Kallar Syedan: Outrage Over Death of 9-Year-Old Student at Madrassa, Calls for Strict Punishment
کلر سیداں: 9 سالہ طالبعلم فیضان کی مدرسے میں مبینہ تشدد سے موت پر شدید ردعمل
Ikram Ul Haq Qureshi14 seconds ago
مولانا احسان اللہ چکیالوی,حافظ محمد احسان, قاری عبد الشکور نقشبندی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |29اگست 2026)—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعہ مسجد ربانی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کلرسیداں کے دینی مدرسہ میں معلم کے ہاتھوں 9 سالہ طالبعلم فیضان کی تشدد سے موت کو بدترین واقعہ قرار دیا اور کہا کہ جس بچے کو والد نے جنت کے حصول کی نیت سے دینی تعلیم کے حصول کے لیئے دینی مدرسہ میں داخل کرایا اس کے کمسن بیٹے کو جلاد اور ظالم استاد نے موت کے گھاٹ اتار کر بدترین جرم کا ارتکاب کیا ہے ریاست اپنی زمہ داریاں پوری کرے اور قاتل کو پکڑ کر اسے موت کی سزا دے دین کے نام پر کمسن بچوں پر تشدد کرنے والے معلم ہیں نہ ہی قابل تکریم ہیں یہ ظالم لوگ ہیں جن کی سرکوبی اشد ضروری ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی زمہ داریوں کو پورا کریں اور مجرم کو قرار واقعی سزا کو یقینی بنایا جائے انہوں نے پسماندگان سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر اکرام الحق قریشی کے ماموں قاضی ضمیر اختر کی رحلت پر بھی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی گئی۔
مولانا احسان اللہ چکیالوی
ادہر کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک معصوم بچے کو تعلیم و تربیت کے نام پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے منہ میں دھکیل دینا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ دینی درسگاہیں بچوں کی اصلاح، تعلیم اور کردار سازی کے مراکز ہیں، انہیں ظلم و تشدد کی آماجگاہ بننے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں بچے کی ہلاکت تشدد کا نتیجہ ثابت ہوتی ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف محض رسمی کارروائی کافی نہیں ہوگی بلکہ قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لانا ہوگی۔ کسی بھی بااثر شخص، مدرسے کی انتظامیہ یا فرد کو اس معاملے میں رعایت دینا انصاف کے ساتھ سنگین زیادتی ہوگی۔بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، پوسٹمارٹم اور دیگر شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور کسی بھی قسم کی پردہ پوشی یا مصلحت سے گریز کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ معصوم بچوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں، چاہے وہ کہیں بھی ہو اور کسی بھی شخص کی جانب سے کیا جائے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانا ہی اس معصوم بچے کے ساتھ انصاف ہوگا۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے حکومت، پولیس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے دینی مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں میں مؤثر نگرانی کا نظام وضع کیا جائے تاکہ آئندہ کسی والدین کو اپنے بچے کو تعلیم کے لیے بھیجتے ہوئے اس کے تحفظ کے حوالے سے خوف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Kallar Syedan, August 29, 2026 (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi): Provincial leader of Jamiat Ulema-e-Islam, Maulana Ehsanullah Chakialvi, has strongly condemned the death of nine-year-old student Faizan, who allegedly died after being subjected to violence at a religious seminary in Kallar Syedan.
Addressing the Friday prayer gathering at Jamia Masjid Rabbani, Maulana Ehsanullah Chakialvi described the incident as an extremely tragic and serious crime. He said the child had been sent to the religious seminary by his father with the intention of receiving religious education, but his alleged killing in the name of education was an unacceptable act.
He called upon the state and law-enforcement agencies to fulfill their responsibilities, conduct a transparent investigation and ensure that those found responsible receive the maximum punishment under the law.
Maulana Ehsanullah Chakialvi said that teachers who subject young children to violence in the name of religion or education do not deserve respect and that such individuals must be held accountable. He also expressed heartfelt condolences to the bereaved family.
During the gathering, Fateha was also offered for the departed soul of Qazi Zamir Akhtar, maternal uncle of Ikram-ul-Haq Qureshi, with prayers for the elevation of his ranks in the hereafter.
Meanwhile, Kallar Syedan Bar Association General Secretary Chaudhry Ijaz Hussain Gujar Advocate also condemned the incident, describing the alleged use of violence against an innocent child in the name of education and training as a grave crime against humanity.
He said religious seminaries are meant to be centers of education, character-building and moral development and must never be allowed to become places of violence or abuse.
He stated that if investigations establish that the child’s death resulted from violence, merely taking formal action would not be sufficient. The responsible individuals must face strict legal action, regardless of their influence or position.
