30 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Mother, Son and Daughter Drown at Fish Farm in UC Ghazanabad

کلرسیداں میں افسوسناک سانحہ، ماں بیٹا اور بیٹی فش فارم میں ڈوب کر جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30اگست 2026)—ایک ہی گھر کے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن میں ماں بیٹا اور بیٹی شامل ہے یہ افسوسناک واقعہ کلرسیداں کی یونین کونسل غزن آباد کی ڈھوک ترکھی میں پیش آیا جہاں ایک مقامی شخص نے فش فارم بنا رکھا تھا مقامی گاؤں کے افراد اپنے مویشیوں کو پانی پلانے فش فارم پر لے گئے جہاں 8 سالہ صبیح پاؤں پھسلنے سے پانی میں گر کر غوطے کھانے لگا جس پر اس کی ماں بینش اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیئے فش فارم میں کود گئی جس کے بعد اس کی 12 سالہ بیٹی عروج نے بھی اپنے ڈوبتے بھائی اور ماں کو بچانے کے لیئے پانی میں چھلانگ لگا دی اس طرح باری باری پانی میں کودنے والے ماں بیٹا اور بیٹی گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے جب ان کی نعشیں خود پانی میں تیر رہی تھیں تو مقامی لوگوں نے منظر دیکھا اور تینوں ماں بیٹا اور بیٹی کی میتیں نکال کر ان کے گھروں کو منتقل کیں جس پر پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے ڈھوک ترکھی کا دورہ کیا تین افراد کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل انتظامیہ اس مشکل کہ گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ہر قسم کی امداد کی فراہمی کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہر سال برسات کے موسم میں درجنوں قیمتی جانیں زرا سی کوتاہی سے ضائع ہو جاتی ہیں انتظامی بار بار تنبیہ کرتی ہے کہ برسات میں ندی نالوں سے دور رھا جائے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 30, 2026): A tragic incident in Kallar Syedan claimed the lives of three members of the same family—a mother, her eight-year-old son and her 12-year-old daughter—after they drowned in a fish farm in Dhoke Tarkhi, within the jurisdiction of Union Council Ghazanabad.

According to local residents, a local person had established the fish farm in the area. Villagers had taken their livestock there to provide them with water when eight-year-old Sabiha reportedly slipped and fell into the deep water.

In an attempt to save her son, his mother, Baneesh, immediately jumped into the fish farm. Seeing her mother and brother struggling in the water, the couple’s 12-year-old daughter, Urooj, also jumped in to rescue them.

However, all three were caught in the deep water and drowned.

Local residents later noticed the bodies floating in the water. They retrieved the bodies of the mother, son and daughter and took them to their homes. The tragedy plunged the entire village into mourning.

Assistant Commissioner Kallar Syedan, Dr Syeda Zainab Hussain, visited Dhoke Tarkhi and expressed her heartfelt condolences to the bereaved family. She said the tehsil administration stood with the affected family during this difficult time and was ready to provide all possible assistance.

The assistant commissioner also urged residents to exercise extreme caution during the rainy season. She noted that every year, precious lives are lost due to minor lapses in caution and reiterated the administration’s warnings to stay away from streams, drains and other bodies of water during periods of heavy rain.

طویل علالت کے بعد کورٹ رپورٹر ظفر مغل انتقال کر گئے

Court Reporter Zafar Mughal Passes Away After Prolonged Illness

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30اگست 2026)—کورٹ رپورٹر ظفر مغل طویل علالت کے بعد انتقال کر گے وہ سات برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے،پسماندگان میں بیوہ کے علاؤہ ل ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ مرحوم کی نمازجنازہ ڈھوک مغلاں بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Condolences Continue Over Death of Qazi Zamir Akhtar

 قاضی ضمیر اختر کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30اگست 2026)— قاضی ضمیر اختر کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجنیئر قمراسلام راجہ،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،سابق چیئرمین یوسیز محمد زبیر کیانی، صفدر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،راجہ زاھد خورشید ایڈووکیٹ، چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،تنویر قریشی، مظہر اسلام ہاشمی، بدرالزمان ہاشمی،تنویر اختر شیرازی،ماسٹر رضا وینس،عاطف اعجاز بٹ، حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود،شاھد جمیل ہاشمی،خان شبیر خان،آصف نورانی،شیخ ظفر جاوید،راجہ حسن اختر،بشیر مغل،سلطان وڑائچ،صوبیدار محمد طارق،عثمان وڑائچ،شیخ محمد حنیف،فیاض کیانی،چوہدری محمد ارشد و دیگر نے اکرام الحق قریشی سے ان کے ماموں قاضی ضمیر اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیئے فاتحہ خوانی کی،

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button