07 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Monsoon Tree Plantation Drive Accelerates in Kanoha School

کلر سیداں; گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں پودے لگانے کی تقریب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07اگست 2026)— وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مون سون شجرکاری مہم سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کنزرویٹر محکمہ جنگلات سب ڈویژن ساجد،ہیڈمسٹریس ریمونہ شہزاد،خواتین اساتذہ اور محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقع پر سکول کے احاطے میں مختلف اقسام کے سایہ دار پودے لگائے گئے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسسٹنٹ کنزرویٹر محکمہ جنگلات سب ڈویژن کلر سیداں محمد ساجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون سیزن کے دوران تمام تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم جاری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ صرف پودے لگانے تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کی آبیاری اور حفاظت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں تاکہ یہ پودے تناور درخت بن کر آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کر سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور یہی ہماری بقا، صحت مند ماحول اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شجرکاری کو محض ایک مہم نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری کے طور پر آگے بڑھا رہی ہے، جس میں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس کارِ خیر میں شریک کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہر شہری اپنی زندگی میں چند پودے بھی لگا کر ان کی حفاظت کرے تو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسبز و شاداب پاکستان ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے سکول کے احاطے میں پودے لگائے، طالبات میں شجرکاری کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر میڈیا پرسن راجہ محمد سعید،جاوید اقبال اور اکرام الحق قریشی نے بھی پودے لگا کر شجر کاری مہم میں شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | 07 August 2026): Government Girls High School Kanoha No. 1 in Kallar Syedan hosted a tree plantation ceremony as part of the Punjab government’s ongoing Monsoon Tree Plantation Campaign, launched on the special directives of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.

Assistant Commissioner Dr. Syeda Zainab Hussain attended the event as the chief guest, accompanied by Assistant Conservator of Forests Muhammad Sajid, Headmistress Raimoona Shehzad, teachers, and officials from the Forest Department.

During the ceremony, a variety of shade trees were planted on the school premises to promote a greener and healthier environment. Addressing the participants, Assistant Conservator Muhammad Sajid said that the large-scale plantation campaign is being carried out across educational institutions during the monsoon season to combat climate change, rising temperatures, and environmental pollution. He urged students and teachers not only to plant trees but also to ensure their proper care and protection so they can grow into healthy trees for future generations.

Assistant Commissioner Dr. Syeda Zainab Hussain described trees as a priceless gift of nature and emphasized that they are essential for environmental sustainability, public health, and a prosperous future. She said the Punjab government considers afforestation a national responsibility rather than just a seasonal campaign and stressed the important role of students, teachers, and citizens in making it successful.

She encouraged students to plant more trees in their homes, neighborhoods, and educational institutions while motivating their families to participate in the initiative. She added that if every citizen plants and protects even a few trees, it would significantly reduce environmental pollution and help mitigate the adverse effects of climate change.

The ceremony concluded with guests planting saplings in the school grounds and raising awareness among students about the importance of tree plantation. Participants reaffirmed their commitment to supporting the Monsoon Tree Plantation Campaign.

Media representatives Raja Muhammad Saeed, Javed Iqbal, and Ikram-ul-Haq Qureshi also participated in the campaign by planting trees.

Kallar Syedan Police Arrest Man Accused of Sexually Assaulting Five-Year-Old Child

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07اگست 2026)—کلرسیداں پولیس کی کارروائی،5 سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار،زیر حراست شخص نے میرے بھانجے سے نازیبا حرکات کیں، مدعی مقدمہ ،کلرسیداں پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Pensioner Robbed of Rs67,000 and Mobile Phone by Pickpocket During Kallar Syedan Journey

کلر سیداں سے چوک پنڈوری سفر کے دوران پنشنر جیب تراشی کا شکار، 67 ہزار روپے اور موبائل فون چوری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07اگست 2026)—پنشنر کو کلر سیداں سے چوک پنڈوری سفر کے دوران جیب تراش نے تقریباً 67 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا، سلیم طارق سکنہ پلندری (آزاد کشمیر) نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے قومی بچے بینک کلرسیداں سے اپنے بیٹے کی بیرون ملک سے بھیجی گئی 42 ہزار روپے کی رقم وصول کی۔ بعد ازاں اس نے 15 ہزار روپے پنشن بھی حاصل کی 10 ہزار روپے پہلے سے اس کی جیب میں موجود تھے، وہ کلر سیداں سے ٹیوٹا ہائی ایس میں سوار ہو کر چوک پنڈوری پہنچا جب کرایہ ادا کرنے کے لیے جیب میں ہاتھ ڈالا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم جیب تراش اس کی جیب سے 67 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چوری کر چکا ہے
کلرسیداں پولیس کے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Jamaat-e-Islami Women Stage Protest in Kallar Syedan Against Inflation and Rising Electricity, Fuel Prices

جماعت اسلامی کی خواتین کا کلر سیداں میں مہنگائی، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07اگست 2026)—جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی پٹرول کے نرخوں میں بھاری اضافے اور مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے خلاف جمعرات کو قرطبہ مسجد سے خواتین نے احتجاجی جلوس نکالا خواتین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مولانا قاسم عزیز،چوھدری ابرار حسین اور جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عبدالودود عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کی اتحادی حکومت مسائل کے حل میں بری ناکام ہو چکی ہے مسائل میں کمی کی بجائے خوفناک اضافہ ہوا ہے لوگ گھریلو اشیا فروخت کرکے بجلی کا بل دیتے ہیں جس کے عوض انہیں بلا تعطل بجلی بھی دستیاب نہیں رات کو ہر گھنٹہ بعد لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بجلی کی آنکھ مچولی اس کے علاؤہ ہے پٹرول عالمی مارکیٹ میں سستا ہوا پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگا ہو رھا ہے حکومت اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں یہ عوام کے خون کا آخری قرہ تک نچوڑنے میں مصروف ہے یہ خود کو عوام کے سامنے جوابدہ ہی نہیں سمجھتے عوام نے انہیں منتخب ہی نہیں کیا تمام وفاقی صوبائی حکومتیں فارم 47 کی پیداوار ہیں جس کہ بدولت آج ملک کے حالات وگردوں ہیں سیاسی عدم استحکام سے ملک ترقی نہیں کر سکتا کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جا رہے ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جعلی مینڈیٹ رکھنے والوں کے خلاف گھروں سے نکل آئیں آج ہماری خواتین نے جلوس نکال کر ثابت کردیا کہ اب غیر آئینی غیر جمہوری اور غیر اسلامی حکومت زیادہ دیر طاقت کے بل بوتے پر عوام پر مسلط نہیں رکھی جا سکتی جس کے بعد خواتین ل مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button