09 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Pakistan Sunni Tehreek Holds Rally Against Blasphemy
کلر سیداں; ناموسِ رسالت ﷺ کی گستاخی کے خلاف پاکستان سنی تحریک کی ریلی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 ستمبر 2026)—پاکستان سنی تحریک تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام ناموس رسالتﷺ کی گستاخی کے خلاف پنڈی روڈ سے چوکپنڈوری تک ریلی نکالی گئی شرکا ریلی نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ ریاض الرحمن صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداد پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوئی مگر آج اسے فرقہ واریت اور منکرین کا سامنا ہے جب سے حکومت نے پھانسی کی سزا ختم کی ہے تب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اجمعین کی گستاخی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے حکومت اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل ناکام ہے جس سے اسلام دشمنوں کے حوصلے بڑھے ہیں جس سے ملے اسلامیہ کو تشویش لاحق ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اسے اگر بجلی گیس پٹرول کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے سے فرصت ملے تو یہ داخلی معاملات اور گستاخیوں کے بڑھتے ہوئے رحجانات کا نوٹس لے اور مزہبی طبقے کو لاحق پریشانیوں سے نجات دلائے ریلی کے شرکا سے علامہ ساجد محمود ہزاروی،علامہ وقاص حبیب کیانی، علامہ کبیر قادری،قاری فیاض الرحمن صدیقی،قاری احمد رضا صدیقی راجہ افتخار ملنگی، راجہ شہزاد،عبدالرزاق حسینی،پرویز قادری،ماسٹر مجیب الرحمٰن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


Sunni Ulama Council to Hold Azmat-e-Sahaba and Ahl-e-Bait Conference in Kallar Syedan Today
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 ستمبر 2026)—سنی علما کونسل کے زیراہتمام عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس آج بروز بدھ بعد نماز مغرب چواروڈ پر منعقد ہو گی جس کی صدارت مفتی سلیم محمود ربانی کریں گے جبکہ سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی مہمان خصوصی ہوں گے اس موقع پر مولانا عبدالجبار حیدری، مفتی تنویر عالم فاروقی، مولانا قاسم چلاسی،قاری عبدالحفیظ فاروقی خطاب کریں گے
Qazi Muhammad Muneeb, Son of Qazi Muhammad Faiz, Passes Away in London
قاضی محمد فیض کے فرزند قاضی محمد منیب لندن میں انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ داراکیال میں ادا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 ستمبر 2026)—قاضی محمد فیض کے فرزند قاضی محمد منیب لندن میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ داراکیال یوسی جرموٹ کلاں میں ادا کی گئی جس میں قاضی محمد ظہور ایڈووکیٹ،قاضی حمزہ،قاضی عثمان،قاضی سعد،ارسلان مرزا،قاضی زاہد نعیم،احسان الحق قریشی،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
Dr. Syeda Zainab Hussain Takes Charge as Assistant Commissioner Gujar Khan, Sana Arshad Assumes Charge in Kallar Syedan
ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے اے سی گوجرخان جبکہ ثنا ارشد نے اے سی کلر سیداں کا چارج سنبھال لیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 ستمبر 2026)—اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کا چارج سنبھال لیا جبکہ لاہور سے آنے والی ثنا ارشد نے بطور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا چارج سنبھال لیا جبکہ ثنا ارشد کی ہمشیرہ حنا ارشد خانیوال میں ڈپٹی کمشنر تعنیات ہیں کلرسیداں آمد پر بلدیہ کلرسیداں کی جانب سے ثنا ارشد کا ریڈ کارپٹ بچھا کر استقبال کیا گیا۔
Naat Reciter and Banker Muhammad Taufiq Abbasi Appointed New MCB Manager at Kallar Syedan




