06 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Kashmir Exploitation Day Observed with Walks and Seminars

یومِ استحصالِ کشمیر: کہوٹہ میں واک، سیمینار اور تقریبات کا انعقاد

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 06 اگست 2026):
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی کہوٹہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں الگ الگ سیمینار، تقریبات اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

تقریبات میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور، چیف میونسپل آفیسر سلمیٰ تحریم، میونسپل آفیسر شیزا ظفر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مناظر عباسی، ڈاکٹر ثوبیہ، جی ایم ستھرا پنجاب رانا شعیب، سب انجینئر حبیب اللہ شہزاد ستی، گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکولز کے پرنسپلز، ریسکیو 1122، محکمہ مال کے افسران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے 5 اگست 2019 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نئی نسل کو کشمیر کے مسئلے سے آگاہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے، تقاریر کیں اور ٹیبلو کے ذریعے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بچوں کی تیار کردہ پینٹنگز میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے مسائل اور کشمیری عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔

تقریبات کے اختتام پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ سے راولپنڈی روڈ تک اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی قیادت میں آگاہی واک منعقد کی گئی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | 6 August 2026):
A series of seminars, awareness events, and a solidarity walk were organised in Kahuta to mark Kashmir Exploitation Day under the chairpersonship of Assistant Commissioner Shireen Gul. The events were held separately at the Municipal Committee Kahuta and Government Girls High School Kahuta.

The ceremonies were attended by Assistant Commissioner Shireen Gul, Press Club Kahuta President Raja Imran Zamir, PML-N Kahuta City President Dr. Muhammad Arif Qureshi, Tehsildar Mirza Mansoor, Chief Municipal Officer Salma Tehreem, Municipal Officer Sheeza Zafar, Deputy District Education Officer Manazar Abbasi, Dr. Sobia, Suthra Punjab GM Rana Shoaib, Sub Engineer Habibullah Shehzad Satti, principals of government schools, Rescue 1122 officials, revenue department officers, teachers, and a large number of students.

Addressing the participants, Assistant Commissioner Shireen Gul said that Pakistan would continue its political, moral, and diplomatic support for the people of Kashmir. Referring to the developments of 5 August 2019, she shared her views on the situation in Indian-administered Jammu and Kashmir and emphasised the importance of educating the younger generation about the issue.

Students presented patriotic songs, delivered speeches, and performed tableaus highlighting the struggles of the Kashmiri people. They also displayed paintings depicting human rights concerns and the hardships faced by Kashmiris.

The program concluded with an awareness walk from the Municipal Committee Kahuta to Rawalpindi Road, led by Assistant Commissioner Shireen Gul. Participants carried the flags of Pakistan and Kashmir along with banners expressing solidarity on the occasion of Kashmir Exploitation Day.

اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

Kashmir Exploitation Day Marked in Kahuta with Walk, Seminars and Solidarity Events Led by Assistant Commissioner Shireen Gul

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2026)
یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی زیرصدارت الگ الگ تقریبات۔واک اور سیمینار۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں الگ الگ سیمینار۔تقریبات اور واک میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی،تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور،چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ سلمیٰ تحریم،میونسپل آفیسر کہوٹہ شیزا ظفر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اینڈ فی میل مناظرعباسی،سید ضمیر حسین شاہ، ڈاکٹر ثوبیہ، جی ایم ستھرا پنجاب رانا شعیب،ماسٹر راجہ منصور علی،پرنسپل گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ہائی سکول کہوٹہ،سینئر نائب صدرراجہ شاہد اجمل،ندیم آزاد. ریسکیو 1122. ای زی افسران، محکمہ مال اور دیگر تحصیل کہوٹہ سے گورنمنٹ سکولز کے طلباء وطالبات اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ 5 اگست 2019 کا دن کشمیری عوام کی تاریخ کا وہ تاریک ترین دن تھا جب بھارتی حکومت نے اپنے ہی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو پاؤں تلے روندتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر آئینی اور یکطرفہ طور پر ختم کر دیا۔اس موقع پر طلباء وطالبات نے ملی نغمے پیش کیے، تقاریر کیں، ٹیبلو کے ذریعے کشمیری عوام کی جدوجہد کو سراہا اور پینٹنگز کے ذریعے بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔? مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” اور پاکستانی قوم ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو مقبوضہ کشمیر کے حالات سے باخبر رکھنا اور ان کی آواز بننا ہمارا ملی فریضہ ہے۔ تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغموں کی دھنوں پر شاندار پرفارمنس دی، جب کہ ٹیبلو اور تقاریر کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کے عزمِ صمیم کو انتہائی مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔ پینٹنگز کے ذریعے بھی بھارتی فوج کے مظالم اور مظلوم کشمیریوں کی دردناک کہانی کو کینوس پر اتارا گیا۔آخر میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ آفس سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی زیر قیادت راولپنڈی روڈ تک عام بھی کی گئی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے۔بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

Rs100,000 Independence Day Race Announced from Dhamali Jor to Sakot Bazaar for Kahuta and Kallar Syedan Youth

جشنِ آزادی 2026: دھمالی جوڑ سے سکوٹ بازار تک ایک لاکھ روپے انعامی ریس کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2026)
ہر سال کی طرع اس سال بھی14اگست2026 کودھمالی جوڑ سے سکوٹ بازار تک (جشن آزادی ریس) کا انعقاد کیا جائے گا،انعام 1لاکھ روپیہ ہو گا،ریس میں صرف تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے نوجوان شرکت کر سکیں گے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیو ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سپین کے شہر بار سلونا کے ممتاز بزنس مین راجہ سعید احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی ہر سال کی طرع اس سال بھی ہم سب بھائیوں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد،بار سلونا سپین کی معروف سیاسی شخصیات و ممتاز بزنس مین راجہ علی اصغر اور راجہ محمد رمیض المعروف راجہ طلعت نے بسلسلہ جشن آزادی یوم پاکستان 14 اگست 2026کوسکوٹ جوڑ سے سکوٹ بازار تک ینگ مین ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا انعام 1لاکھ ہے جس میں صرف تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے نوجوان شرکت حاصل کر سکیں گے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے پروگرام کا مقصد کا مقصد کھیلوں کے میدان کو فروغ دینا ہے نوجوان طبقے کو فیسبک ٹک ٹاک اور دیگر مصروفیات سے ہٹا کر اس طرف لانا ہے تاکہ انکی زہنی نشوونما میں اضافہ ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button