہوسکتی ہے جس کی لپیٹ جنوبی ایشیاہی نہیں بلکہ پوری دنیاآسکتی ہے اس لیے عالمی برادری اپنارول اداکریں اوربھارتی مظالم فوری طورپربندکروائے اوربین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کانوٹس لے بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذموم جسارت کی آڑمیں اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل چاہتاہے جسے مقبوضہ کشمیر کے کشمیری اورپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی کشمیری اورآزادی پسندلوگوں اس کاناکام بنادیں گے بھارت کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ بھارت ظالم غاصب ہے ظلم جب بڑھتاہے تومٹ جاتاہے وہ دن ضرور آئے گاجب تمام بھارتی مظالم دم توڑ دیں گے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی اورمقبوضہ کشمیر میں آزادی کاسورج طلوع ہوگا
Chakswari; All the major parties have announced to hold protest in front of Indian high commission on 15th August, Everyone requested to contact their local political organisation.
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
تحصیل پریس کلب اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ڈڈیال میں نہتے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں لون مارکیٹ بھٹی چوک سیاحتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جن میں یہ لکھا تھا بکہ پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی بریت کی بھر مذمت کرتے ہیں آرٹیکل 370کا خاتمہ جموں وکشمیر کی قومی شناخت مٹانے کی گھناؤنی سازش مقبوضہ کشمیر پر ظلم وستم بند کرو کشمیر عالمی توجہ چاہتا ہے بھارتی فوج کو کشمیر سے فوج نکالوخواتین بچوں پر ظلم وستم بند کرواور مودحکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی بھی کی گی احتجاجی ریلی شہر بھر کا چکر لگاتے ہو ئے مقبول بٹ شہید چوک بٹ شہید چوک میں اہتمام پذیز ہو ئی اور جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیااس موقع پر سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندگان انتظامیہ سمیت صحافیوں،وکلاء تاجروں اور سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ایس ڈی ایم چوہدی نعیم اختر، صدرپرکلب اقبال تبسیم،سابق امیدوار نیشنل عوامی پارٹی آرگنائز چوہدری صغیر حسین،خواجہ ایاز،انٹر نیشنل صحافی تنویر،سابق امیدوار چوہدری آفتاب حسین ایڈووکیٹ،سابق میدوار مسلم لیگ ن علی زمان راجہ ایڈووکیٹ،کے ڈی چوہدری،مسلم کانفرنس کے ممبر مجلس عاملہ چوہدری اور نگزیب لکھیا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ساجد نزیر،انجمن تاجران صدر انوار لطیف ڈار بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ابرار شاہ یڈووکیٹ جماعت اسلامی کے امیر ڈڈیال راجہ ادریس ایڈووکیٹ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج احتجاجی جلوس اور ہمارا یہاں جمع ہو نے کا بنیاد ی مقصوصرف اور صرف یہ کہ گو ایڈیا گوبیگ بھارتی فوج نے کشمیرمیں مسلمانوں کا جنیادوبھر کر دیا آئے روز ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری سے نہتے کشمیر یوں کو شہید کیا جارہا ہے اور باالخصوص کلسٹر بمعوں کے زریعے خواتین اور بچوں کو ٹارکٹ بنایا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے ایڈیا کی اپوزیشن جمواعت کانگرس نے بھی انتباہ کیاہے کہ دفعہ A35اور370ختم کرنے کامنصوبہ انتہائیہ خطرناک ہے کشمیر کی آئینی حیثیت سے انخراف غلط ثابت ہو گا یعنی کہ کشمیر ہاتھوں سے نکل جا ئے گا کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت نے جو کرنا تھا کر لیا وہ یہ نہیں جانتے کہ ٹکر اب شروع ہو ئی ہے بھارت نے آئینی دفعہ 370ختم کر کے کشمیر کی علیحد ہ حیثیت ختم کر نے کا اقدم کیا ہے مگر یہ ہم کرنے دیں گے نہ مقبوضہ کے کشمیری۔یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے جنگ بزدلوں کا کام نہیں ہم مسلمان جنگجوہیں گاندی نے کہا تھا پاکستان صرف میری لاشپر بن سکتا ہے پھر کیسے بن کیا پاکستان انشاء اللہ ہماری افواج اور مسلمان کی طاقتیں سر پرائز دیں گے پاکستان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ایڈیا نے یہ قدم خوف میں اٹھایا ہے آخر میں تمام شرکاء مظاہرین نے اقوام متحدہ اپیل کی ہے اس پر فوری نوٹس لیا جائے اور پاکستان کی حکومت،افواجپاکستان احساس ادارے بھی اس ایشوکو تحریک کریں اور وزیراعطم آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا اہم کردار ادا کریں آخر میں شہدے کشمیر کے لئے دعا مانگی گئی




