30 August 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Bradford: Murtaza Mahmood Jailed for 23 Months for Repeatedly Harassing and Threatening Woman

بریڈفورڈ; خاتون کو مسلسل ہراساں کرنے اور دھمکانے والا مرتضیٰ محمود کو 23 ماہ قیدکی سزا

لندن، 30 اگست 2026 (پوٹھوارڈاٹ کام — محمد نصیر راجہ): ایک خاتون کو مسلسل پیغامات بھیجنے، فون کرنے، نگرانی کرنے اور دھمکانے والے مرتضیٰ محمود کو برطانیہ کی عدالت نے 23 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

بریڈفورڈ کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ مرتضیٰ محمود کو جون 2022 میں ایک سابقہ اسٹاکنگ کیس میں ریفرل آرڈر دیا گیا تھا، تاہم صرف ایک سال بعد وہ ایک دوسری خاتون کو مسلسل ہراساں اور کنٹرول کرنے کے معاملے میں دوبارہ ملوث ہوگیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ محمود مسلسل متاثرہ خاتون کو فون کرتا، اس کے بارے میں معلومات حاصل کرتا اور اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا تھا۔ جج نے کہا کہ اس کے مسلسل رویے کے باعث خاتون کی ذہنی صحت متاثر ہونا حیران کن نہیں تھا۔

جج نے محمود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا رویہ اپریل 2026 تک جاری رہا اور وہ متاثرہ خاتون کو دھمکی آمیز اور توہین آمیز پیغامات بھیجتا رہا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اسے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے۔

عدالت کے مطابق محمود کی گرفتاری کے بعد اسے ضمانت پر رہا کیا گیا، تاہم رہائی کے باوجود اس نے اپنا رویہ ترک نہیں کیا اور مزید چند روز تک خاتون کو ہراساں کرتا رہا، جس کے بعد اسے دوبارہ گرفتار کرکے حراست میں لے لیا گیا۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ محمود نے خاتون کی زندگی تباہ کردی، جبکہ اس کے مسلسل اور طویل عرصے تک جاری رہنے والے رویے کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کو شدید نفسیاتی نقصان اٹھانا پڑا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ کوئی مستقل رہائش نہ رکھنے والے محمود نے جون میں ایسے اسٹاکنگ کے الزام میں جرم قبول کیا تھا جس میں متاثرہ شخص کو تشدد کے خوف میں مبتلا کرنا شامل تھا۔

عدالت نے آج مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے مرتضیٰ محمود کو 23 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

یہ مقدمہ برطانیہ میں اسٹاکنگ اور مسلسل ہراساں کیے جانے کے سنگین نفسیاتی اثرات کو بھی اجاگر کرتا ہے، جہاں عدالت نے متاثرہ خاتون کو پہنچنے والے طویل مدتی ذہنی نقصان کو سزا سناتے وقت اہم قرار دیا۔

London, August 30, 2026 (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja): Murtaza Mahmood a Stalker has been jailed after he bombarded his victim with messages and “ruined” her life.

Bradford Crown Court heard how Murtaza Mahmood had been given a referral order back in June 2022 for a previous stalking offence, but just a year later he was again involved in what a judge described as “wholly dominating and controlling” behaviour towards another female complainant.

Judge said the Murtaza Mahmood had been constantly calling the complainant and checking up on her and it was not surprising that her mental health declined.

“Your behaviour continued until April 2026. “Bombarding her with threatening and abusive messages. Hundreds of messages,” the judge told Mahmood.

Even after Mahmood was arrested and released on bail his behaviour continued for a few more days until he was arrested again and remanded into custody.

Judge said the simple fact was that Mahmood had ruined the woman’s life and his persistent and prolonged conduct had resulted in the complainant suffering significant psychological harm.

Mahmood, of no fixed abode, pleaded guilty to a charge of stalking involving fear of violence in June and today he was sentenced to 23 months in jail.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button