لندن، 15 ستمبر 2026 (پوٹھوار ڈاٹ کام — محمد نصیر راجہ): برمنگھم میں گھر کے باہر چاقو کے وار سے جاں بحق ہونے والے شخص کے قتل کے الزام میں ایک دوسرے شخص پر بھی قتل کی سازش کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق 34 سالہ زیشان شوکت کو 25 اگست کو برمنگھم کے علاقے ہاج ہل میں ایش وِل ایونیو پر ان کے گھر کے باہر چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا گیا تھا۔ وہ تین روز بعد 28 اگست کو اسپتال میں دم توڑ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ 23 سالہ ٹائرل فلپس کو قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ برمنگھم مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوں گے۔
اس سے قبل 26 سالہ محمد راکیب شفیع، جن کا کوئی مستقل رہائشی پتہ نہیں، پر بھی اسی نوعیت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایک تیسرے شخص کو بھی حراست میں رکھا گیا ہے اور اس سے واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
زیشان شوکت کے اہل خانہ نے پولیس کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے نے انہیں ’’ٹوٹے ہوئے دل‘‘ کے ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا تھا، ’’اس واقعے سے ہمارے خاندان کو جو درد اور تباہی پہنچی ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔‘‘
تفتیش کی نگرانی کرنے والے پولیس افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس واقعے یا زیشان شوکت پر حملے سے متعلق کوئی معلومات موجود ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور معلومات رکھنے والے افراد کا تعاون تفتیش میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
London, September 15, 2026 (Pothwar.com — Mohammad Naseer Raja): A second man has been charged with conspiracy to murder following the death of a man who was fatally stabbed outside his house.
Zeshaan Shaukat, 34, died in hospital on 28 August, three days after being attacked on Ashville Avenue, Hodge Hill, Birmingham, police said.
Tyrell Phillips, 23, is due to appear at Birmingham Magistrates’ Court, said West Midlands Police.
Mohammed Rakeeb Shafi, aged 26 and of no fixed address, was also charged with the same offence on Thursday.
A third man remains in custody for questioning, police said.
In a statement issued through police, Shaukat’s family members previously said they had been left “with broken hearts”.
“The pain and devastation this has caused our family is impossible to put into words,” they said.
Officers overseeing the investigation said they were still keen to hear from anyone with information.