DailyNews
Dadyal, AJK; Education department warns to take action against non registered education centres
رجسٹریشن نہ کرانے والے ادارہ جات کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

حسب ہدایت سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میرپور راجہ بشارت اقبال کی زیرصدارت تعلیمی حوالہ سے ایک اجلاس منعقدہوا اجلاس میں صدیق الرحمن چغتائی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شرقی، چوہدری طالب حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر غربی،ہیڈ کلرک فیاض خان اور جونیئر کلرک شیراز خان سمیت دیگر شامل تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ بشارت اقبال نے کہاکہ جن پرائیویٹ تعلیمی ادادرہ جات کی ابھی تک تجدید یارجسٹریشن نہیں ہوئی ایسے ادارہ جات کے سربراہان فوری طورپر اپنے اپنے ادارہ جات کی تجدید وہ رجسٹریشن کرائیں تجدید / رجسٹریشن نہ کرانے والے ادارہ جات کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میرپور نے کہاکہ ایسے تمام سرکاری مدرسین جن کے بچے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں وہ فوری طور پراپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں محکمہ تعلیم کے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی امراعات حاصل نہ ہوں گی مثلاََََ ترقیابی، بہترتعلیمی سکیل، ہوم اسٹیشن پر تبادلہ وغیرہ شامل ہیں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیے کلیسٹر سسٹم دوبارہ رائج کیا جارہا ہے اور کلیسٹر کا سربراہ صدر معلم گورنمنت ہائی سکول ہوگا اور ان کی زیرنگرانی مڈل و پرائمری ادارہ جات ہوں گے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اپنے زیرنگرانی ادارہ جات کا ریکارڈ مکمل طورپر کمپیوٹرائز کرائیں تاکہ حسب ضرورت ان کی ترسیل کو آسان بنایا جائے انہوں نے کہاکہ اساتذہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کو بھی یقینی بنائیں طلباء کی جدید انداز میں تربیت کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ بشارت اقبال نے کہا کہ مدرسین سختی سے وقت کی پابند کریں وقت کی پابندی نہ کرنے والے اپنے نقصان کے خود ذمہ دارہوں گے اس وقت تمام ہائی سکولز میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیاگیا ہے جبکہ مڈل اور پرائمری سکولز میں بھی عنقریب بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ تعلیمی ماحول کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے سکولز کی تعلیمی کمیٹیاں اپنا کردار ادا کریں



