16 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Agriculture Dept Holds Awareness Seminar on Wheat Production in Choa Khalsa

کلر سیداں: چوآخالصہ میں گندم کی پیداوار اور باغات کے فروغ کے لیے آگاہی سیمینار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 ستمبر 2026)—محکمہ زراعت توسیع نے چوآخالصہ میں کسانوں کو گندم کی فصل میں اضافہ اور باغات لگانے کے لیئے خصوصی آگاہی سیمینار نمبردار چوہدری وقاص گجر کی رھائش گاہ پر منعقد کیا جس میں کاشتکاروں زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سیمینار کا مقصدگندم کی پیداوار میں اضافے اور باغات کے بارے میں کاشتکاروں کی آگاہی تھا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تانیہ صفدر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سموگ کی روک تھام، گندم کی جدید خطوط پر کاشت، معیاری بیجوں کے انتخاب اور بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ گندم کی کاشت کے لیئے صرف منظور شدہ بیج حاصل کریں اور گندم کی کاشت پندرہ اکتوبر سے دس نومبر کے درمیان مکمل کر لیں، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے سید حیدر علی شاہ نے کسانوں کو زمین کی زرخیزی، مٹی کے ٹیسٹ اور زمین کی صحت کے مطابق فصلیں اگانے کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر باغات ملک عارف حبیب نے نئے باغات لگانے، پھلدار پودوں کی دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کاشتکاروں کو مفید مشورے دیے۔
فاطمہ فرٹلائزر کے پرویز اقبال نے گندم اور دیگر فصلوں کے لیے کھادوں کے متوازن اور بروقت استعمال کے حوالے سے کسانوں کی رہنمائی کی۔
اسوقع پر گندم کی پیداواری مقابلے میں ضلع راولپنڈی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر نمبردار چوہدری وقاص گجر کو مبارکباد بھی دی گئی۔تقریب سے چوہدری ایاز گجر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر ربنواز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan(Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 16, 2026): The Agriculture Extension Department organized a special awareness seminar for farmers in Choa Khalsa at the residence of Numberdar Chaudhry Waqas Gujjar, with a large number of farmers and landowners attending.

The seminar aimed to educate farmers on increasing wheat production through modern farming practices and promoting the establishment and management of fruit orchards.

Assistant Director Agriculture Extension Tania Safdar addressed the participants and provided detailed guidance on preventing smog, modern wheat cultivation techniques, selection of quality seeds and methods for conserving rainwater.

She urged farmers to use only approved and certified seed for wheat cultivation and complete wheat sowing between October 15 and November 10 to achieve better yields.

Syed Haider Ali Shah of the Pakistan Agricultural Research Council briefed farmers on soil fertility, soil testing and selecting crops according to the health and condition of the land.

Deputy Director Horticulture Malik Arif Habib provided useful guidance on establishing new orchards, caring for fruit-bearing plants and protecting crops against diseases and pests.

Pervez Iqbal of Fatima Fertilizer guided farmers on the balanced and timely use of fertilizers for wheat and other crops, emphasizing the importance of appropriate fertilizer application for improved agricultural productivity.

During the event, Numberdar Chaudhry Waqas Gujjar was also congratulated for securing second position in the district Rawalpindi wheat production competition.

Chaudhry Ayaz Gujjar, Advocate, Dr. Rabnawaz and other speakers also addressed the seminar and emphasized the adoption of modern agricultural practices to improve crop yields and farmers’ livelihoods.

کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر ثناء ارشد تارڑ کا محکمہ مال دفتر کا اچانک دورہ، سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت

Kallar Syedan: Assistant Commissioner Sana Arshad Tarrar Makes Surprise Visit to Revenue Office, Orders Prompt Resolution of Public Complaints

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 ستمبر 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ثناء ارشد تارڑ کا محکمہ مال کے کلرسیداں دفتر کا اچانک دورہ،گرداور راجہ شاہد محمود اور پٹواری عنصر شہزاد،امتیاز حسین،راجہ محمد احسان نے انہیں بتایا کہ دیگر پٹواری ہمراہ تحصیلدار فیلڈ میں نکلے ہوئے ہیں،وہاں موجود سائلین نے متعدد امور پر شکایات کیں اسسٹنٹ کمشنر ثناارشد نے کہا کہ محکمہ مال کی بنیادی زمہ داری دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہ کر سائلین کی شکایات کا ازالہ ہے سائلین کے مسائل حل لیئے بغیر ہم اپنی ساکھ بہتر بنا سکتے ہیں نہ ہی آگے بڑھ سکتے ہیں سرکاری اہلکار اپنے فرائض کو دیانت داری سے سر انجام دے کر اپنی دنیا و آخرت کا بہتر بنائیں۔ ادہر انجمن پٹواریاں تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ خود سرکاری کام کے سلسلے میں عدالت موجود ہیں بیشتر اسٹاف فیلڈ ڈیوٹی میں مصروف ہے جبکہ بقیہ پٹواری اپنے اپنے دفاتر میں موجود ہیں ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ سائلین کے مسائل بلاتاخیر حل ہو سکیں۔

Rs165 Million Grant Approved for Construction of Chapri Acko-Gakhar Admal Road

چھپری اکو تا گکھڑ ادمال روڈ کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 ستمبر 2026)—وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے چھپری اکو سے گکھڑ ادمال سڑک کی تعمیر کے لیئے 16 کروڑ 50 لاکھ گرانٹ کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق یو سی غزن صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوسی غزن آباد کے صدر آصف نزیر بٹ نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کے دوران مذکورہ روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا جس پر راجہ اسامہ سرور نے فوری طور پر ان کی نگرانی میں سروے ٹیم کو موقع پر بھیج کر تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کی تھیں اس سروے کی روشنی میں 16 کروڑ 50 لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے متعلقہ محکمہ نے سڑک کا ٹینڈر بھی طلب کر لیا اہلیان علاقہ نے اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈڈ جاری کرنے پر راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

Major Theft Reported in Sahot Bagial Choa Khalsa, Gold Jewellery, Clothes and Other Valuables Stolen

سہوٹ بگیال چوآخالصہ میں بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، ملبوسات اور دیگر سامان چوری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 ستمبر 2026)—سہوٹ بگیال چوآخالصہ کے خاور غنی نے مقدمہ درج کروایا کہ ان کے سسر صبح صادق کے مکان میں رات کو نامعلوم ملزمان نے چوری کی واردات کی ملزمان بھاری مالیت کے طلائی زیورات، دو ویڈیو کیمرے، ہیئر ڈرائر، ہیئر سٹریٹنر اور کرلر، خواتین کے تقریباً 30 سے 35 جوڑے ان سلے ملبوسات، 15 سے 20 جوڑے سلے ہوئے خواتین کے کپڑے، مردانہ ملبوسات کے تقریباً 10 سے 15 جوڑے اور تقریباً 80 ہزار روپے مالیت کی کشمیری شالیں چوری کر کے لے گئے۔

Provide Electric Buses for Kallar Syedan and Kahuta, Sardar Muhammad Wasim Urges Punjab Chief Minister

کلر سیداں اور کہوٹہ کے لیے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں، سردار محمد وسیم کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 ستمبر 2026)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم نے ملک کی دیگر تحصیلوں کی طرح کلر سیداں کے لیے بھی الیکٹرک بسوں کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل ہائے راولپنڈی،گوجرخاں، ٹیکسلا میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جا چکی ہیں مگر تحصیل کلر سیداں اور کہوٹہ کو تاحال اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے جس سے یہاں کے شہری جدید سفری سہولت سے محروم چلے آ رہے ہیں,انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کلرسیداں اور کہوٹہ تحصیلوں کے لیے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button