کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سپرنٹنڈنٹ انجینئر آئیسکو راولپنڈی سرکل محمد زبیر خان نے فیلڈ آفسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں بجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹانے اور انہیں معیار کے مطابق اونچا کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کریں تا کہ انسانی جانوں کو جان لیوا حادثات سے بچایا جا سکے۔انہوں نے یہ ہدایت ہفتہ کے روز سب ڈویژن چوآ خالصہ میں منعقدہ کھلی کچہر ی میں صارفین سے خطاب کے دوران دیں۔ایس ڈی او کلر سیداں تیمور شاہ، ایس ڈی او روات اعجاز سومرو،قائم مقام ایس ڈی او چوآ خالصہ عالمگیر پراچہ،ایڈمن اسسٹنٹ ارشد عنایت مرزا دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایس سی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژنل میں کھلی کچہریاں حکومتی ویژن کا حصہ ہیں جس سے صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہیں۔ کرپشن کے خاتمہ کیلئے صارفین کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال لوڈشیڈنگ میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔اس سے قبل واپڈا اہلکار عوام کا سامنا کرنے سے بھی کتراتے تھے۔ بجلی چوری سے نہ صرف بجلی کی ترسیل متاثر ہوتی ہے بلکہ صارفین کو بھی لوڈشیڈنگ جیسے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم وولٹیج کی شکایات کے ازالے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے اور اس کیلئے چوآ خالصہ سب ڈویژن میں 15کے قریب ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ واپڈا پالیسی کے مطابق سفارشی کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب سنگل یا ڈبل فیز بجلی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے کسی ایم پی اے یا ایم این اے کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی۔تمام کام میرٹ پر ہو رہے ہیں۔اگر کوئی اہلکار کسی صارف سے رشوت طلب کرے تو وہ فوری طور پر ہمیں اگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں سے محکمہ میں بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں سٹاف کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے محکمہ کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ایکسئین واپڈا روات ڈویژن آصف اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہیں۔ چوکپنڈوری میں نئے سب ڈویژن کے قیام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس کی منطوری ہو چکی ہے تا ہم سٹاف کی قلت کے باعث اسے فنکشنل کرنے میں مسائل حائل ہیں۔انہوں نے عوامی مطالبے پر سب ڈویژن چوآ خالصہ میں نئی گاڑی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر صارف مہربان سکنہ سموٹ،غلام مرتضی،محمد نذیر بھٹی،محمد رمضان،سجاد احمد نلہ مسلماناں،مطلوب سہوٹ بدہال، عاقب،کھنادہ نے مختف شکایات کی۔
Kallar Syedan; IESCO Superintendent Mohammad Zubair Khan held open court session for consumers at sub division Choa Khalsa , Where he promised to deal with all the allegations made at the meeting and said all future request will be dealt on merit and not on political influences.
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور کلر سٹی وارڈنز کا کرایوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف ہفتہ کے روز بھرپور آپریشن
Transport authorities take action against transports raising fares
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور کلر سٹی وارڈنز کا کرایوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف ہفتہ کے روز بھرپور آپریشن کیا سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی خالد یامین ستی کی ہدایت پر انسپکٹر ملک ابرار نے کلرسیداں اورچوک پنڈوری میں مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے کرائے کے بارے میں استفسار کیا اور کلر پنڈی کے درمیان چلنے والی 21مسافر گاڑیوں کے چالان اور چار گاڑیوں کو بند کر دیا جبکہ پنڈی سے ڈڈیال آزادکشمیر کے درمیان چلنے والی سات گاڑیوں کے بھی چالان کئے گئے اور خبردار کیا کہ ٹرانسپورٹر ازخود کرایوں میں اضافے سے باز رہیں ادہر کلر سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج عمران خان نے کلر دوبیرن کلاں کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 37گاڑیوں کے چالان کئے اور 6مسافر گاڑیوں کے مسافروں کو ادا شدہ اضافی کرائے واپس کرائے اور کہا کہ یہ آپریشن مسلسل جاری رہے گا ادہر عوامی حلقوں نے مسافر گاڑیوں کے خلاف حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مولانا احسان اللہ چکیالوی کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت
Mollana Ahsan Ullah Chakiylwi deplores arrest of ex PM Shahid Khaqan Abbassi
