DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; One dead six injured after war between relatives in Dhok Kashmiryan, Kambeeli Sadiq
بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اسلحے کا آزادانہ استعمال دوطرفہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اسلحے کا آزادانہ استعمال دوطرفہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔تمام زخمیو ں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، یہ واقعہ کلر سیداں شہر کی نواحی بستی کمبیلی صاد ق کی ڈھوک کشمیریاں میں پیش آیا جہاں کسی بات پر دن کے وقت فریقین کے بچوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس کی صلح ہو گئی تھی۔دونوں فریقین قریبی رشتہ دار ہیں مگر رات ساڑھے گیارہ بجے فریقین کے درمیان ایک بار پھر میدان جنگ سجا دونوں اطراف سے اسلحے کا استعمال ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہو ئے زخمیوں کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر راولپنڈی منتقل کیا جہاں تیس سالہ عامر بٹ ولد اخمد بٹ ساکن لہڑی تحصیل کہوٹہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دونوں فریقین کے دیگر زخمیوں میں فرحان ولد آیاز عمر تیس سال،ارتضیٰ حسن ولد امتیاز حسین عمر اکیس سال، فرخ بٹ ولد محمد بشارت عمر باون سال،اسامہ بٹ ولد عامر بٹ عمر اٹھارہ سال، مہوش بٹ زوجہ مدثر بٹ عمر انتیس سال،بینش بٹ زوجہ وسیم بٹ عمر ارتیس سال شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Kallar Syedan; A row over children fight between relatives in Dhok Kashmiryan, Kambeeli Sadiq led to Amir Butt (Pictured above) of village Leri being shot dead while six others being taken to hospital in Pindi. Kallar Syedan police have registered murder case and are investigating.




