AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Shameer “Sheroo” swept away in strong currents in river near Dadyal kalarori Masjid while fishing

ڈڈیال کا رہائشی مچھلی کا شکار کرتے ہو ئے دریا کی بے رحم موجوں نے دبوج لیا اور جان کی بازی ہار گیا

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
ڈڈیال کا رہائشی مچھلی کا شکار کرتے ہو ئے دریا کی بے رحم موجوں نے دبوج لیا اور جان کی بازی ہار گیا تفصیل کے مطابق سیکٹر نمبر 3کا رہائشی ظفراقبال عرف جانی کا بیٹا شامیرعرف شیرو عمر بیس سال پرانی ڈڈیال کلروڑی کی مسجد کے قریب دریا میں مچھلی کا شکار کر رہا تھا تھا دریا کی بے موجوں نے اس کو دبوچ لئے اور وہ جان کی بازی ہا ر گیا ڈیڈ باڈی کی تلاش جارہی ہے آخر اطلاع تک ابھی تک ڈیڈی کی تلاش جارہی ہے موقع پر عوام علاقہ کثیر تعداد میں موقع پر پہنچا گے اس کے علاوہ کشمیر فری بلڈ بنک،ینگ بلڈبنک کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ڈیڈ باڈی کی تلاش اپنی مدد آپ کے تحت جارہی ہے


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
سٹوک آن ٹرنیٹ پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے سابق سنیئر وزیر چوہدری محمد یاسین کے دیر نیہ ساتھ چوہدری اظہراقبال آف کھٹاڑ نے کہا بھارت کی کنڑول لائین پر بلاشتعال فائرنگ سے کئی بے گنا ہ کشمیر ی شہید کئے جارہے ہیں عالمی طاقتوں بالخصوص اقوام متحدہ کو خودی نوٹس لیتے ہو ئے بھارتی وحشی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ کو فوری بند کرائے جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سنیئر وزیر چوہدری محمد یاسین کے اعزاز میں دیئے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا میزبانی کے فرائض چوہدری مظہر حسین نے سرانجام دتیے ہو کہا چوہدری یاسین نے اپنے حلقہ انتخابات میں مثالی کام کرائے اپنے حلقہ کے عوام کو بے شمار ترقیاتی کام جن میں چڑھائی سب ڈوثرن جرائی میں سب ڈوثرن کا قیام کے قیام کے علاوہ حلقہ میں تمام رابطہ لنک سٹرکات جن کا پختگی کاکام 100فیصد مکمل ہو چکا ہے جو لوگ کہتے پیں پیپلزپارٹی نے کو ئی کام نہیں کیا وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمدعلی اصغرسابق شیرف و کونسلر آف نوٹنگھم اورممبرہیومن رائٹس انٹرنیشنل نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کوبرطانیہ کاوزیر اعظم بننے پرمبار کبادپیش کی ہے اورنیک خواہشات کااظہار کیاہے اور خط کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی طرف توجہ دلائی ہے او ر ان سے مطالبہ کیاکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرح وہ بھی اپنارول اداکرنے کی پیش کش کریں مسئلہ کشمیر 70سال گزرجانے کے باوجود حل نہیں ہوااوربھارت ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کوحل کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتاطاقت کے ذریعے ظلم وجبر سے مسئلہ کشمیر کوحل کرناچاہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر1947ء ؁ میں پیداہوا جب برطانیہ نے برصغیرسے انخلاء کیاپاکستان اورانڈیاکوآزادی ملی اوربے شمار ممالک کو 1947ء ؁ میں آزادی ملی مگرکشمیر جوایک آزادملک تھاکوغلامی ملی چونکہ برطانیہ کاتاریخی رول رہاہے انڈیا میں اس لئے برطانیہ اپناکردار اداکرے اورمسئلہ کشمیر حل کرائے مسئلہ کشمیر کے حل سے خطہ میں امن قائم ہوگا غربت ختم ہوگی اورخطہ کے 2ارب لوگوں کوفائدہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button