The Bar Association demanded a complete, transparent and impartial investigation into the incident. It called for all relevant evidence, including the post-mortem findings and other available evidence, to be examined and the facts presented before the public without concealment or compromise.
The association emphasized that violence against children cannot be tolerated under any circumstances, regardless of where it occurs or who is responsible.
It also urged the government, police and relevant authorities to establish an effective child-protection and monitoring system in religious seminaries as well as other educational institutions, ensuring that parents can send their children for education without fear for their safety.
نلہ مسلماناں مدرسے میں کمسن طالب علم فیضان کی ہلاکت پر راہِ حق پارٹی کا شدید احتجاج
Rah-e-Haq Party Condemns Death of Young Student Faizan at Nalla Muslimana Madrassa
حافظ محمد احسان
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |29اگست 2026)—پاکستان راہ حق پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر حافظ محمد احسان نے نے نلہ مسلماناں کے دینی مدرسے میں کمسن طالب علم فیضان کی معلم کے مبینہ تشدد سے ہلاکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دینی مدارس کا مقصد احکامات خداوندی اور ارشادات مصطفوی پر عمل پیرا ہے اس کی آڑ میں بچوں پر تشدد کا کوئی بھی معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا اس طرح کے جنونی اسلام کے نام پر بدنما دھبہ ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست واقعہ کے زمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ اس طرح کی جہالت کا مظاہرہ نہ ہو سکے انہوں نے متاثرہ فریق کو یقین دلایا کہ کلرسیداں کے تمام لوگ اس مسئلہ پر متاثرہ بچے کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں
Qari Abdul Shakoor Naqshbandi Strongly Condemns Alleged Torture Death of Young Student at Nallah Muslimana Seminary
نلہ مسلماناں مدرسے میں کمسن طالب علم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت پر قاری عبدالشکور نقشبندی کی شدید مذمت
قاری عبدالشکور نقشبندی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |29اگست 2026)—معروف عالم دین قاری عبد الشکور نقشبندی نے دارالعوام انوار القرآن محلہ اکبری چوآخالصہ میں نماز جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نلہ مسلماناں کے دینی مدرسے میں درندے قاری کے ہاتھوں معصوم بچے کے تشدد سے جان بحق ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دین کی تعلیم کے مراکز جب بچوں کے لیے قبر بن جائیں تو پھر معاشرتی اصلاح کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اس سے بڑا سانحہ اور کیا ہو گا جب درسگاہ میں تعلیم کے نام پر کمسن طالب علم کو تشدد سے ہلاک کردیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک بچے کا قتل نہیں ہماری اجتماعی غیرت کا جنازہ ہے۔ انہوں نے زور دیا مدارس پر نگاہ رکھی جائے کوشش کریں کی معلم مقامی ہوں انہوں لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan: Patwaris Transferred on Merit Without Political Recommendations
کلر سیداں میں پٹواریوں کے تبادلے، سفارش کے بجائے میرٹ کو ترجیح دینے پر عوام کا اظہارِ اطمینان
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |29اگست 2026)—کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کی جانب سے تمام پٹواریوں کے تبادلے خالصتا میرٹ پر کرکے لوگوں کے دل جیت لیئے تبادلوں میں کسی سفارش کو کوئی جگہ نہ دی گئی جس سے پنجاب حکومت کے احکامات کی درست تشریح کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے میرٹ پر تمام پٹواریوں کے تبادلے کر کے پنجاب حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا۔
Funeral Prayer for Qazi Zamir Akhtar Held at Glasgow Central Mosque, Political and Social Figures Offer Condolences
قاضی ضمیر اختر کی نمازِ جنازہ گلاسگو کی سنٹرل مسجد میں ادا، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہارِ تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |29اگست 2026)—کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کے ماموں قاضی ضمیر اختر برطانیہ کے شہر گلاسگو میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ سنٹرل مسجد گلاسگو میں ہوا جس میں اسلم ضمیر قاضی،خورشید احمد ہاشمی،قاضی عبدالمالک، صاحبزادہ داؤد اختر، قاضی شاہد حسین، قاضی افضال حیات، عمران بھٹی،محمد سلیمان،عمران شاہد قاضی،قاضی ساجد، ہنزلہ زاھد،جواد قاضی، خرم حیات،قاضی ذیشان و دیگر نے شرکت کی۔ ادہر پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، چوہدری اخلاق حسین، چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم، ماسٹر راجہ گلفراز حسین، ماسٹر رضا وینس، ماسٹر حاجی محمد آزاد،چوھدری شاہد , اختر,انجمن پٹواریاں تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،راجہ نعمان ظفر گجر و دیگر نے بھی قاضی ضمیرکی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا،