
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی طرف سے چمن چوک تاسٹیڈیم روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری۔افتتاح کے بعد کام شروع اہلیان علاقہ کی طرف سے راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا تہ دل سے شکر یہ۔عوام کی خدمت میر ا منشور ہے اپنے علاقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر وں گا۔الیکشن2018میں میرے مدمقابل ہارنے والے تمام امیدوران حلقے سے آوٹ ہو گے اللہ پاک کے کرم سے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل بھی حل کر رہا ہوں اور ان کے دکھ درد میں شریک بھی ہو رہا ہوں انشاء اللہ2023میں بھی کامیابی حاصل کروں گا۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے چمن چوک تاسٹیڈیم روڈ کے افتتاح کے موقع پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ صغیر احمد اہلیان علاقہ کی مسلے کو دیکھتے ہوئے مذکورہ سٹر کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کی ہے اس موقع پر راجہ ظفر اقبال، راجہ عمران مینوں، انجینئر راجہ بلال، نمبردار اسد،ٹھکیدار راجہ ساجد،چوہدری شعیب، سابق کونسلر ظہیر بھٹی،چوہدری عمران،راجہ اشرف، چوہدری جمشید ڈھوک بلندیاں، گلفراز بٹ، چوہدری اسد سموٹ،چوہدری خرم اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔تمام اہلیان علاقہ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔
موجودہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا
New budget considered as no relief for average public




