DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; M Wasim of Sialkot killed in fatal accident on Bewal Gujar Khan road, Habib Chauk

بیول گوجرخان روڈ پر سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا

بیول گوجرخان روڈ پر سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد وسیم جو سیالکوٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ‘ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب حبیب چوک سے گوجرخان روڈ پر واقع اپنی فرنیچر کی دکان کی طرف جا رہا تھا کہ پٹرول پمپ کے قریب گوجرخان سے آنے والی سوزوکی پک اپ سے ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سوزوکی ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو 1122 کی مدد سے
زخمیو ں کو گوجرخان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس چوکی قاضیاں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button