06 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Jamaat-e-Islami Women to Hold Protest March Against Fuel Prices

کلر سیداں میں جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا آج احتجاجی مارچ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06اگست 2026)— پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں شامل ناجائز ٹیکسزز کی بھرمار کے خلاف پورے پاکستان میں 7 مارچ کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے جامع مسجد قرطبہ سے لے کر نادرہ دفتر تک جماعت اسلامی خواتین ونگ کا احتجاجی مارچ ہو گا جس میں علاقہ بھر کی خواتین اپنے بچوں سمیت بھرپور شرکت کریں گی امیر جماعت اسلامی کلرسیداں زون محمد توقیر اعوان مظاہرین سے خطاب گریں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | 6 August 2026):
Jamaat-e-Islami’s Women’s Wing will hold a protest march in Kallar Syedan today (Thursday) against what it describes as excessive taxes on petroleum products and electricity bills.

The march will begin at 11:00 a.m., proceeding from Jamia Masjid Qurtaba to the NADRA Office. According to the organisers, women from across the area, accompanied by their children, are expected to participate in large numbers.

The protest is part of a nationwide campaign announced by Jamaat-e-Islami against rising fuel costs and taxes included in electricity bills. During the event, Muhammad Touqeer Awan, Ameer of Jamaat-e-Islami Kallar Syedan Zone, is scheduled to address the participants and outline the party’s position on the issues being raised.

اگست7احتجاج: امیر جماعتِ اسلامی توقیر اعوان کی کلر سیداں کے شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

JI Leader Touqeer Awan Urges Kallar Syedan Residents to Join August 7 Peaceful Protest

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06اگست 2026)—امیر جماعت اسلامی تحصیل کلر سیداں توقیر اعوان نے کلرسیداں و گردونواح کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی وابستگیاں ترک کر کے7 اگست کو ہونے والے پُرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل کلر سیداں کے تمام شہری اپنی موٹر سائیکلوں، رکشوں، گاڑیوں اور ٹریکٹروں کے ہمراہ ہمارے احتجاجی پروگرام میں بھرپور شرکت کر کے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔احتجاج کے دوران صرف ایمبولینس کو راستہ دیا جائے گا تاکہ کسی مریض کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Local Lawyer Chaudhry Asad-ur-Rehman Leaves for UK Holidays, Offers Condolences to Bereaved Family

مقامی قانون دان چوہدری اسد الرحمان تعطیلات کے لیے برطانیہ روانہ، سوگوار خاندان سے تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06اگست 2026)—مقامی قانون دان چوہدری اسد الرحمان تعطیلات گزارنے برطانیہ چلے گئے انہوں نے بدھ کو برالے ہل جا کر ڈھوک سنگال چوآخالصہ کے حاجی محمد اورنگزیب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

PML-N Leader Sardar Waseem Ahmed Congratulates Newly Elected AJK Lawmaker Raja Muhammad Siddique

سردار وسیم احمد کی نومنتخب آزاد کشمیر رکن اسمبلی راجہ محمد صدیق سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06اگست 2026)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد نے مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن ازادکشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق سے ان کی رہائشگاہ اٹک کا کر ملاقات کی اور کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر شیخ راشد بھی ان کے ہمراہ تھے راجہ محمد صدیق نے کہا کہ کشمیری مہاجرین نے میاں نواز شریف اور پنجاب میں مریم نواز کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مہاجرین جموں و کشمیر کے اعتماد پر پورا اتریں اور کشمیریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے عملی اقدامات کریں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button