چوآ خالصہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔ڈھوک بنگیال،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی راجہ ضیارب حسین اونر حماد ٹینٹ سروس چوآ خالصہ نے اپنے والد محترم راجہ محمد بنارس مرحوم،چچا حاجی صوبیدار راجہ محمد نذرمرحوم،ماموں راجہ محمد ریاض اوربھائی الحاج راجہ محمد بشارت مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا،خصوصی خطاب علامہ عزیز الدین کوکب نے فرمایا،جس میں کرنل ریٹائرڈ خورشید اکبر راجہ،مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا،چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری،جنرل کونسلر راجہ محمد اسحاق،بابو محمد تنویر،وقار بھٹی،منظور کیانی،ایس ایم ریٹائرڈ چوہدری عبد الرزاق سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