15 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Annual Milad Gathering and Certificate Distribution Held at Jamia Jamal-ul-Quran for Girls

کہوٹہ; جامع جمال القرآن للبنات میں سالانہ محفل میلاد اور تقریب تقسیم اسناد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2026)
جامع جمال القرآن للبنات میں سالانہ محفل میلاد و تقریبِ تقسیمِ اسناد، طالبات میں اسناد تقسیم، 5 عمرہ ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی نکالے گئے تفصیل کے مطابق جامع جمال القرآن للبنات گرڈ اسٹیشن میں پرنسپل جامعہ حافظہ قاریہ شمیم اختر کے زیرِ اہتمام سالانہ عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ اور تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات، خواتین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوع پر خصوصی بیانات پیش کیے گئے۔ تقریب کے دوران جامعہ سے 30 بچیوں کو درسِ نظامی، 10 بچیوں کو ناظرہ قرآن پاک جبکہ 4 طالبات کو حفظِ قرآن پاک کی اسناد پیش کی گئیں۔ اس موقع پر قرآن پاک ناظرہ مکمل کرنے والی 3 بڑی عمر کی خواتین کی خصوصی چادر پوشی بھی کی گئی، جس پر حاضرین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور جامعہ کی انتظامیہ کی دینی و تعلیمی خدمات کو سراہا۔ تقریب کی ایک خصوصی اور قابلِ تحسین سرگرمی عمرہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں 5 خوش نصیب افراد کے لیے عمرہ شریف کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی نکالے گئے(انچارج عمرہ کمیٹی حافظہ قاریہ شمیم اختر نے قرعہ اندازی کی) قرعہ اندازی کے موقع پر شرکاء میں خاصا جوش و خروش پایا گیا اور خوش نصیب افراد کے نام سامنے آنے پر انہیں مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پرنسپل جامعہ حافظہ قاریہ شمیم اختر نے کہا کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بچیوں اور خواتین کو دینی تعلیم، قرآن پاک کی تلاوت، حفظ اور درسِ نظامی کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے روشناس کرایا جائے تاکہ وہ ایک باعمل اور باکردار مسلمان بن کر معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا مقصد محبتِ رسول ﷺ کو دلوں میں مزید اجاگر کرنا اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم ضرور دلوائیں کیونکہ دینی تربیت ہی ایک مضبوط، باکردار اور صالح معاشرے کی بنیاد ہے۔ حافظہ قاریہ شمیم اختر نے جامعہ کی طالبات، اساتذہ، والدین، معاونین اور تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ جمال القرآن للبنات میں قرآن و سنت کی تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم تمام عالم اسلام، افواج پاکستان، جامعہ، اساتذہ، طالبات اور تمام مسلمانوں کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 15, 2026): Jamia Jamal-ul-Quran Lil Banat, Grid Station, held its annual grand Milad-un-Nabi ﷺ gathering and certificate distribution ceremony under the supervision of Principal Hafiza Qaria Shamim Akhtar.

Certificates were awarded to 30 students completing Dars-e-Nizami, 10 students completing Nazra Quran, and four students completing Hifz-e-Quran. Three adult women who completed Nazra Quran were also honoured with a special chadar poshi ceremony.

A special Umrah Committee lucky draw was also held, with five lucky participants winning Umrah tickets. The draw was conducted by Hafiza Qaria Shamim Akhtar, creating great excitement among the participants.

In her address, the Principal highlighted the importance of Quranic and religious education and urged parents to provide both worldly and religious education to their children. The ceremony concluded with special prayers for Pakistan, the Muslim Ummah, the armed forces, teachers, students and the prosperity and well-being of all Muslims.

سید حاکم علی شاہ بخاری شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے نائب صدر منتخب

Syed Hakim Ali Shah Bukhari Elected Vice President of Shia Ulema Council Northern Punjab

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2026)
سید حاکم علی شاہ بخاری شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صوبائی نائب صدر منتخب، سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبار کباد تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون سید حاکم علی شاہ بخاری کو شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کا صوبائی نائب صدر منتخب کر دیا گیا ہے۔ ان کے انتخاب پر تحصیل کہوٹہ سمیت مختلف علاقوں کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سید حاکم علی شاہ بخاری کا شمار تحصیل کہوٹہ کی متحرک سیاسی و سماجی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ مختلف عوامی، سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں جبکہ حلقہ پی پی سیون سے سابق امیدوار برائے ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی نئی ذمہ داری پر ان کے سیاسی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مبارکباد دینے والی شخصیات نے اپنے مشترکہ پیغامات میں کہا کہ سید حاکم علی شاہ بخاری کا شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صوبائی نائب صدر کے عہدے پر انتخاب ان کی سیاسی، سماجی اور تنظیمی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید حاکم علی شاہ بخاری اپنی نئی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے لیے اپنا مثبت کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید حاکم علی شاہ بخاری ایک متحرک اور عوام دوست شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کے ساتھ رابطے میں رہنے کو ترجیح دی ہے۔ ان کا صوبائی سطح پر اہم تنظیمی ذمہ داری پر فائز ہونا نہ صرف ان کے لیے بلکہ تحصیل کہوٹہ کے لیے بھی باعثِ اعزاز ہے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے سید حاکم علی شاہ بخاری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داری میں کامیاب کرے اور انہیں عوام، علاقے اور تنظیم کی بہتری کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

PPP Is the Leading Voice for Public Rights, Says Ghulam Murtaza Satti

پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی سب سے بڑی علمبردار جماعت ہے، غلام مرتضیٰ ستی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2026)
پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی عوامی جماعت ہے روٹی، کپڑا اور مکان ” پیپلز پارٹی کے منشور کی بنیاد ہے اور یہی عوامی خدمت کا حقیقی عزم ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھنے والی جماعت رہی ہے یہ وہ پارٹی ہے جس نے مزدوروں کسانوں اور عام آدمی کی آواز کو بلند کیا پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ایک داستان بھری پڑی ہے ذو الفقار علی بھٹو سے لے کر بے نظیر بھٹو تک قربانیوں اور جدو جہد کی ایک تاریخ بھری پڑی ہے جس نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنایا آج بھی پیپلز پارٹی ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو عوام کے حقوق صوبوں کی خود مختاری اور غریب طبقے کی بہتری کے لیے کھڑی ہے اگر پاکستان کو ترقی اور انصاف کی راہ پر ڈالنا ہے تو پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے نہ کہ صرف دعووں میں بلکہ عملی اقدامات میں بھی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

PPP Leaders Visit Kahuta, Meet Workers and Attend Various Events

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہوٹہ کا دورہ، کارکنوں سے ملاقاتیں اور مختلف تقریبات میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2026)
پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہوٹہ شہر کا دورہ،کہوٹہ چھنی بازار میں منعقدہ پی پی پی کی میٹنگ سے خطاب، کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں، مریضوں کی عیادت اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے پارٹی رہنماؤں چوہدری ظہیر سلطان، سید عمران علی شاہ، مرزا الیاس بیگ قمر نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پی پی پی کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کیا مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، مریضوں کی تیمارداری اور عیادت کی جبکہ فوتگی والے گھروں میں حاضری دے کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لیے دعا کی انہوں نے کہوٹہ چھنی بازار میں پی پی پی کے بنیادی کارکن شوقین علی حیدری کے گھر منعقدہ ایک میٹنگ میں شرکت کی اور ان کے صاحبزادے قاسم علی حیدری کو ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کہوٹہ سٹی نامزد کیا گیا، انہوں نے پی پی پی کے جیالے طاہر حیدری کی عیادت کی اور صحت یابی کی دعا دی، بعد انہوں نے پی وائے او کے کارکن عمران شفیق کی دادی جان کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی انہوں نے کالج کالونی میں ایک فوتگی والے گھر میں حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی بعد انہوں نے کہوٹہ کی مرکزی جامع مسجد میں نماز ادا کی اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔

Stray Animals Create Serious Problems for Residents in Dera Mushtaq Shah City

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں آوارہ جانوروں کی بھرمار، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2026)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں آوارہ جانوروں کی بھرمار نے شہریوں اور اہلیانِ علاقہ کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شہر کی اہم سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں آوارہ جانور دن رات مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے حادثات بھی معمول بنتے جا رہے ہیں۔اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ آوارہ جانور اچانک سڑک پر آ جانے کے باعث متعدد مرتبہ حادثات کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے، خصوصاً موٹر سائیکل سواروں، بچوں، بزرگوں اور خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں صورتحال مزید تشویشناک ہو جاتی ہے کیونکہ سڑکوں پر گھومنے والے جانور دور سے واضح دکھائی نہیں دیتے۔مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ اگر بروقت عملی اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے تحصیل انتظامیہ کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں آوارہ جانوروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سڑکوں اور آبادی سے ہٹایا جائے اور مستقل بنیادوں پر ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے یہ مسئلہ دوبارہ پیدا نہ ہو۔اہلیانِ علاقہ نے تحصیل انتظامیہ کہوٹہ سے ازخود نوٹس لینے اور فوری اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا اس مسئلے کو نظر انداز کرنے کے بجائے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button