31 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta’s Green Forests on the Brink of Destruction

کہوٹہ کے سرسبز جنگلات تباہی کے دہانے پر، ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اگست2026)
کہوٹہ کے سرسبز جنگلات تباہی کے دہانے پر،با اثر ٹمبر مافیا کی غیر قانونی کٹائی جاری محکمہ جنگلات کی کارروائی، سبز چیڑ، پلائی اور کہو کی لکڑی سے لدی دو بڑی گاڑیاں پکڑ لی گئیں،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے سرسبز و شاداب جنگلات ٹمبر مافیا کی مبینہ غیر قانونی کٹائی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنگلات سے قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ دن رات جاری ہے، جس کے باعث علاقے کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران محکمہ جنگلات نے غیر قانونی لکڑی کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سبز چیڑ، پلائی اور کہو کی لکڑی سے لدی دو بڑی گاڑیاں پکڑ لی ہیں۔ کارروائی ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات محمد عثمان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے اور پکڑی جانے والی لکڑی و گاڑیوں کے حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ فوری طور پر نہ روکا گیا تو کہوٹہ کے قیمتی جنگلات کا بڑا حصہ ختم ہونے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں ماحولیاتی آلودگی، بارشوں کے نظام میں تبدیلی، زمین کے کٹاؤ اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے، غیر قانونی لکڑی کی ترسیل کے راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے اور ٹمبر مافیا کے خلاف مستقل بنیادوں پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Mator, August 31, 2026 (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua): The lush green forests of Kahuta are reportedly facing serious threats from alleged illegal logging by an influential timber mafia, raising concerns over the region’s environment and natural beauty.

According to sources, the illegal cutting of valuable trees from the forests is continuing day and night. The unchecked activity is reportedly posing significant risks to the area’s natural ecosystem and wildlife.

In a recent crackdown against the illegal transportation of timber, the Forest Department has seized two large vehicles loaded with green pine, Plai and Kahu wood during the past three days.

The operation was conducted under the supervision of SDFO Forest Department Muhammad Usman.

Citizens have welcomed the Forest Department’s action and called for strict and impartial legal proceedings against those allegedly involved in illegal logging. They also demanded that the seized timber and vehicles be dealt with strictly according to the law.

Public representatives and residents expressed concern that if illegal logging is not stopped immediately, a significant portion of Kahuta’s valuable forests could disappear. They warned that continued deforestation could contribute to environmental pollution, disruption of rainfall patterns, soil erosion and damage to wildlife.

Residents have urged senior authorities and the Forest Department to establish an effective monitoring system to protect the forests, strengthen checks along routes used for transporting illegally cut timber, and continue a sustained crackdown against the timber mafia.

The public also called for greater transparency and accountability in cases involving the seizure and transportation of illegally cut timber.

عید میلاد النبی ﷺ کی خوبصورت محفل، ڈھوک خیر کنڈھ میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

Beautiful Eid Milad-un-Nabi ﷺ Gathering Held in Dhok Khair Kundh, Drawing a Large Number of Local Residents

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اگست2026)
یوسی پنجاڑ کی ڈھوک (خیر کنڈھ) کے رہائشی ظفر اقبال ستی اور اظہر اقبال ستی کے زیر انتظام ان کی رہائش گاہ پر (عید میلاد النبی ص) کے سلسلے میں خوبصورت محفل کا انعقاد، بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی، محفل میں خصوصی خطاب قاری اقبال شاہد نے کیا جبکہ شاہد محمود نے نبی پاک کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچاو ر کیے اپنے خصوصی خطاب میں علامہ قاری اقبال شاہد نے کہا کہ ربیع الاول نبی کریم ﷺکی ولادت باسعادت کا مہینہ ہے ہمیں آج نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنانے اور مشن رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی ولادت با سعادت باعث رحمت ہے، نبی کریم ﷺکی تشریف آوری سے ظلمت و جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ نبی اکرم سے کی تشریف آوری انسانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا احسان بے بدل ہے اس موقع پر جتنا بھی رب کریم کا شکر ادا کریں کم ہے اور جیسی بھی مسرت و خوشی کا اظہار کریں تقاضہ ایمانی ہے۔ ہمیں آج نبی مکرم صلی اللہ علیہ مسلم کی تعلیمات کو اپنانے اور مشن رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آپ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں ہم ناکامیوں سے نکل کر کامیابیوں کے راستوں پر قدم رنجائی کر سکیں۔ آخر میں تمام امہ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گی اور شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Unannounced Load Shedding Troubles Kahuta Residents as Nighttime Power Cuts Add to Their Problems

کہوٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان، رات گئے بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اگست2026)
کہوٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شدید گرمی میں عوام کی زندگی عذاب بن گئی رات کے اوقات میں مسلسل بجلی کی بندش سے بچے، بوڑھے اور مریض بلبلا اٹھے، شہریوں کا لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی کے موسم میں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں کے مطابق رات کے وقت بجلی کی بندش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس میں رات 9 سے 10 بجے، 12 سے 1 بجے اور پھر رات 3 سے 4 بجے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کا سکون غارت ہو چکا ہے اور رات بھر بار بار بجلی کی بندش سے لوگ مناسب نیند سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی عذاب بنا دی ہے۔ خصوصاً معصوم بچے اور بزرگ گرمی سے بلبلا اٹھے ہیں، جبکہ بجلی پر انحصار کرنے والے گھریلو صارفین اور کاروباری طبقہ بھی شدید پریشانی کا شکار ہے۔ شہریوں نے وفاقی حکومت، وزارتِ توانائی اور متعلقہ بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور رات کے اوقات میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ فی الفور ختم کی جائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر کسی فنی خرابی یا دیگر مجبوری کے باعث بجلی بند کرنا ضروری ہو تو کم از کم شہریوں کو باقاعدہ شیڈول سے آگاہ کیا جائے، جبکہ غیر اعلانیہ اور رات گئے بجلی کی بندش کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ عوام کو شدید گرمی میں کچھ ریلیف مل سکے۔

Eid Milad-un-Nabi ﷺ Celebrations Held at Jamia Masjid Al-Khalil Kahuta, Umrah Ticket Won by Muhammad Sumnan in Lucky Draw

جامع مسجد الخلیل کہوٹہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ، عمرہ ٹکٹ قرعہ اندازی میں محمد سمنان کے نام نکل آیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اگست2026)
جامع مسجد الخلیل میں حافظ و قاری علامہ صاحبزادہ محمد صغیرخطیب و امام جامع مسجد ہذ اکے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد،الخلیل عمرہ گروپ کے صدر صاحبزادہ محمد فریدکی طرف سے 1عمرئے کا ٹکٹ دیا گیا،جو قرعہ اندازی کے ذریعے سمنان نامی جوان کا نکلا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ادارہ جامع مسجد الخلیل سے حافظ و قاری علامہ صاحبزادہ محمد صغیرخطیب و امام جامع مسجد ہذا، سربرارہ الخلیل عمرہ گروپ، صدر مسجد کمیٹی ہذا و مہتمم ادارہ جامعہ جمال القرآن صاحبزادہ محمد فرید،خادم جامع مسجد ہذا و ادارہ جامعہ جمال القرآن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور معاونین خصوصی حافظ ذوالفقار چشتی، حاجی صغیر زرگر، حاجی امتیاز قریشی اور دیگر کے نگرانی میں اہمیشہ کی طرع اس سال بھی بہت بڑا جلوس جس میں سیکنڑوں عاشقان مصطفی ص نے شرکت جلوس میں 50 کے قریب گاڑیوں کے علاوہ 100 کے قریب ٹریکٹر ریلی بھی تھی اس جلوس نے مرکزی جلوس میں شمولیت کی اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہوا، ادارہ جامع مسجد الخلیل سے آنے والا جلوس جو پہلے نمبر پر آیا تھا جبکہ دوسرے نمبر نتھوٹ کا جلوس اور تیسرے نمبر پر منیند کا جلوس آیا تھا ان کو خصوصی انعام دیا گیاجبکہ صدر مسجد کمیٹی ہذا و مہتمم ادارہ جامعہ جمال القرآن صاحبزادہ محترم محمد فریدکی طرف سے ایک عمرئے کا ٹکٹ نکالا گیا جو محمد سمنان نامی جوان کا نکلا آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گی جبکہ تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے صفائی ستھرائی، ٹریفک سمیت سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گے۔

