16 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Rs3 Billion Grant Released for Development Projects

کہوٹہ: 3 ارب روپے کی گرانٹ جاری، سٹی بائی پاس، پنڈی روڈ اور خواتین یونیورسٹی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ,16ستمبر2026— دفاعی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور بیرسٹر احمد صغیر راجہ کے مطالبے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں میں خواتین یونیورسٹی سمیت کہوٹہ سٹی بائی پاس اور کہوٹہ-پنڈی روڈ کے بقیہ کاموں کے لیے 3 ارب روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کہوٹہ سٹی بائی پاس کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی بھی جلد شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بیور کے قریب کلیاہ پل کی تعمیر کے لیے 25 کروڑ روپے جبکہ کہوٹہ سٹی بیوٹیفیکیشن منصوبے کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ سے کام جاری ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہوٹہ شہر میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبے کا معائنہ کیا اور سڑک کی موٹائی اور تعمیراتی معیار جانچنے کے لیے موقع پر کھدائی بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تاجروں اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، تاہم کام کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد اور بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہوٹہ اور نارہ کے دورے کے دوران اخباری نمائندوں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ صائمہ تحریم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر عمر، ایم این اے کوآرڈینیٹر راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سینیٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، ترجمان انجمن تاجران کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، روڈ کنٹریکٹر، سب انجینئر حبیب اللہ شہزاد، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگھاروی، سابق ناظم نارہ راجہ سجاد حیدر، آفتاب کیانی، شیخ جاوید، قاری عبد الرحیم، سابق چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، سابق کونسلر خان طاہر اور دیگر مسلم لیگی کارکنان و تاجر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں صدر مسلم لیگ (ن) نارہ حکیم برکت کی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں اور معززینِ علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ نارہ میں ریسکیو 1122 کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول نارہ میں اساتذہ کی خالی آسامیاں بھی مکمل کی جائیں گی۔

راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد اور بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور اور نارہ کو ماڈل یونین کونسلز کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

دورے کے دوران کلیاہ پل کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری کا اعلان کیا گیا، جبکہ کہوٹہ شہر میں 22 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری بیوٹیفیکیشن منصوبے کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ رہنماؤں نے ٹھیکیدار کو منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور تعمیراتی معیار بہتر بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔

Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir — September 16, 2026 — Prime Minister Shehbaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz have released a Rs3 billion development grant for projects in Kahuta and Kallar Syedan tehsils, including a women’s university, the remaining work on the Kahuta City Bypass and the Kahuta-Rawalpindi Road.

The development funds were released following demands made by Defence Parliamentary Secretary and Member of the National Assembly Raja Usama Sarwar, Member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed and Barrister Ahmed Sagheer Raja.

According to the leaders, compensation will soon be paid to those affected by the Kahuta City Bypass project.

A Rs250 million allocation has been approved for the construction of the Kaliah Bridge near Bewar, while work on the Kahuta City Beautification Project, being executed at a cost of Rs220 million, is also underway.

During a visit to Kahuta city, MPA Raja Sagheer Ahmed inspected the ongoing beautification project and checked the thickness and quality of the road by having a section excavated at the site.

He said that no compromise would be made on the pace or quality of development projects. He acknowledged the difficulties being faced by traders and residents due to ongoing construction and said that the quality of work would be closely monitored.

Raja Usama Sarwar, Raja Sagheer Ahmed and Barrister Ahmed Sagheer Raja expressed these views while speaking to journalists and Pakistan Muslim League-Nawaz workers during their visits to Kahuta and Nara.

The visit was attended by Chief Municipal Officer Kahuta Saima Tehreem, Deputy District Health Officer Kahuta Dr Umar, MNA Coordinator Raja Yasir Akhtar, Advocate Supreme Court, Sanitary Inspector Rana Ghulam Murtaza, Kahuta Traders Association spokesman Raja Shahid Ajmal, road contractor, Sub-Engineer Habibullah Shahzad, PML-N Kahuta City President Dr Muhammad Arif Qureshi, former chairman Raja Zafar Baghri, former Nara nazim Raja Sajjad Haider, Aftab Kiyani, Sheikh Javed, Qari Abdul Rahim, former Lehri chairman Raja Mumtaz, former councillor Khan Tahir and other PML-N workers and traders.

Earlier, while speaking to journalists and local dignitaries at the residence of PML-N Nara President Hakeem Barkat, the leaders announced that Rescue 1122 services would be provided in Nara. They also pledged to fill vacant teaching posts at Government Boys Higher Secondary School Nara.

The leaders further announced that Matore and Nara Union Councils would be granted Model Union Council status.

They also announced approval of Rs250 million in funds for Kaliah Bridge and inspected the ongoing Rs220 million Kahuta City Beautification Project. The contractor was given strict instructions to accelerate the pace of work and ensure proper construction quality.

