06 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Political Shift in UC Mowara as Mirza Muhammad Masood Announces Chairman Election Bid

یوسی مواڑہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، مرزا محمد مسعود کا چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2026)
یوسی مواڑہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کا چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان، بڑی تعداد عوام علاقہ کی بھرپور حمائت کا اعلان،تفصیل کے مطابق ونین کونسل مواڑہ کی مقامی سیاست میں ایک اہم اور ڈرامائی تبدیلی سامنے آگئی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعودنے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ ان کے اعلان کے بعد یوسی مواڑہ کی سیاسی صورتحال میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے، جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی اس پیش رفت کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں ”مرزا ہاؤس” بٹالہ شریف میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونین کونسل مواڑہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں معززینِ علاقہ، عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقہ کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود نے کہا کہ ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر انجام دیا ہے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے اور اس مشن کے لیے ہر ممکن جدوجہد کروں گا۔مرزا محمد مسعود کا کہنا تھا کہ یونین کونسل مواڑہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی بہتری، صاف پانی، صفائی ستھرائی، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں ماضی میں جو اعتماد دیا، وہ ان کے لیے باعثِ عزت بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست عہدے یا اختیار کا نام نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے۔ اگر عوام نے آئندہ بھی اعتماد کا اظہار کیا تو وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں علاقے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لائیں گے مشاورتی اجلاس میں شریک معززینِ علاقہ نے مرزا محمد مسعود کے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سابقہ عوامی خدمات اور علاقے کے ساتھ مستقل وابستگی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوسی مواڑہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دیا جائے گااس موقع پر تمام حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر ان کی حمائت کا اعلان کیا آخر میں تمام شرکاء کو کھانا کھلایا گیا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua, September 06, 2026): Former Vice Chairman Mirza Muhammad Masood has officially announced his decision to contest the Chairman election of Union Council Mowara. The announcement was made during a consultative meeting at Mirza House, Battala Sharif, attended by hundreds of local elders, political and social figures, and public representatives.

Masood said his political priority is public service and the development of the area, with a focus on roads, clean water, sanitation, education, healthcare and other basic facilities. Participants welcomed his decision, and those present raised their hands to publicly express their support for his candidacy.

The development is expected to bring a new dynamic to the political landscape of UC Mowara.

موضع میرا کی نمبرداری کے لیے راجہ عمیر جنجوعہ کی حمایت میں مشاورتی اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2026)
موضع میرا کی نمبرداری کے لیے راجہ عمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس بڑی تعداد اہل علاقہ کی شرکت، چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن آل پنجاب کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی خصوصی شرکت،تفصیل کے مطابق یوسی مٹور کے گاؤں میرا میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عمیر جنجوعہ کے زیرِ اہتمام موضع میرا کی نمبرداری کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن آل پنجاب کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں موضع میرا کی مختلف ڈھوکوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں معززینِ علاقہ، عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی اجلاس کے دوران موضع میرا کی نمبرداری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور علاقہ کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور نمبرداری کے حوالے سے مختلف امور پر شرکاء نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود اہلِ علاقہ نے متفقہ طور پر راجہ عمیر جنجوعہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں موضع میرا کی نمبرداری کے لیے اپنا امیدوار قرار دیاشرکاء کا کہنا تھا کہ راجہ عمیر جنجوعہ ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں ان کے خاندان کے بڑوں نے عرصہ دراز سے عوامی مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور علاقائی امور میں اپنا کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اہل علاقہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر انہیں موضع میرا کی نمبرداری کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور علاقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اجلاس میں چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی خصوصی شرکت کو بھی شرکاء نے خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر نمبرداری کے نظام، اس کی اہمیت اور معاشرے میں نمبردار کے کردار کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی انہوں نے کہا کہ نمبردار مقامی سطح پر انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے، اس لیے اس ذمہ داری کے لیے ایسے شخص کا انتخاب ضروری ہے جو علاقے کے لوگوں کے مسائل اور ضروریات سے بخوبی آگاہ ہو اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہوانہوں نے کہا کہ نمبر داری نظام حکومت کا ایک بہترین نظام ہے جس کی زریعے وہ عوام کو سہولیات میسرکر نا چاہتے ہیں آخر میں راجہ عمیر جنجوعہ نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام معززین اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو اعتماد اور محبت دی جا رہی ہے وہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ علاقے کے لوگوں کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے تمام اہل علاقہ کے اعزاز میں پر تکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔

alute to Pakistan’s Martyrs and Veterans on Defence Day: Abdul Majeed Chughtai Mughal

یومِ دفاعِ پاکستان پر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: عبدالمجید چغتائی مغل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2026)
6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: عبدالمجید چغتائی مغل تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ متحدہ عرب امارات کے صدر، معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمجید چغتائی مغل نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے بہادر شہداء، غازیوں اور افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے جس اتحاد، جذبہ حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ ہماری بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ شہداء نے اپنے خون سے پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کی اور پوری قوم کو یہ پیغام دیا کہ وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔عبدالمجید چغتائی مغل نے کہا کہ **شہداء پاکستان ہمارے قومی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہمیں یومِ دفاع صرف تقریبات اور نعروں تک محدود رکھنے کے بجائے اس دن کے حقیقی پیغام کو سمجھنا چاہیے۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی کے لیے دیانت داری سے اپنا کردار ادا کرنا بھی وطن سے محبت کا عملی اظہار ہے۔عبدالمجید چغتائی مغل نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو پاکستان کی تاریخ، تحریکِ آزادی اور دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ نئی نسل کے دلوں میں وطن سے محبت، قومی ذمہ داری اور اتحاد کا جذبہ مزید مضبوط ہو۔انہوں نے یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج، فضائیہ، بحریہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

Raja Nadeem Ahmed Visits Various Areas, Offers Condolences to Bereaved Families

راجہ ندیم احمد کا مختلف علاقوں کا دورہ، فوتگی والے گھروں میں حاضری اور لواحقین سے تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2026)
مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون،سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمدکا حلقے کا دورہ، مختلف مقامات پرفوتگی والے گھروں میں حاضری،لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی،تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون،سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمدنے گذشتہ روز مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور فوتگی والے گھروں میں حاضری،لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی انہوں نے نلہ مسلماناں محمد اشفاق بھٹی کی والد مرحومہ کی وفات پران سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی،انہوں نے پنڈ بھینسوکی ڈہوک سنمبل والے سردار محمد جاوید صابر کی وفات پران کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی،انہوں نے دوبیرن کلاں کے مقام پر معروف لیگی رہنماء خان شبیر خان کے بھائی کی وفات پراظہار تعزیت کی اور مر حوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی، انہوں نے سکوٹ والے ڈاکٹر سید التجا حسین شاہ کاظمی کی وفات پران کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی، انہو ں نے پریس کلب چوآخالصہ کے معروف صحافی محمد ظفر مغل کی وفات پران کے لواحقین سے تعزیت کی اوران کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی انہوں نے سکوٹ ٹرانسپورٹر راجہ محمد یاسر کی وفات پراور کلر میں بزرگ صحافی اکرام الحق قریشی کے ماموں مرحوم کی وفات پرلواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے لیے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button