02 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Tribute to Retiring Headmaster Raja Khalid Mahmood
کہوٹہ: ریٹائر ہونے والے ہیڈماسٹر راجہ خالد محمود کو خراجِ تحسین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2026)
سلطان خیل کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول باغ جمیری کے ریٹائر ہونے والے ہیڈماسٹر راجہ خالد محمود کا خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان سے ہم نے بہت سیکھا ہے موصوف نے اپنیدوران سروس زندگی انہتائی احسن طریقے سے گزاری اور پوری ایمانداری سے علم کی روشنی پھیلائی،تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول باغ جمیری کے ہیڈ ماسٹر راجہ خالد محمود 43سال سروس مکمل کر نے کے بعد ریٹائر ہو گے، الوادعی تقریب میں علاقے بھر کے معززین سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور ان کو وقار طریقے سے ان کو الوادع کیا، ٹیلی فون پر سلطان خیل کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے انتہائی قابل عزت استاد محترم ہیڈماسٹر راجہ خالد محمود کے نام خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ایک کامیاب شاگرد کی کامیابی کے پیچھے ہمیشہ کسی نہ کسی عظیم استاد کی محنت، رہنمائی اور دعائیں شامل ہوتی ہیں۔ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ مجھے استادِ محترم راجہ خالد محمود سے سیکھنے کا موقع ملا۔آج ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر میں دل کی گہرائیوں سے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ میری زندگی میں جو بھی کامیابیاں ہیں، ان میں میرے استاد کی تعلیم، تربیت، شفقت اور رہنمائی کا نمایاں حصہ ہے۔ میں اپنی کامیابی کا سہرا اپنے محترم استاد کے سر باندھتا ہوں، جنہوں نے صرف کتابیں نہیں پڑھائیں بلکہ زندگی کو سمجھنے، آگے بڑھنے اور اچھا انسان بننے کا شعور بھی دیا۔استاد ریٹائر ہوتا ہے، مگر اس کی دی ہوئی تعلیم، تربیت اور کردار سازی کبھی ریٹائر نہیں ہوتی۔ راجہ خالد محمود کی خدمات اور ان کے شاگردوں کی کامیابیاں ان کی اصل میراث ہیں۔سر! آپ کی محنت ہماری کامیابیوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ریٹائرمنٹ کے بعد صحت، سکون، عزت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔
Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua, October 2, 2026) Raja Tasaduq Janjua, a young political figure from Sultan Khel, currently residing in Saudi Arabia, has paid tribute to Raja Khalid Mahmood, the retiring Headmaster of Government High School Bagh Jamri, acknowledging his outstanding services to education and his lasting contribution to the lives of his students.
Raja Khalid Mahmood retired after completing 43 years of dedicated service. A farewell ceremony was held in his honour, attended by prominent personalities, political and social figures, and respected members of the local community. The participants paid tribute to him and bid him farewell in a dignified manner.
In a telephone statement, Raja Tasaduq Janjua said that Raja Khalid Mahmood was one of his most respected teachers and that he had learned a great deal from him.
He said, “Behind the success of every successful student, there is always the hard work, guidance and prayers of a great teacher. For me, it is an honour that I had the opportunity to learn from my respected teacher, Raja Khalid Mahmood.”
Paying tribute on the occasion of his retirement, Raja Tasaduq Janjua said that his teacher’s education, training, affection and guidance had played a significant role in whatever success he had achieved in life.
He added that Raja Khalid Mahmood did not merely teach his students from books, but also taught them how to understand life, move forward and become better human beings.
“I attribute much of my success to my respected teacher, who devoted his life to educating and guiding his students,” he said.
Raja Tasaduq Janjua further remarked that a teacher may retire from service, but the education, training and character-building imparted by a teacher never retire. The services of Raja Khalid Mahmood and the achievements of his students will remain his true legacy.
“Sir, your hard work will always live on through our achievements. May Allah Almighty bless you with good health, peace, honour and a life filled with happiness after your retirement,” he concluded.
حافظ نوید مغل کے دوسرے صاحبزادے نے بھی حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر لی
Hafiz Naveed Mughal’s Second Son Achieves the Honor of Memorizing the Holy Quran

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،02اکتوبر2026)
کہوٹہ بٹالہ شریف کے رہائشی حافظ نوید مغل کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کر لیا، نوید مغل کا یہ دوسرا صاحبزادہ ہے جس نے بھی حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے اس پہلے ان کے بڑے صاحبزادے حافظ محمد سعد مغل نے بھی قرآن پاک حفظ کیا ہے،تفصیل کے مطابق حافظ نوید کے دوسرے صاحبزادے حافظ محمد ابوبکر مغل نے حفظِ قرآن مجید مکمل کر کے عظیم سعادت حاصل کر لی۔ اس روح پرور موقع پر اہلِ خانہ نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حافظ نوید کا کہنا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا بے حد و حساب احسان اور فضل و کرم ہے کہ ان کے گھرانے کو ایک بار پھر قرآنِ کریم کی برکتوں اور نور سے منور ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس سے قبل ان کے بڑے صاحبزادے حافظ محمد سعد مغل بھی حفظِ قرآن مجید مکمل کر چکے ہیں، جبکہ اب دوسرے صاحبزادے حافظ محمد ابوبکر مغل نے بھی حفظِ قرآن کی عظیم نعمت حاصل کر لی ہے۔ حافظ نوید نے اپنے دونوں صاحبزادوں کے حفظِ قرآن کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کے سینوں کو قرآن پاک کے نور سے ہمیشہ منور رکھے، انہیں والدین کا فرمانبردار، دین کا خادم اور امتِ مسلمہ کے لیے نافع بنائے۔انہوں نے قرآنِ کریم کی تعلیم و حفظ میں معاونت کرنے والے اساتذہ کرام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچوں کی یہ کامیابی اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا ثمر ہے۔ اللہ تعالیٰ حافظ محمد سعد مغل اور حافظ محمد ابوبکر مغل کو قرآنِ کریم کا سچا حافظ، عامل اور خدمت گزار بنائے۔
PML-N’s Malik Munir Iqbal Chanr Wins NA-168 By-Election, Says Raja Habib Akbar
این اے 168 بہاولپور میں ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی، ن لیگ کی عوامی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ حبیب اکبر