کہوٹہ: غیر معیاری بیوٹیفیکیشن کام کی شکایات پر فوری ایکشن، ادھورا قدیر بازار منصوبہ مکمل کرنے اور شہر میں سپیڈ بریکرز بنانے کا اعلان

Kahuta: Immediate Action on Complaints Over Substandard Beautification Work

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ,11ستمبر2026—دفاعی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کی نشاندہی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قدیر بازار کہوٹہ کے ادھورے کام کو جلد مکمل کرنے اور شہر میں سپیڈ بریکرز تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کہوٹہ شہر میں 22 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری سٹی بیوٹیفیکیشن منصوبے کے غیر معیاری کام سے متعلق شکایات پر رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد موقع پر پہنچ گئے اور منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے خود سڑک پر کھدائی کروا کر اس کی موٹائی، گہرائی، تعمیراتی معیار اور استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

راجہ صغیر احمد نے موقع پر موجود درجنوں تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قدیر بازار کے ادھورے کام کو جلد مکمل کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں سپیڈ بریکرز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور انجمن تاجران کہوٹہ کے نمائندے و ترجمان راجہ شاہد اجمل نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کی شکایات کا جائزہ لینے اور فوری ایکشن لینے پر ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کہوٹہ سٹی بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت سڑک کا کام معیار کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کی درخواست پر حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے ہیں، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی نگرانی جاری رکھی جائے گی اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Raja Sagheer Ahmed Inspects Kahuta Beautification Project, Checks Road Thickness and Material Quality

کہوٹہ بیوٹیفیکیشن منصوبہ: راجہ صغیر احمد کا موقع پر سڑک کی موٹائی اور معیار کا معائنہ، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16ستمبر2026)
دفاعی پارلیمانی سیکرٹری ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کا عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ کی نشاندہی پر فوری ایکشن۔ قدیر بازار کہوٹہ کا ادھورا کام جلد مکمل ہوگا۔ شہر میں سپیڈ بریکرز بھی بنیں گے۔ 22 کروڑ سے جاری کہوٹہ سٹی بیوٹیفیکیشن منصوبہ کے غیر معیاری کام کی شکایات پر ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر موقع پر پہنچ گئے۔ ایم۔پی۔اے۔راجہ صغیر نے خود کھڈہ لگایا۔ سڑک کی موٹائی۔ گہرائی۔ اور معیار سمیت میٹریل کوالٹی بھی چیک کی۔ راجہ صغیر نے اس موقع پر درجنوں تاجروں اور شہریوں کو بتایا کہ کام کی کوالٹی اور رفتار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور انجمن تاجران کہوٹہ کے نمائندے اور ترجمان راجہ شاہداجمل نے ممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ ایم۔پی۔اے راجہ صغیر احمد نے بتایا کہ سڑک کا کام معیاری ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے میری درخواست پر حلقہ بھر میں اربوں کے منصوبے دیئے۔ جس پر شکر گزار ہوں۔

My Politics Is About Public Service, Not Personal Interest: Barrister Ahmed Sagheer Raja Pledges Development of PP-7

سیاست ذاتی مفاد نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے؛ پی پی سیون کی تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے: بیرسٹر احمد صغیر راجہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16ستمبر2026)
بیرسٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت باوا فرید کے خاندان کی پہچان ہے، اپنے دادا اور والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بناؤں گا۔ عوام نے اعتماد کیا تو حلقہ پی پی سیون کی عوام کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سینئر صحافی ساجد جنجوعہ، ندیم آزاد سپل اور کبیر احمد جنجوعہ سے اپنی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ سیاست کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے۔ میرے دادا اور والد نے اپنے دور میں عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، انہی روایات کو آگے بڑھانا میری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون بہت بڑا اور دشوار گراز علاقوں پر مشتمل ہے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں میرے والد محترم ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے بہت سے کام کرا ے ہیں اور بہت سے جاری ہیں انشاء اللہ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، تعلیم، صحت، صاف پانی، بجلی اور دیگر دیرینہ مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں جدید تعلیم و ہنر سے آراستہ کرنا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے مزید کہا کہ عوام سے میرا تعلق صرف انتخابات تک محدود نہیں بلکہ میں ہر وقت اپنے علاقے کے لوگوں کے درمیان موجود رہنے اور ان کے مسائل سننے پر یقین رکھتا ہوں۔ میری سیاست کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ اپنے علاقے کے عوام کی عزت، خوشحالی اور ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ان کے مسائل کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ انہیں عملی طور پر حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہو۔ اگر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت کروں گا اور حلقہ پی پی سیون کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور آواز بلند کروں گا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پریس کلب کہوٹہ کی مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ پریس عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button