07 August 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi; Calls for Strong Local Governments and Anti-Corruption Reforms, Ijaz-ul-Haq

اعجاز الحق:مضبوط بلدیاتی نظام اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07اگست 2026)—مسلم لیگ ضیا کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اس بابت کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے 18 ویں ترمیم سے بہت نقصان ہوا جس سے خرابیوں نے جنم لیا لسانی بنیادوں پر نہیں صوبے نہیں بننے چاہئیں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی کرپشن ہے مسائل کے حل کے لیئے بامقصد بااختیار بلدیاتی اداروں کی ضرورت ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بات باالکل درست ہے کہ ہمارا نظام مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے جب بھی صوبوں کی بات کی جاتی ہے تو وزرائے اعلی کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں وہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتے ہی نہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے مسائل بااختیار بلدیاتی اداروں کا نہ ہونا اور بدترین کرپشن ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی انہوں نے کہا کہ کون کتنا کرپٹ ہے کون کتنی دولت لوٹ کر کہاں لے جا رھا ہے یہ سب کو معلوم ہے مگر کوئی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا اگر کرپشن ختم نہیں ہو سکتی تو نئے صوبوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے بیوروکریسی کی لوٹ مار میں مزید اضافہ ہو گا سب سے پہلے کرپشن کو ختم کرنے کے لیئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 18 ترمیم نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا صوبوں کے اس اختیارات اور وسائل تو آ گئے مگر وہ انہیں عوام کو اس کے ثمرات پہنچانے میں اس لیئے ناکام رہے کہ صوبوں میں اس کی اہلیت ہی نہ تھی جو لوگ ملک کی حفاظت پر مامور ہیں جو دہشت گردی کی جنگ لڑتے ہیں جو بھارتی سازشوں اور جارحیت کو ناکام بناتے ہیں انہیں فنڈز کے لیئے صوبوں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے 18 ویں ترمیم نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا اس سے صوبوں کی بھی قسمت نہ سنور سکی البتہ کئی خرابیوں نے جنم لے لیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بعد دوسرا بڑا مسئلہ بااختیار بلدیاتی اداروں کا نہ ہونا ہے جنرل پرویز مشرف نے بلدیاتی اداروں کو مستحکم کیا جنرل ضیا الحق کا بلدیاتی نظام بھی عمدہ تھا مگر ان کے بعد بلدیاتی اداروں کو مالی خودختاری سے محروم کردیا گیا جس کی وجہ سے ملک کے مسائل حل نہ ہوئے عام افراد وزرا تو درکنار ارکان اسمبلی تک سے نہیں مل سکتے انہیں گلی تک کی تعمیر کے لیئے ارکان اسمبلی کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر میں مضبوط بلدیاتی ادارے قائم کیئے جائیں انہیں مالی خودمختاری دی جائے اگر حکومت اس بات سے خائف ہے کہ مخالف جماعت کامیابی حاصل نہ کرلے تو بلدیاتی اداروں کو مکمل غیر جماعتی رکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹ کا فیصلہ لوگ اور اسمبلیاں کریں اگر مقتدرہ نے نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کر لیا تو کوئی بھی جماعت اس کی مخالفت نہیں کرے گی بلکہ تمام جماعتیں اس دوڑ میں پہل کرنے میں لگ جائیں گی انہوں نے کہا کہ صوبے لسانی بنیادوں پر نہیں انتظامی یونٹ تشکیل دیئے جانے چاہیے اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود ہی نہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حکومت کہیں نہیں جا رہی عوام اطمینان رکھیں ۔

Rawalpindi (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | 07 August 2026):
Pakistan Muslim League (Zia) chief and Member of the National Assembly Muhammad Ijaz-ul-Haq has said that the current government is not going anywhere and that there should be no doubt about its continuation.

In a statement, Ijaz-ul-Haq said that Pakistan’s governance system has failed to effectively address public issues. He argued that the country’s biggest challenges are rising corruption and the absence of empowered local governments, adding that meaningful reforms are needed to resolve these problems.

Commenting on the 18th Constitutional Amendment, he expressed the view that it had created administrative difficulties by transferring powers and resources to the provinces without ensuring they had the capacity to deliver benefits effectively. He also said that important national institutions should not have to depend on provincial governments for funding.

Ijaz-ul-Haq stressed that creating new provinces alone would not solve Pakistan’s problems unless corruption was tackled first. He maintained that administrative reforms should take precedence and said that any future administrative units should be established on administrative rather than linguistic grounds.

He also called for financially autonomous and empowered local governments across the country, saying they would improve public service delivery and reduce the burden on elected lawmakers for local development issues. He suggested that local government elections could remain non-partisan if there were concerns about political competition.

Reiterating his political assessment, Ijaz-ul-Haq said the present government would complete its tenure and urged the public not to have doubts about its continuity.

شہری کی شکایت پر کارروائی، راولپنڈی میں پولیس کانسٹیبل اور دو ساتھی اغواء و بھتہ خوری کے مقدمے میں گرفتار

Police Constable and Two Associates Arrested in Rawalpindi on Kidnapping and Extortion Charges After Citizen’s Complaint

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07اگست 2026)—شہری کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرانے نوٹس لے لیا، کانسٹیبل محسن ضیاء اور اسکے دو پرائیویٹ ساتھیوں کو انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سی پی او آفس سے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف اغواء اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج،شہری نے شکایت کی کہ پولیس اہلکار اور اسکے دو ساتھیوں نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے کر اغواء کیا اور رقم لے کر چھوڑ دیا، مذکورہ پولیس اہلکار تھانہ چکلالہ میں تعینات تھا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، پولیس افسران اور اہلکاروں کو اپنے کردار اور فرائض کی انجام دہی میں محتاط ہونا ہو گا، بدعنوانی یا کسی شہری کے ساتھ ظلم و زیادتی پر زیرو ٹالیرنس ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button