05 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Federal Minister for Religious Affairs Sardar Muhammad Yousaf visits Dhok Qazian

کلر سیداں: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا ڈھوک قاضیاں کا دورہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05 ستمبر 2026)— وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 27 رمضان المبارک کو وجود میں آیا، اس کی بنیاد کلمہ طیبہ لا الٰہ الا اللہ پر رکھی گئی تھی، موجودہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی اور اسے مضبوط و خوشحال بنانے کے لیے کوشاں ہے، ہمیں اللہ کے دین کو صرف عبادات تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔وہ مدرسہ تعلیمات اسلامیہ ڈھوک قاضیاں یوسی بشندوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر مولانا عطا الرحمان،قاضی محمد شعیب،محمد زبیر کیانی،مولانا امداد اللہ،کاشف کیانی،تنویر مغل،چوہدری نصیر،قاضی عماد یاسر بھی موجود تھے قبل ازیں وفاقی وزیر نے جامعہ مسجد موہڑہ نجار میں مفتی اعجاز کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔اس موقع پر سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جس کے قیام کی بنیاد اسلام اور کلمہ طیبہ پر رکھی گئی۔ ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ موجودہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق/بنیان مرصوص سے قبل عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں تاثر انتہائی کمزور تھا۔ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ خود سعودی عرب میں موجود تھے، وہاں بعض احباب یہ کہہ رہے تھے کہ پاکستان بھارت کو جواب دینے کے قابل بھی نہیں، تاہم پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں تیسرے ہی روز دشمن کے طیارے گرائے گئے اور اس کے اہم حربی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جو لوگ پاکستان کی صلاحیت پر سوال اٹھا رہے تھے وہی مبارکبادیں دینے لگے۔ آج پاکستان کو دنیا بھر میں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اس نعمتِ آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت میں اپنا کردار مزید مؤثر بنائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دین اسلام صرف مسجد اور مدرسے تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم قرآن و سنت کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی، معاملات، کاروبار، معاشرت اور کردار کا حصہ بنائیں انہوں نے کہا کہ سیرت رسول اور میلاد رسول دونوں عقیدت کے بہترین اظہار ہیں انہوں نے مدرسہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں دستار فضیلت تقسیم کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دین کی خدمت اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 05, 2026): Federal Minister for Religious Affairs Sardar Muhammad Yousaf has said that Pakistan came into being on 27th Ramadan by the grace of Allah Almighty and was founded on the fundamental Islamic declaration, La Ilaha Illallah.

He said the incumbent government was making efforts for the development and prosperity of the country and stressed that Islam should not be confined merely to acts of worship, but its teachings should become an integral part of people’s practical lives.

He was addressing the annual Dastar-e-Fazilat ceremony organised by Madrassa Taleemat-e-Islamia, Dhok Qazian, Union Council Bishandot, as the chief guest.

Maulana Atta-ur-Rehman, Qazi Muhammad Shoaib, Muhammad Zubair Kiyani, Maulana Imdadullah, Kashif Kiyani, Tanveer Mughal, Chaudhry Naseer and Qazi Imad Yasir were also present on the occasion.

Earlier, the federal minister offered Friday prayers at Jamia Masjid Mohra Najjar, where the prayers were led by Mufti Ejaz.

Addressing the gathering, Sardar Muhammad Yousaf said Pakistan was an ideological state whose foundation was laid on Islam and the Kalma Tayyaba. He said the nation must remember the sacrifices of its forefathers and play its role in making Pakistan a strong, stable and Islamic welfare state.

The minister said the present government was taking comprehensive measures for the country’s development and progress.

Referring to the Marka-e-Haq/Bunyan-un-Marsoos conflict, he said Pakistan’s image and perception at the international level had been weak before the confrontation. He recalled that when India attacked Pakistan, he was himself in Saudi Arabia, where some people had expressed doubts about Pakistan’s ability to respond to the Indian offensive.

However, he said Pakistan gave a strong response to the enemy’s aggressive designs.

Sardar Muhammad Yousaf said that under the leadership of the Field Marshal and the Prime Minister, enemy aircraft were brought down on the third day, while key military targets were also struck. He added that those who had questioned Pakistan’s capabilities subsequently began congratulating the country.

