19 August 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawalpindi Police Holds Farewell Ceremony for Transferred SPs Nasir Ali Khan and Saad Arshad
راولپنڈی: ٹرانسفر ہونے والے ایس پیز ناصر علی خان اور سعد ارشد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19اگست 2026)— سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے راولپنڈی سے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب، تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سیکیورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران کی شرکت، سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ایس پی ناصر علی خان اور ایس پی سعد ارشد کو شیلڈز اور تحائف دئیے، ایس پی ناصر علی خان اور ایس پی سعد ارشد کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل قدر ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے راولپنڈی سے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سیکیورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی، سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ایس پی ناصر علی خان اور ایس پی سعد ارشد کو شیلڈز اور تحائف دئیے، افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ ایس پی ناصر علی خان اور ایس پی سعد ارشد کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل قدر ہیں




