09 August 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

London: Sixth Teenager Charged with Murder over Fatal Stabbing of Bilal Nisar in Luton

لوٹن میں 17 سالہ بلال نثار کے قتل کا مقدمہ، چھٹے نوجوان پر بھی فردِ جرم عائد

لندن، 9 اگست 2026 (پوٹھوار ڈاٹ کام — محمد نصیر راجہ):
لوٹن میں 17 سالہ بلال نثار کے جان لیوا چاقو حملے کے واقعے میں پولیس نے ایک مزید نوجوان کو قتل کے الزام میں چارج کر دیا ہے، جس کے بعد اس مقدمے میں قتل کے الزام میں چارج ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بلال نثار کو 24 جولائی کو تقریباً شام 6:30 بجے لوٹن کےمیں زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 17 سالہ نوجوان جمعہ کے روز  میں پیش ہوا، جہاں اس پر قتل، پرتشدد بدنظمی  اور جارحانہ ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے۔

اسی عدالت میں 19 سالہ ایشان وحید، بھی پیش ہوا۔ اس پر ایک ملزم کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔ دونوں کو منگل کے روز کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل 30 جولائی کو ایک 17 سالہ نوجوان، جو قتل کے الزام میں چارج ہونے والا پانچواں شخص تھا، کو بھی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ اس پر قتل کے علاوہ پرتشدد بدنظمی اور جارحانہ ہتھیار رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس سے قبل ایک 16 سالہ اور تین 17 سالہ نوجوانوں سمیت چار دیگر افراد کو بھی اسی مقدمے میں گرفتار کرکے حراست میں بھیجا جا چکا ہے۔ ان چاروں پر قتل، پرتشدد بدنظمی اور بلیڈ والے ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پولیس کی مزید دو افراد کی تلاش

پولیس نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش کے دوران ایسے مزید دو افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جن کے بار میں شبہ ہے کہ وہ واقعے میں ملوث تھے۔

انہوں نے مطلوبہ افراد سے اپیل کی کہ وہ خود پولیس سے رابطہ کریں، جبکہ عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کو ان افراد کے بارے میں معلومات یا ان کے موجودہ ٹھکانے کا علم ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ عدالت میں ثابت ہونے تک تمام ملزمان کو قانونی طور پر بے گناہ تصور کیا جاتا ہے، اور مقدمے میں عائد الزامات کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

London, August 09, 2026 (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja): A sixth teenager has been charged with murder following the fatal stabbing of a 17-year-old Bilal Nisar.

Bilal Nisar was found injured at Kingsway Recreation Ground in Luton at about 18:30 BST on 24 July. He was taken to hospital and pronounced dead shortly after.

A 17-year-old appeared at Luton Magistrates’ Court on Friday charged with murder, violent disorder and possession of an offensive weapon.

Another teenager, 19-year-old Eshan Wahid, of Kirton Way, Houghton Regis, appeared at the same court charged with assisting an offender.

Both had been arrested on Wednesday and were remanded in custody to appear at Luton Crown Court on Tuesday.

A 17-year-old – the fifth to be charged with murder – was remanded in custody on 30 July.

He also faces charges of violent disorder and possession of an offensive weapon.

Four others, a 16-year-old and three 17-year-olds, were all remanded in custody earlier that week, charged with murder, violent disorder and possession of a bladed article.

Det Ch Insp Nick Gardner said officers were still seeking two people believed to have been involved in the incident, and asked them, or anyone who knew their whereabouts, to contact Bedfordshire Police.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button