He said Pakistan was now being viewed with greater respect and dignity around the world.

The federal minister urged the nation to value the freedom granted by Allah Almighty and work together for Pakistan’s security, stability and development. He also called upon religious scholars to play a more effective role in the religious and moral training of the younger generation.

He emphasised that Islam was not confined to mosques and religious seminaries, but provided guidance for every aspect of life. Therefore, he said, the teachings of the Quran and Sunnah should be reflected in people’s daily lives, dealings, businesses, social conduct and character.

He further said that both the Seerat-un-Nabi (PBUH) and Milad-un-Nabi (PBUH) represented profound expressions of devotion.

At the conclusion of the ceremony, Sardar Muhammad Yousaf distributed turbans and certificates of distinction among the graduating students of the madrassa. He congratulated the students and expressed hope that they would dedicate themselves to serving Islam and contributing to the moral betterment and reform of society.

کلر سیداں: پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کردیئے، ڈاکٹر سیدہ زینب حسین گوجرخان تعینات

Kallar Syedan: Punjab Government Transfers Assistant Commissioners, Dr Syeda Zainab Hussain Posted to Gujar Khan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05 ستمبر 2026)—پنجاب حکومت نے کلرسیداں،گوجرخاں سمیت متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری تبدیل کر دیا،کلرسیداں میں تعنیات انتہائی فرض شناس محنتی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کا تبادلہ گوجرخاں کر دیا گیا جبکہ لاہور سے ثنا ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تعنیات کردیا گیا،ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ، اشفاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور اریج علی حیدر گوندل کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا گیا،حسیب الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس اور رمشہ عبد الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات کردیا گیا، محمد شفیق کو اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ،اورنگ زیب گورایہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی، ضیاء اللّٰہ کو اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ، تیمور عثمان کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اور نعمان مجید کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان،علی ثمیر کو اسسٹنٹ کمشنر علی پور اور ام حبیبہ قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ،ظفر احمد کو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اور حمزہ ندیم کو اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی،امت السلام کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور احمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Kallar Syedan: Armed Motorcyclists Rob Pizza Delivery Rider at Gunpoint

کلر سیداں: مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پیزا ڈلیوری رائیڈر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05 ستمبر 2026)— کلرسیداں کے قریب ڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ایک اور پیزا ڈلیور کرنے کےلئے جانے والے رائیڈر کو لوٹ لیا،سہیل ملک سکنہ پیر گراٹہ نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ شاہ باغ میں بطور پیزا ڈلیوری کا کام کرتا ہے۔گزشتہ شب پیزا ارڈر موصول ہونے پر گاؤں بھورہ حیال کے قریب پہنچا تو کالر سے رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ آپ آگے چلے گئے ہیں واپس آ جائیں جب میں پٹرول پمپ کے قریب پہنچا تو 3 اشخاص نے مجھے روک لیا اور کہا کہ آرڈر ہمارا ہی ہے میں نے پیزا ان کے حوالے کیا تو 2 اشخاص موٹر سائیکل پر بیٹھ گئے ایک شخص نے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ رقم اور موبائل میرے حوالے کر دو اور ساتھ ہی موبائل چھین لیا، کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ اس علاقے میں پیزا ڈیلیوری کرنے والے مسلسل ملزمان کے نشانے پر ہیں،

Kallar Syedan: Two Motorcyclists Attempt Robbery Outside Madrassa, Flee After Raising Alarm

کلر سیداں: مدرسہ کے باہر دو موٹرسائیکل سواروں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش، شور پر فرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05 ستمبر 2026)—حافط احمد شبیر سکنہ مدینہ ٹاون نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ نماز عشاء کے بعد واپس جب مدرسہ مدینہ کے باہر پہنچا تو گلی کی طرف سے دو موٹر سائیکل سوار آگئے اور ایک نے میری طرف پستول تان کر کہا کہ جو کچھ ہے نکال کر ہمارے حوالے کر دوجس پر میں نے شور کیا تو مسجد کے اندر سے دیگر نمازی بھی باہر آ گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ادہر کلر سیداں پولیس نے دوران گشت بابر علی سکنہ ڈھوک کلر سیداں کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button