لندن کینن روڈ کے علاقے میں واقع مسجد کے قریب نسل پرستوں کا نمازی پر حملہ ہتھوڑا مار زخمی کر دیا گیا چشم دید گواہ کے مطابق کینن اسٹریٹ روڈ پر واقع مسجد کے قریب تین افراد پر مشتمل گروپ نے اسلام کے خلاف نازیبا کلمات کہے تینوں افراد نے نماز کے لیے آنے والے نمازیوں کو دہشتگرد کہا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ایک ستائیس سالہ شخص کو ہتھوڑے کے وار سے زخمی کر دیا ۔ حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہوگئے ۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ مساجد میں ہونے والے حملے کے بعد برطانیہ کی مختلف مساجد کے باہر پولیس کی نفری تعینات رہی ۔
Related Articles
Kallar Syedan: Gunfire Incidents in Pindora Hardo and Doberan Kallan Leave Two Injured, Including a Woman
16 hours ago
London / Gujar Khan; British Pakistani Family from Slough attacked by armed gang in Gujar Khan village
16 hours ago