Kahuta Citizens Protest Alleged Unfair Delimitation of Union Councils

کہوٹہ میں یونین کونسلز کی مبینہ غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج، حقوق کے لیے قانونی و جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 31 اگست 2026) — تحصیل کہوٹہ کی حالیہ حلقہ بندیوں میں یونین کونسلز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ایک پرہجوم احتجاجی پروگرام اور پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے وکلاء، عوامی نمائندگان، معززین، سابق بلدیاتی نمائندگان، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان بیرسٹر سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ کہوٹہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہوٹہ، مری اور کوٹلی ستیاں نیشنل پارک ڈکلیئرڈ ایریاز ہیں۔ اگر نیشنل پارک کے نوٹیفکیشن اور جغرافیائی و انتظامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مری اور کوٹلی ستیاں میں یونین کونسلز کی آبادی نسبتاً کم رکھنے کی گنجائش موجود ہے تو کہوٹہ کو اس حق سے محروم کیوں رکھا گیا؟

بیرسٹر سردار تیمور اسلم نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے تمام متعلقہ فورمز پر آواز بلند کر رہے ہیں، جبکہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر رٹ پٹیشن بھی دائر ہو چکی ہے جو ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانونی اور آئینی جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی اور کہوٹہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مری اور کوٹلی ستیاں کو ملنے والی سہولیات اور مراعات پر کہوٹہ کے عوام کو کوئی اعتراض نہیں، انہیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے، تاہم کہوٹہ بھی نیشنل پارک ڈکلیئرڈ علاقہ ہے اور اسے بھی اسی تناسب سے حقوق، سہولیات اور انتظامی ریلیف دیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارک ایریا ہونے کے باعث کہوٹہ کے عوام کو مختلف پابندیوں اور مشکلات کا سامنا ہے، جن کا ازالہ ضروری ہے۔ محض نقصانات کہوٹہ کے حصے میں آئیں اور فوائد دوسرے علاقوں کو ملیں، یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔

بیرسٹر سردار تیمور اسلم نے مطالبہ کیا کہ یونین کونسلز کی آبادی چھ سے نو ہزار کے درمیان رکھی جائے، جیسا کہ مری اور کوٹلی ستیاں کے پہاڑی علاقوں میں انتظامی بنیادوں پر گنجائش رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی، دشوار گزار اور نیشنل پارک علاقوں کی مخصوص جغرافیائی صورتحال کو حلقہ بندیوں میں یکساں طور پر مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے حقوق کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو برادری ازم، تعصب اور علاقہ پرستی سے بالاتر ہو کر متحد ہونا ہوگا۔ جب تک کہوٹہ کو اس کا جائز حق نہیں ملتا، وہ اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس موقع پر شرکاء نے بیرسٹر سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور نوجوان قیادت ہی کہوٹہ کی محرومیوں کے ازالے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہوٹہ کے حقوق کے لیے قانونی، جمہوری اور پرامن جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

پریس کانفرنس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حالیہ حلقہ بندیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے کہوٹہ کی جغرافیائی، پہاڑی اور نیشنل پارک کی حیثیت کو مدنظر رکھا جائے اور مری و کوٹلی ستیاں کی طرز پر کہوٹہ کے عوام کو بھی ان کا جائز انتظامی ریلیف اور بنیادی حقوق کا حصہ دیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button