20 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Al-Khalil Vocational Training Centre Expands Skills Development Opportunities

الخلیل ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی کامیاب قیادت اور بچیوں کے لیے ہنرمندی کے نئے مواقع

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اگست2026)
الخلیل ووکیشنل ٹریننگ سنٹر (الخلیل فلائی ادارے) کی کامیابی اس کے صدر حافظ محمد صغیر اور پرنسپل محترمہ شمسہ رانی کی بہترین قیادت، دوراندیشی اور عملے کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محترمہ شمسہ رانی نے فوجی فاؤنڈیشن میں تقریباً 10 سال تک اپنی خدمات سرانجام دیں، جہاں انہوں نے تدریس و تربیت کے میدان میں اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیچر تسلیم اکیڈمی کی کلاسز بھی لیتی ہیں، جس سے ان کی تدریسی صلاحیتوں، محنت اور تعلیمی وابستگی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ ان کی بہترین انتظامی و تدریسی صلاحیتوں کی بدولت ادارہ نہایت احسن انداز میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔ادارے میں محترمہ طیبہ بھی اپنے کام میں بھرپور مہارت اور قابلیت رکھتی ہیں۔ محترمہ شمسہ رانی اور محترمہ طیبہ باہمی تعاون، خلوص اور محنت کے ساتھ ادارے کے انتظامی و تعلیمی امور کو بہترین انداز میں چلا رہی ہیں۔ ان کی مشترکہ کاوشوں سے ادارے میں طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی ہنر، تربیت اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ادارے کی جانب سے 50 بچیوں کو سلائی کڑھائی کے عملی ہنر کی تربیت فراہم کرکے انہیں خودکفیل بنانے کا فلاحی اقدام انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ اس تربیت کے ذریعے بچیوں میں ہنرمندی، خوداعتمادی اور معاشی خودکفالت کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ادارے کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے اب کمپیوٹر کورسز کے ساتھ ساتھ کوکنگ اور بیکنگ کی کلاسز بھی شروع کی جا رہی ہیں، تاکہ طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ مختلف عملی اور پیشہ ورانہ مہارتیں سیکھنے کے بہترین مواقع میسر آ سکیں۔ پرنسپل محترمہ شمسہ رانی اور تمام اسٹاف کی یہ مخلصانہ کاوشیں ادارے کی ترقی اور بچیوں کے روشن مستقبل کے لیے یقیناً قابلِ ستائش ہیں۔

Kahuta, Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | 20 August 2026): The success and steady progress of Al-Khalil Vocational Training Centre is being attributed to the strong leadership of its President, Hafiz Muhammad Sagheer, and Principal, Ms. Shamsa Rani, along with the dedicated efforts of the institution’s staff.

Principal Ms. Shamsa Rani brings extensive experience in the field of education and training. She served at Fauji Foundation for approximately 10 years, where she made valuable contributions through her teaching and training expertise. She also conducts classes at Teacher Tasleem Academy, further demonstrating her commitment to education and professional development.

Her administrative and teaching abilities have played an important role in the institution’s continued development. Ms. Taiba is also recognised for her professional skills and dedication to her responsibilities. Working together with sincerity, cooperation and commitment, Ms. Shamsa Rani and Ms. Taiba are effectively managing the institution’s academic and administrative affairs.

The centre is focusing not only on education but also on practical skills, training and character development for its female students. As part of its welfare initiatives, the institution has provided 50 girls with practical training in sewing and embroidery, helping them develop useful skills, confidence and opportunities for greater economic self-reliance.

In another step towards expanding its educational and vocational programmes, the centre is now introducing computer courses as well as cooking and baking classes. These programmes are intended to equip students with a broader range of practical and professional skills suited to the demands of the modern era.

The sincere efforts of Principal Ms. Shamsa Rani and the entire staff are widely regarded as commendable contributions towards the institution’s growth and the creation of brighter opportunities for its female students. Their continued focus on vocational training and personal development reflects the centre’s commitment to empowering young women through education and practical skills.

حاجی مبشر حسن ستی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

Haji Mubashir Hassan Satti Continues to Receive Congratulations on Performing Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اگست2026)
نوجوان سیاسی شخصیت حاجی مبشر حسن ستی کو عمرئے کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بددستور جاری،سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ غوری ٹاؤن آکر ملاقات کی اور عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ ڈھوک خیر کنڈ ھ کے رہائشی صوبیدار حاجی عبد الخالق کے پوتے حاجی مبشر حسن ستی حال مقیم غوری ٹاؤن جو گذشتے ہفتے عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آ گے تھے ان کو عمرئے کی ادائیگی پر سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکبادیں پیش کیں گذشتہ روزچیئرمین ملک وسیم ثناء یونین کونسل کھنہ ڈاک،راجہ زاہد دھنیال فوکل پرسن ٹو ایم این اے راجہ خرم نواز، راجہ ذیشان نصیب صدر پی پی پی،راجہ محسن امیدوار برائے جنرل کونسلر اور دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے،۔ انہوں نے مہمانوں کو مدینہ منورہ کی کھجوریں اور آبِ زم زم بھی پیش کیا، جبکہ اپنے معزز دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر حاجی مبشر حسن ستی نے تمام معزز مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مدینے پاک کی کھجوریں اور زم زم پیش کیا انہوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے روح پرور سفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عمرہ کی سعادت حاصل ہونا میرے لیے انتہائی خوش نصیبی اور زندگی کا ایک یادگار روحانی سفر ہے۔ حرمین شریفین میں حاضری اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے لمحات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزرا ہوا ہر لمحہ ایمان کو تازگی اور دل کو سکون عطا کرتا ہے۔ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے دوران جو روحانی کیفیت محسوس ہوئی وہ ناقابلِ بیان ہے آخر میں معزز مہمانوں نے ایک مرتبہ پھر حاجی مبشر حسن ستی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button