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)جمعیت علمائیاسلام(ف)تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نیب حکومت گٹھ جوڑ اور بدترین انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے تمام اقدامات احتساب کے نام پر بدترین انتقامی کاروائیوں سے دنیا بھر میں یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کرپٹ ملک ہے ایک منظم سازش کے تحت سیاسی مخالفین کو نیب کے ذریعے کنٹرول کرنے کے پروگرام پر عمل جاری ہے اس سے ملکی وحدت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جنرل سیکرٹری قاری یوسف رشیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نیب کے تمام اقدامات کو انتقامی کاروائی قرار دیتی ہے حکومتی وزرا کے خلاف نیب نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے مولانا عبداللہ،راجہ ضیااحمد بشیر نے کہا کہ جے یو آئی شاہد عباسی کی گرفتاری کی مزمت کرتی ہے اگر نیب آزاد ہے تو عمران خان،فردوس عاشق اعوان،پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف حرکت میں کیوں نہیں آتا۔
عمران خان کا دور حکومت بدترین سیاہ دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
Current administration will be considered worst ever, Sheikh Abdul Qadoos
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سابق چئیرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ عدالتوں سے صادق اور آمین کا لائسنس حاصل کرنے والے عمران خان نے قوم سے بارہامرتبہ جھوٹ بول کر دھوکہ کیا انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے قوم سے جتنے وعدے کئے اقتدار میں آکر سب کو توڑ دیا اور ہر وہ کام کیا جس سے وہ پہلے انکار کرتے رہے عمران خان نے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے سپرد کر کے کھلواڑ کیا ہے ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کرکے خود بھی اس کا اعادہ کیا لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کرکے تجاوزات کے نام پر انہیں بے گھر کیا ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے محروم کیا انہوں نے کہا کہ عمراخان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافے نے غربت کی شرح میں بھی اضافہ کیا ہے عمران خان کا دور حکومت بدترین سیاہ دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن نارہ کے رہنما راجہ آفتاب کیانی نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عباسی نے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی اگر ایل این جی کا ٹھیکہ غلط ہے تو حکومت اسے منسوخ کیوں نہیں کرتی ایک جانب قطر سے گیس منصوبے کے نام پر نیب گرفتاریاں کر رہا ہے تو دوسری جانب حکومت قطر حکومت سے تعاون بڑہا رہی ہے حکومت اور نیب مل کر سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جس سے ملک میں بے چینی اور اظراب نے سیاسی سطح پر حالات کو خراب کر رکھا ہے۔
بھوسے سے بھرا ٹریلہ دکان کے سامنے کھڑا کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
Man shot and injured over parking in village Chabootra
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)بھوسے سے بھرا ٹریلہ دکان کے سامنے کھڑا کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی جبکہ راڈ لگنے سے اس کا بھائی مضروب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ولی محمد سکنہ مہمند ایجنسی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں کلر سیداں کے نواحی علاقہ چبوترہ اسٹاپ پر ویلڈنگ کی دکان کرتا ہوں اور دکان میری ذاتی ملکیت ہے۔جمعہ کی صبح میں اپنے گھر سے نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد گیا اور نماز سے فارغ ہو کر جب اپنے گھر کے باہر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ایک بڑا ٹریلہ جس میں بھوسہ لدا ہوا تھا میری دکان کے سامنے کھڑا تھا۔اسی اثناء میں ساجد بھی پہنچ گیا اور میں نے اسے کہا کہ ٹریلہ تھوڑا سا سائیڈ پر کھڑا کر کے بھوسہ ان لوڈ کروجس پر ساجد نے کہا کہ وہ ادھر ہی کھڑا کر کے بھوسہ اتارے گا اس بات پر ہماری تو تکرارہو گئی۔صبح 6 بجے کے قریب شور شرابہ سن کر میرا بھائی رقیب اللہ بھی باہر آ گیا۔ساجد کے بیٹے بھی ٹریلے کیساتھ کھڑے تھے جن کو ساجد نے کہا کہ اسلحہ لے کر آؤ آج ان کو زندہ نہیں چھوڑیں گے جس پر وہ گھر سے اسلحہ لے کر آ گئے۔وقاص پسٹل تھا،تیمور مسلح رپیٹراورعزیز مسلح آئنی راڈنے آتے ہی میرے بھائی رقیب اللہ کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی جس سے ٹانگوں اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگنے سے میرا بھائی زخمی ہو کر زمین پر گر گیا،اسی دوران عزیز نے مجھے آئنی راڈ مارا جو مجھے بازوپر پچھلی جانب لگا اور ملزمان فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