01 October 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Naib Subedar Asim Kiani Shaheed given full military honours at the namaz e janaza
گوجرخان: شہید نائب صوبیدار عاصم کیانی کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، یکم اکتوبر 2026): شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی تحصیل گوجرخان کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قربان ہوگیا۔ گوجرخان کے نواحی گاؤں پڑی راجگان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان نائب صوبیدار عاصم کیانی خیبر ایجنسی میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہوگئے۔
نائب صوبیدار عاصم کیانی کی شہادت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی فضا سوگوار ہوگئی۔ اہل خانہ، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
شہید نائب صوبیدار عاصم کیانی کا تعلق پڑی راجگان سے تھا۔ ان کی شہادت سے گوجرخان کے ان سپوتوں کی فہرست میں ایک اور نام شامل ہوگیا جنہوں نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید کی نماز جنازہ آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پڑی راجگان، نزد ساہنگ اڈا، مندرہ چکوال روڈ پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، علاقہ مکینوں، پاک فوج کے افسران و جوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکائے جنازہ نے شہید نائب صوبیدار عاصم کیانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کے لیے ان کی لازوال قربانی کو سراہا۔ اس موقع پر شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔
نائب صوبیدار عاصم کیانی کی شہادت نے ایک بار پھر یہ امر اجاگر کیا کہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ اہل علاقہ نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

Gujar Khan (Pothwar.com, October 01, 2026): The soil of Gujar Khan, known for producing brave soldiers and martyrs, has once again given a son in sacrifice for the country. Naib Subedar Asim Kiani of the Pakistan Army, a resident of Pari Rajgan village in the Gujar Khan area, was martyred while serving in Khyber Agency.
The martyrdom of Naib Subedar Asim Kiani has brought deep sorrow to his family, relatives and the local community. News of his sacrifice spread throughout the area, with residents expressing grief and paying tribute to the Pakistan Army soldier who lost his life in the line of duty.
Naib Subedar Asim Kiani belonged to Pari Rajgan, a village near Gujar Khan. His sacrifice has added another name to the long list of sons of Gujar Khan who have laid down their lives while serving the country.

According to the family, relatives and local sources, the namaz e janaza of the martyred soldier was offered today with full military honours in Pari Rajgan, near Sahang Adda on the Mandra-Chakwal Road.
A large number of people from the surrounding areas, including family members, relatives, community members and military officials, were at the funeral prayer and paid their respects to the martyred soldier.
گوجرخان پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری، چوری اور نقب زنی میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار
Gujar Khan Police Arrest Three-Member Gang Involved in Motorcycle Theft, Burglary and Housebreaking

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، یکم اکتوبر 2026):گوجرخان پولیس نے موٹر سائیکل چوری، چوری اور نقب زنی کی مختلف وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں، چوری شدہ رقم، ایل سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا گیا اور کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاکہ ان سے دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف دستیاب شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ایس پی صدر انعم شیر نے پولیس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوری اور نقب زنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے مسروقہ سامان کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے متعلقہ مقدمات کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
A 27-Year-Old Man Goes Missing from Gujar Khan; Police Seek Public Assistance
گوجرخان سے 27 سالہ نوجوان لاپتہ، پولیس کی شہریوں سے تلاش میں مدد کی اپیل




