راولپنڈی(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30اگست 2026)—دوہوچھہ ڈیم کے اسپِل وے کے بالکل سامنے نوجوان مچھلیاں پکڑنے کی کوشش میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا،اطلاعات کے مطابق روات کے نواحی گاؤں ماں نہ بن کا رھائشی ناصر نذیر عمر 28 برس دن کے وقت مچھلیاں پکڑنے آیا۔ اسی دوران اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تیز بہاؤ والے نالے میں گر کر ڈوب گیا ریسکیو ٹیموں نے گھنٹوں کی کوشش کے بعد نعش بازیاب کر لی۔
Rawalpindi (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 30, 2026): A 28-year-old man drowned while attempting to catch fish directly in front of the spillway of Dhohocha Dam in the outskirts of Rawat.
According to initial reports, Nasir Nazir, a resident of the nearby village of Manah Ban, had come to the area during the daytime to catch fish. While attempting to fish, he reportedly lost his footing and fell into a fast-flowing stream, where he drowned.
Rescue teams were called to the scene and conducted an operation lasting several hours. After considerable effort, rescuers recovered the victim’s body from the water.
The incident highlights the dangers of fishing and approaching areas with strong water currents, particularly near dam spillways.
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز، پنجاب بھر میں طویل لوڈشیڈنگ
Power Shortfall Exceeds 4,000 MW as Prolonged Load Shedding Continues Across Punjab
راولپنڈی(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30اگست 2026)—ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا،
پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ طویل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال 1200 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے اور ملک میں مجموعی بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے۔جس کی وجہ سے شیڈول لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہی فورس لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے جو مزید ایک گھنٹہ سے بھی زائد جاری رہتی ہے جس سے کئی فیڈرز پر مجموعی طور پر ایک وقت تقریبا تین تین گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے باالخصوص رات کے بیشتر اوقات بجلی بند رہتی ہے جس سے تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکار بی ذہنی امراض کا شکار ہو رہے ہیں جو ہر وقت صارفین سے گالیاں سنتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر بجلی کی پیداوار کے باعث شارٹ فال نسبتاً کم رہتا ہے اور سولر سے روزانہ تقریباً 7 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق متعدد پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے جب کہ آر ایل این جی کا جہاز پورٹ پر نہ پہنچنے کے باعث گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق گیس اور تیل کی بچت کیلئے پاور پلانٹس کو کم صلاحیت پر چلایا جارہا ہے۔جس سے بحران میں ہر روز مسلسل اضافہ ہو رھا یے