31 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Electrician Dies of Electric Shock in Mohra Bakhtan
کلر سیداں; موہڑہ بختاں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 23 سالہ نوجوان جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31اگست 2026)— 23 سالہ نوجوان احسن رضا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، متوفی کلر سیداں کے گاؤں موہڑہ بختاں کا رہائشی تھا اور الیکٹریشن کا کام کرتا تھا،یہ اتوار کے روز اپنے کام میں مصروف تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،نماز جنازہ آج بروز پیر دن 10 بجے موہڑہ بختاں میں ادا کی جائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 31, 2026) — A 23-year-old young man, Ahsan Raza, tragically died after suffering an electric shock while working in Kallar Syedan.
The deceased was a resident of Mohra Bakhtan village in Kallar Syedan and worked as an electrician. According to family sources, he was busy with his work on Sunday when he received an electric shock and died at the scene.
The funeral prayer of the deceased will be offered today, Monday, at 10:00 a.m. in Mohra Bakhtan.
Worst Load Shedding Sparks Anger Among Kallar Syedan Residents
بدترین لوڈ شیڈنگ، کلر سیداں کے شہریوں کا شدید احتجاج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31اگست 2026)—گزشتہ شب کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو ذہنی امراض میں مبتلا کردیا جو بجلی کمپنی کو ہر ماہ بھاری بل ادا کرتے ہیں مگر بجلی کمپنی بجلی کی فراہمی میں مسلسل ناکام ہے شیڈول لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ابھی یہ ختم ہی ہوتی ہے تو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے جس کے دورانیے سے اہلکار بھی لاعلم ہوتے ہیں گزشتہ شب بیشتر اوقات بجلی بند رہی جس سے شدید گرمی اور حبس میں صارفین نے پوری رات جاگ کر بسر کر دی بجلی کا نظام درہم ہونے سے جہاں بجلی کمپنی کے اپنے ٹرانسفارمر بری طرح سے متاثر ہوئے وہیں صارفین کے بجلی کے آلات بھی جل گئے جس پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے 79 برس بعد بھی بجلی کی عدم فراہمی اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ یہاں کئی دھائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے اپنے اپنے اہل و عیال اور قرابت داروں کو ہی نوازا ہے
Muhammad Zarif Raja Condemns Death of Madrassa Student in Alleged Torture Incident
نلہ مسلماناں میں مدرسہ طالبعلم فیضان کی تشدد سے موت پر محمد ظریف راجہ کا اظہارِ افسوس




