06 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two Young Men Killed in Separate Accidents

کلرسیداں میں دو حادثات، بجلی کا کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 ستمبر 2026)—دو حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، کلرسیداں کے گاؤں داود شاہ حقانی کا 25 سالہ محنت کش فیضان حیدر بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا دوسرا حادثہ کلرسیداں سے مری جانے والی ٹورازم ہائی وے پر بھکڑال کے قریب اس وقت پیش آیا جب میرا فورس کہوٹہ کا 25 سالہ نوجوان افضال ولد انتظار حسین سکنہ نئی آبادی چوکپنڈوری موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رھا تھا کہ پکھڑال میں مہران گاڑی Lf 214 سے ٹکر ہو گئی اور مٹور سے آنے والی گاڑی Ba 745 کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری اور کلرسیداں موقع پر پہنچ گئیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 06, 2026):  Two young men were killed in separate incidents in Kallar Syedan on September 6, 2026.

In the first incident, 25-year-old labourer Faizan Haider, a resident of Daud Shah Haqani village, died after suffering an electric shock.

The second incident occurred near Bhakral on the Tourism Highway from Kallar Syedan to Murree. Afzal, 25, son of Intizar Hussain and a resident of Nai Abadi Chowk Pindori, was travelling home on a motorcycle when he collided with a Mehran car (LF-214). He was subsequently struck by a vehicle (BA-745) coming from Mator and died at the scene.

Following the incidents, Punjab Highway Patrol Police from Chowk Pindori and Kallar Syedan reached the scene and took the necessary action.

نلہ مسلماناں مدرسہ طالب علم فیضان کی مبینہ تشدد سے ہلاکت، گرفتار ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ

DNA Tests Ordered for Suspects in Alleged Torture Death of Madrassa Student Faizan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 ستمبر 2026)—نلہ مسلماناں کے دینی مدرسہ کے طالب علم فیضان کی مبینہ طور پر تشدد سے ہلاکت پر گرفتار ملزمان ثنااللہ چشتی اور مہتمم مدرسہ حمزہ طیب کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ،یہ بات وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے یہاں بتائی انہوں نے کہا کہ مقدمہ کو شفاف بنانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ بہت ضروری ہے انہوں نے مقتول کے والد سلطان کے ہمراہ کلرسیداں پولیس کے تفتیشی افسران سے بھی ملاقات کی اور انہیں مقدمہ کے گرفتار دو سہولت کاروں کے خلاف مزید دفعات کے اندراج بھی مطالبہ کیا وقاص کیانی نے کہا کہ وہ یہ کیس فی سبیل اللہ لڑیں گے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ آئندہ ہمارے ہاں کسی مدرسہ میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔

Case Registered Against Three Over Alleged Rs. 3.266 Million Financial Fraud in Arajam

رجام میں 32 لاکھ 66 ہزار روپے کی مبینہ خرد برد، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 ستمبر 2026)—ریحانہ پروین سکنہ رجام نے ملیحہ نورین،راشد محمود، عثمان خالد کیخلاف مقدمہ درج کروایا کہ میری ملیحہ نورین سکنہ سکنہ رجام کلرسیداں سے اچھی دوستی تھی جس نے سائلہ کو جھوٹے وعدے و تسلیاں دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے داماد کو لیبیا بھیجنا ہے اور جس کے لیئے اسے 50 لاکھ کی رقم درکار ہے اس کے پاس رقم موجود نہ ہے،آپ یہ رقم مجھے بطور امانت دو میں بعد میں واپس کر دونگی اس دوران ملزمہ نے میرے پاؤں پکڑ لئے،چونکہ میں بھی بال بچوں والی ہوں جس وجہ سے میرے دل میں نرمی آ گئی اور میں نے رقم 20 لاکھ روپے مختلف اوقات میں الزام علیہا نمبر 1 کے حوالے کر دی جس کے بعد الزام علیہا نمبر 1 نے مزید رقم کا مطالبہ کیا تو میں نے غوثیہ محلہ سے رقم مبلغ گیارہ لاکھ 43 ہزار روپے بطور قرض لے کر الزام علیہا نمبر 1 کو ادا کر دی جو مجھے تا حال واپس نہ ہوئے جبکہ اس کے علاوہ مزید ایک لاکھ 23 ہزار روپے بھی غوثیہ محلے سے لے کر ملزمہ کو دے دیئے جس کے بعد جب مقررہ مدت مورخہ 29 اپریل 2026 مکمل ہوئی تو میں نے ریحانہ سے رقم کی واپس کا مطالبہ کیا تو وہ فساد پر اتر آئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan Political and Social Circles Express Disappointment Over Dr Syeda Zainab Hussain’s Transfer

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 ستمبر 2026)—کلرسیداں کے سیاسی زعما تاجروں اور سماجی کارکنوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کے گوجرخاں تبادلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی محنتی فرض شناس اور انسان دوست شخصیت تھیں جن کے تبادلے سے مایوسی ہوئی ہے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوری ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،معروف مسلم لیگی رہنما چوھدری شاہد اکبر گجر،سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس،انجمن تاجراں کے صدر راجہ ظفر محمود،معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی نے کہا کہ ڈاکٹر سیدہ زینب حسین بڑے محدود وقت تک یہاں تعنیات رہیں یہ پہلی اسسٹنٹ کمشنر تھیں جنہوں نے رھائش کلرسیداں میں رکھی یہ صبح آٹھ بجے دفتر موجود ہوتیں بعد ازاں یہ مختلف بازاروں میں نرخ خود چیک کرتیں ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بناتیں یہ روزانہ مختلف علاقوں کے مراکز صحت کا بھی دورہ کرتیں یہ دریائے جہلم کے سنگھم پر دھانگلی میں مختلف اداروں کے تعنیات ملازمین پر بھی نظر رکھتی تھیں یہ رات دو بجے بھی مختلف سڑکوں پر اپنی زمہ داریاں سر انجام دیتی دیکھی گئیں ان جیسی دیانت دار اور لائق افسر کے تبادلے سے کلرسیداں کے لوگوں کو مایوسی ہوئی انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ کلرسیداں کی طرح گوجرخاں کے مسائل پر بھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق توجہ دے کر لوگوں کی دعائیں لیں گی

Haji Ali Asghar, Nephew of Former Councillor Chaudhry Mushtaq Hussain, Passes Away

سابق رکن بلدیہ چوہدری مشتاق حسین کے بھانجے حاجی علی اصغر انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 ستمبر 2026)—سابق رکن بلدیہ چوہدری مشتاق حسین کے بھانجے حاجی علی اصغر انتقال کر گئے نماز جنازہ آج اتوار دن گیارہ بجے سروھا چوہدریاں میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button